- Joined
- Mar 20, 2009
- Posts
- 11,550
- Reaction score
- 19,922
- Points
- 113
بسم الله الرحمن الرحیم
مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کھانا کھلانا اسلام میں اور مسلمانوں میں کب سے معیوب ہونے لگا ہے...عمران خان کی نفرت اتنی بڑھ چکی ہے کہ کچھ لوگ اسلام کے پسندیدہ عمل کا ایسے مذاق اڑا رہے ہیں کہ جیسے وہ کبھی مسلمان تھے ہی نہیں، بھائی آپ لوگ بغض عمران میں اتنا آگے کیسے جا سکتے ہو؟؟ کیا آپ نے لوگوں کو کھانا کھلانے کی فضیلت پڑھی ہے؟؟ اور کھانا کھلانے سے روکنے والوں کے انجام کو جانا ہے؟؟
کھانا کھلانے والوں کو قران نے جنتی گروہ میں سے گردانا ہے
القران: جوکھانا کھلاتے ہیں اللہ کی محبت میں مسکین ،یتیم اورقیدی کو۔(اورکہتے ہیں )ہم تمہیں کھلاتے ہیں اللہ کی رضاءکے لیے ،نہ ہم تم سے کسی اجر کے خواہاں ہیں اورنہ شکریہ کے
سورہ الدھر
جو لوگ کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتے یا کھلاتے نہیں یا کھلانے سےروکتے ہیں وہ جہنمی ہیں
القران: (حکم ہوگا) پکڑو اِسے اور اِس کی گردن میں طوق ڈال دو، پھر اِسے جہنّم میں جھونک دو، پھر اِس کو ستّر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو۔ یہ نہ اللہ بزرگ و برتر پر ایمان لاتا تھا اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا۔ (الحاقہ 30-34)ہ
سورہ الفجر میں ارشاد ہے۔ ترجمہ: ’’اور جب وہ اْس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اْس کا رزق اْس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے ربّ نے مجھے ذلیل کر دیا۔ ہرگز نہیں، بلکہ تم یتیم سے عزّت کا سلوک نہیں کرتے اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو نہیں اْکساتے، اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو، اور مال کی محبت میں بْری طرح گرفتار ہو(16-20)ہ
غور کریں ہم اس عمل کا مذاق اڑا کر کیوں خود کو جہنمیوں میں شمار کروانے پر تلے ہووے ہیں...الله کا خوف کریں...اپوزیشن کریں مگر اسلامی تعلیمات کا مذاق تو نا اڑائیں. کھانا کھلانا تو اسلام کا پسندیدہ عمل ہے
الحدیث: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا اسلام میں سب سے بہتر عمل کونسا ہے ،آپ نے ارشادفرمایا: کھانا کھلانا اورہر ایک کو سلام کرنا خواہ اس سے تمہاری جان پہچان ہو یا نہ ہو۔(صحیح بخاری)ہ
حیرت تو ان لوگوں پر ہے جو کھانا کھلانے کی مخالفت تو کر رہے ہیں مگر سارا سال حج اور عمرہ کی مخالفت اس بنیاد پر کرتے ہیں کہ اپنے پڑوس میں جو بھوکا ہو اسے پہلے کھلاؤ پھر حج پر جاؤ...اسکی مخالفت وہ لوگ بھی کر رہے ہیں جو حج اور عمرہ پر سبسڈی مانگتے ہیں، اسکی مخالفت وہ لوگ بھی کر رہے ہیں جن کی چاہت ہے کہ روٹی 6 کی اور نان 10 کی ملنی چاہیے، چاہے حکومت تندور کو سبسڈی دے ...اسکی مخالفت وہ لوگ بھی کر رہے ہیں جنھیں ہسپتالوں میں مفت ادویات نا ملنے پر اعتراض ہوتا ہے، سستا علاج نا ہونے پر اعتراض ہوتا ہے، اسکی مخالفت وہ لوگ بھی کر رہے ہیں جنھیں مفت تعلیم چاہیے
بھائی ساری چیزیں مفت لے رہے ہو اور مفت چاہئیں سستی چائیں تو اگر ایک بھوکا کھانا کھا لے گا تو اس پر کیوں قیامت سر پر اٹھائی ہوئی ہے
احساس پروگرام ایک کثیر جہتی پروگرام ہے...اس پروگرام کے تحت روزگار صحت غذائی ضرورت اور معاشرے کے ہر کمزور طبقے کو تحفظ دینا ہے....ایسا طبقہ جسے عموما حکومتیں ہمیشہ نظر انداز کرتی ہیں... میں نے جب ثانیہ نشتر کو گھروں میں کام کرنے والی ماسیوں کے لئے اس پروگرام کے تحت تحفظ فراہم کرنے اور قانون سازی کرنے کے بارے میں پہلی بار سنا جس پر آج تک کس حکومت نے بات نہیں کی...تو یقین ہوگیا کہ ان شا الله یہ پروگرام کڑوڑوں لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرے گا
برائے مہربانی تنقید کریں...مگر ٹھوس تنقید کریں
کچھ تحریک انصاف کے لوگ بھی شاید یہ سمجھ رہے ہیں کہ کھانا کھلانا فضول ہے،روزگار دیں یہ کریں وہ کریں...الله کہ بندو بھوکوں کو کھانا کھلانا یہ ایمرجنسی ہے..روزگار اور دیگر مواقع راتوں رات نہیں پیدا ہوتے...لوگوں کی جس حد تک ہوسکے مدد کرنا اور انھیں سوشل سیفٹی دینا ایک حکومت کی اولین ذمہ داری ہے...بلکہ ایک عام شخص کی بھی جسے الله نے وسائل دے ہوں

Last edited: