- Joined
- Apr 17, 2014
- Posts
- 5,975
- Reaction score
- 4,258
- Points
- 113
چارسدہ میں، آرمی سکول جیسا افسوس ناک حملہ ہوا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مگر جیسا کہ اکثردیکھا جاتا ہے، اس مرتبہ بھی، ہر حملے کی طرح، ہر کوئی اپنے مفاد کشید کرنے میں لگا ہوا ہے۔جو سیاسی جماعتیں ہیں، وہ سیاست میں لگی ہوئی ہیں، کوئی اسے حکومت کی ناکامی سے تعبیر کررہا ہے، تو کوئی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہا ہے۔پرانے پرانے بیانات کو، سیاق و سباق سے ہٹ کر،اپنےمخالف کو بدنام کرنے، اور نیچا دکھانے کے لئے ، دہرایا جا رہا ہے۔کوئی کسی کوطالبان خان، اور دفتر کھولنے کا طعنہ دے رہا ہے، تو کوئی کسی کومودی کا یار، اور انڈین ایجنٹ بنانے پر تلا ہوا ہے۔
ایسے واقعات کے بعد،سب سے ذیادہ مزے نام نہاد روشن خیال لبرل کے ہو تے ہیں۔ ویسے تو یہ اسلام کے خلاف بول نہیں سکتے، مگر ایسے واقعا ت کی آڑ میں خوب دل کی بھڑاس نکالی جاتی ہے۔جتنا بڑا واقعہ ہوتا ہے، اتنی ہی لمبی زبانیں، دین اور شعار اسلام کے خلاف نکل آتی ہیں۔اس کے علاوہ فرقہ پرستوں کی بھی لاٹری نکل آتی ہے۔جو لوگ پہلے ہی ریاستی طاقت کو اپنے مخالفیں کے لئے استعمال کرنے کی ترکیبات سوچتے رہتے ہیں، انہیں ایک بہانہ مل جاتا ہے۔مدارس بند کر دو،نصاب تبدیل کر دو، مسجدیں حکومتی کنٹرول میں لے لو، فلاں تنظیم پر پابندی لگا دو، فلاں کو پھانسی دے فلاں کو گرفتار کر لو دو وغیرہ، غرض ہر کوئی واقعہ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں لگ جاتا ہے۔
بہرحال دشمن نے تودشمنی نبھانی ہی ہے۔ اصل بات دیکھنے کی یہ ہے کہ خیر کی قوتیں اس صورت حال سے کیسے نبٹتی ہیں۔ آیا وہ اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرتی ہیں، حکمت سے کام لیتی ہیں، یا ہر کوئی اپنی جان بچانے کی فکر میں لگ جاتا ہے۔میں نے اس طرح کے ہر موقع پر یہی مشورہ دیا ہے، اور پھر دوں گا کہ دینی قوتیں، خاص کر مدارس کے احباب حل وعقدکو چاہئے کہ اس چیلنج سے نبٹنے کے لئے، اور امن و امان قائم کرنے کے لئے،
ہر جائز کام میں حکومت کا ساتھ ضرور دیں اوربساط سے بڑھ کر اس کے ساتھ مکمل تعاون کریں، مگر ان واقعات کاپریشر ہر گز نہ لیا جائے، اور دفاعی پوزیشن اور معذرت خواہانہ انداز نہ اپنائیں۔کیونکہ قبلہ حضرت ابامہ صاحب پہلے ہی پیشین گوئی کر چکے ہیں کہ پاکستان کئی عشروں تک عدم استحکام کا شکار رہے گا (شاید انہیں اپنی پالیسیوں، اور اپنی بھڑکائی ہوئی آگ پر ضرورت سے ذیادہ اعتماد ہے) اور اگر ہر واقعہ کے بعد حکومتی ناجائز امور کو تسلیم کیا جاتا رہا، تو چند سالوں میں (خدانخواستہ) یا تو پاکستان (اتاترک والے) ترکی کا نقشہ پیش کر رہا ہو گا، یا یہ بھی ایک متشدد شیعہ ریاست میں تبدیل ہو گیا ہو گا(جو کہ باالترتیب، لبرلز اور ایرانی ایجنٹوں کی خواہش نا مراد ہے، اور اسی خواہش کی تکمیل کیلئے ایسے واقعات کو کیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں)۔
دینی قوتوں کے اتحاد و یگانگت کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کا تماشا نہ دیکھیں۔یہ نہ ہو کہ اگر مدارس پر افتاد پڑی ہے، تو خانقاہوں والے اپنے حال میں مست رہیں،اور جب خانقاہوں والے زد میں آئیں، تو دینی مذہبی سیاسی جماعتیں خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہوں،، اور جب مذہبی سیاسی جماعتوں پر پابندی لگے، تو تبلیغی اور دوسری اصلاحی جماعتیں اپنی ذات میں مگن ہوں، کیونکہ ابلیسی قوتوں کا جو پلان ہے،اس میں یہ تو ہو سکتا ہے کہ کسی گروہ کی باری بعد میں آئے،
مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ دین کے نام لیوا کسی تنظیم یا گروہ کو چھوڑ دیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسا کہ افغانستان پر حملے کے وقت ہی، عراق، لیبیا، شام، مصر، پاکستان، ترکی،تیونس، الجزائر،یمن،بحرین، سعودیہ وغیرہ کی تباہی کا پلان بن گیا تھا، مگر سب پر ایک ساتھ حملہ نہیں ہوا، بلکہ ایک ایک کر کے سب سے نمٹا گیا،چنانچہ کچھ ممالک تباہ ہو گئے، کچھ ہو رہے ہیں، اور کچھ کی باری بس آیا ہی چاہتی ہے(اس باری سے بچنے کا راز اتحاد میں مضمر ہے، اور یہی اتحاد ملکی سطح پر بھی بقا کے لئے مطلوب ہے)۔

- Featured Thumbs
- http://www.siasat.pk/forum/images/kl_cache/416456.jpg
Last edited by a moderator: