Advertisement

لاہور ہائیکورٹ نے 78 سال پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا

11lahorhigncour78saaal.jpg

1944ء میں اسلم اور فضل محمود نامی اشخاص نے فیصل آباد میں 19 کنال زمین دھنا سنگھ نامی فرد کو فروخت کی تھی جو قیام پاکستان کے بعد بھارت منتقل ہو گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق زمین سے متعلقہ پاکستان کے قیام سے پہلے کے 78 سالہ پرانے تنازعے کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس محمد اقبال اور مزمل اختر شبیر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی ہے۔ عدالتی سماعت کے بعد کیس کے حوالے سے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے سول کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

درخواست کے مطابق 1944ء میں اسلم اور فضل محمود نامی اشخاص نے فیصل آباد میں 19 کنال زمین دھنا سنگھ نامی فرد کو فروخت کی تھی جو قیام پاکستان کے بعد بھارت منتقل ہو گیا تھا۔ 1951ء میں فضل محمود کے بیٹے خالد محمود نے زمین کی فروخت پر سول کورٹ میں اپنے والد اور دھنا سنگھ پر دعویٰ دائر کیا تھا جس نے دھنا سنگھ کی غیرحاضری پر زمین کا فیصلہ 1952ء میں خالد محمود کے حق میں دیا تھا۔

Loading X post…
Open original post on X

خالد محمود کے نام زمین منتقل کے فیصلے کو منسوخ کرنے کیلئے زمین کی فروخت میں شامل دوسرے شخص اسلم کے بیٹے نجیب نے 1962ء میں درخواست دی جسے منظور کر لیا گیا تھا اور خالد محمود نے فیصلے کے خلاف اپیل کی جو مسترد کر دی گئی اور نجیب کے ورثاء نے 2018ء میں سول عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ نے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ قیام پاکستان سے بعد بھارت منتقل ہونے والے غیرمسلموں کی زمین سنٹرل گورنمنٹ آف پاکستان کی ملکیت تھیں اور خالد محمود نے 1951ء میں بدنیتی پر مبنی دعویٰ سول کورٹ میں سنٹرل گورنمنٹ کو فریق بنائے بغیر دائر کیا تھا۔

زمین وقف املاک بورڈ پاکستان کی ملکیت تھی، سول کورٹ کا آرڈر غیرقانونی تھا اس لیے دونوں درخواست گزاروں کا زمین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) لاہور اور چیف سیٹلمنٹ کمشنر کو معاملے کو دیکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ضروری کارروائی کی جائے جبکہ 2 رکنی بنچ کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے پر مرحوم نجیب اسلم کے وارثان پر 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا گیاہے۔
 
1947 se lay kar aaj tuk jis jis judge ne case suna hay un sub ko phansi lagani chahiey, sirf jis judge ne faisla kia hay us ko chhor dena chahiey
 
سیدھا سا کیس ان مادر چودوں کو فیصلہ سنانے میں ۷۸ سال لگے۔