Advertisement

لاہور میں آئی ٹی سٹی سمیت کئی بڑے منصوبوں کا اعلان

2maryamananwjhajhsjs.png

وزیراعلی پنجاب مریم نواز صوبے کی ترقی کے لئے متحرک ہوگئیں,پنجاب کے دارالحکومت میں آئی ٹی سٹی سمیت کئی بڑے منصوبوں کا اعلان کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہر میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی منظوری دے دی,لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی منصوبوں کا آغاز جلد ہوگا۔ علاوہ ازیں مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو دفاتر بنانے کے لیے مدعو کرنے کی ہدایت کی,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے۔ پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔ انہوں نے ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کے لیے فوری رابطوں کی ہدایت جاری کردی ہے۔


مریم نواز نے لاہور نالج پارک اورآئی ٹی سٹی کے قیام کے لیے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کردی جبکہ لاہور میں فری وائی پائلٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ شہر میں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز 2 ہفتے میں کردیا جائے گا۔ لاہور میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں، ائرپورٹ،ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ پر ترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

بڑے منصوبوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں سی ای اوسی بی ڈی عمران امین نے آئی ٹی سٹی اورلاہورنالج پارک پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،سی او آؤ برگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ ڈی جی ایل ڈی اے،چیئرمین پی آئی ٹی بی اوردیگرمتعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کہتی ہیںسیاست کی آڑ میں ملک میں عدم استحکام لائیں گے تو کوئی رعایت نہیں ہو گی,مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں ، ہمارےہاں بڑھ جاتی ہیں ، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا ہمارے پاس کوئی نظام موجود نہیں ہے ، مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم کریک ڈاؤن کر رہے ہیں، کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ، گورننس کے شدید مسائل ہیں اس کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ٹیم متحرک ہے، چیف سیکرٹری روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلعوں کی رپورٹس بھجوائیں، جس کی ضرورت پڑے گی ٹرانسفر پوسٹنگ کریں گے، ہم جو مناسب اخراجات ہیں وہ کریں گے ، پنجاب کی عوام کا جو بنیادی حق ہے وہ انہیں دیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کل ایک خاتون کی ویڈیو دیکھی جس نے پولیس وین پر حملہ کر کے لوگوں کو چھڑایا، ایسا کون سے ملک میں ہوتا ہے؟ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اپنا جمہوری حق ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے استعمال کریں گے تو ایسا بالکل نہیں ہونے دوں گی۔
 
Jaisy Bapp air port banata raha hay her jagha per, ya bhee drama bazi key mahair hay. Where are funds, abhe tak tou IMF kay talway chaat rahay hain.
 
Last edited:
Advertisement