Advertisement

لاہور ضلعی انتظامیہ نے خیموں کے مہنگے نرخ کا نوٹس لے لیا

tantsi1h1h1.jpg


ایک طرف مصیبت کے مارے سیلاب زدگان تو دوسری طرف دکانداروں نے منافع کمانے کیلئے خیموں کے نرخ بڑھادئیے، لاہور ضلعی انتظامیہ کا نوٹس

تفصیلات کے مطابق لاہور ضلعی انتظامیہ نے خیموں کے مہنگے نرخ کا نوٹس لے لیا

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ ٹینٹ کی قیمت زائد وصول کرنے پر دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا،کسی دکان دار کو مصیبت کی گھڑی میں منافع خوری نہیں کرنے دیں گے،
Loading X post…
Open original post on X

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہر میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کیمپ لگانے کی فوری ہدایت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز سے یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ منافع خوروں نے 4000 روپے والا ٹینٹ 7000 روپے کا کردیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مقامی انتظامیہ اور حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔



​