Advertisement

لاہور: درندہ نہ پکڑا جائے تو اچھا ہے

از طرف: سید انور محمود​

​
لاہور: درندہ نہ پکڑا جائے تو اچھا ہے​

جدہ کی کنگ عبداعزیز یونیورسٹی میں ایک ریسرچ سینٹر ہےجس کا نام "اسلامک اکنامکس ریسرچ سینٹر ہے" میں نے اُس سینٹرمیں کافی عرصہ ملازمت کی ہے، سینٹر میں ڈاکڑز اور باقی اسٹاف کی اکنامکس سدھر رہی تھی۔ سینٹر میں وحید خان نامی ایک ہندوستانی لابریرین ہوا کرتے تھے، ایک دن وہ بہت غصے میں آئے اور پوچھنے لگے کیا اس سینٹر میں کوئی اسلامی کام بھی ہوتا ہے، اس سینٹر میں تو باتھ روم بھی انگریزی طرز کے ہیں۔ جواب میں میں نے اُنکو کہا وحید صاحب جس دن اس سینٹرمیں اسلام آگیا ہم سب اس سینٹر سے باہر کھڑئے ہونگے۔ کچھ یہ ہی حال پاکستان کا ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جس دن اسلام آگیا، اسکے بعد آپکو اس ملک میں کم از کم درندئے نہیں ملینگے۔


اکیسویں صدی کی دنیا میں پاکستان، جہاں ہم رہ رہے ہیں وہ ایک بھیانک اور وحشت ناک جنگل ہے اور اس جنگل کی خاصیت یہ ہے کہ یہ عام جنگلوں سے ہٹ کر ہے کیوں کہ اس میں درندہ صفت جانور نہیں بلکہ درندہ صفت انسانوں کا راج ہے۔اس صدی میں جہاں انسان ترقی یافتہ دور میں داخل ہوچکا ہے، وہاں یہ جنگل بھی خاطر خواہ ترقی کرتے ہوے اپنے درندہ پن کی وجہ سے گلوبل دنیا میں علیدہ پہچانا جاتا ہے۔ اس جنگل میں دو قسم کی مخلوق بستی ہیں،ایک بےکس اور مجبور عوام اور دوسرئے درندئے۔ درندوں کی کئی اقسام ہیں، ان کی خوراک لوٹ مار، انسان کا خون بہانا اور معصوم عورتوں اور بچیوں کے ساتھ ظلم کرنا ہے۔ یہ درندہ صفت انسانی شکل میں بھیڑیے کسی کے لیے بھی کسی وقت بھی کسی سے بھی بغیر کسی وجہ کے دشمنی کرسکتے ہیں۔ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنیوالے اسلامی ملک میں درندوں کا وہ راج ہے جو کم ازکم کسی بھی طور پر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ معصوم بچوں اور بچیوں کی ساتھ درندگی کے واقعات آپکے علم میں ہونگے۔لاہور میں ہونے والے واقعہ پر الیکٹرانک ،پرنٹ اور سوشل میڈیا ان واقعات پر نوحہ خانی کر رہاہے، سیاسی و مذہبی قائدین اس واقعہ کی مذمت کر رہے ہیں اور ملزم کی گرفتاری اور اُس کو قرارواقعی سزادینے کے راگ بھی الاپ رہے ہیں،انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں مظاہروں کے ذریعے اس جیسے واقعات کی مذمت کر رہے ہیں۔ پولیس نے بھی اُس درندئے کا اسکیچ جاری کردیا ہے، مگر میں سوچ رہا ہوں کہ درندہ نہ پکڑا جائے تو اچھا ہے، ورنہ درندے کے پکڑے جانے کے بعد آپکو اور بہت سارئے مکرودہ چہرئے بھی دیکھنے پڑینگے، ایک بےغیرت وکیل یہ ثابت کرنے کےلیے تیار ہوجایگا کہ مجرم بےگناہ ہے، اُسکو نفسیاتی مریض اور پاگل ثابت کرنے کےلیے کسی بےضمیر ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لے آئے گا، آخر سربجیت سنگھ کا بھی بھی تو وکیل تھا۔ پھر ایک عدالت سے دوسری عدالت، ہائی کورٹ، سپریم کورٹ میں دس پندرہ سال تو لگ ہی جاینگے، اُس وقت تک کس کو یاد رہے گا کہ کیا ہوا تھا۔ چلیں مان لیتے ہیں کہ حکومت اس کیس کو ایک ایسی عدالت میں لےجاتی ہے جہاں جلد فیصلہ ہوجائے اوراگر کسی بے خوف اور باضمیر جج نے اسکو سزائے موت دئے دی تو پھر انصار برنی اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے کرتا دھرتوں کے پیٹ میں درد اٹھے گا کہ پھانسی کی سزا تو انسانیت کےخلاف ہے۔ ویسے بھی اس ملک میں درندوں کو کھلی آزادی ہے، چاہے وہ طالبانی دہشت گرد درندئے ہوں، ٹارگیٹ کلر ہوں، اسٹریٹ کریمنلز ہوں، سزا کا خوف کسی کو نہیں اور ہو بھی کیسے، اول تو پکڑئے نہیں جاتے، بس ان کا ایک ہی نام ہے "نامعلوم" اور اگر یہ پکڑئے جایں تو ہماری جیلیں اُن کی آرام گاہیں ہوتی ہیں۔ عوام کے دیے ہوئے ٹیکس کے پیسوں سے مجرم اور درندئے پل رہے ہیں۔

آخر کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں درندہ صفت انسانوں کا راج ہے۔ وجہ سیدھی سیدھی یہ ہے کہ ملزم اور مجرم میں فرق نہیں ہے، ملزم وہ ہوتا ہے جس پر ایک جرم کا الزام ہوتا ہے، اور مجرم وہ ہوتا ہے جس پر الزام ثابت ہوجاتا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں مجرم سزا کے بعد بھی ملزم ہی رہتا ہے۔ سابقہ پیپلز پارٹی کی حکومت جو خود مجرموں کا ایک ٹولہ تھی اُس کے تمام دور میں کسی ایک پھانسی کے مجرم کو پھانسی نہیں دی گئی بلکہ مجرموں کو ہرطرح بچانے کی کوشش کی گئی۔ نواز شریف حکومت آنے کے بعد کچھ مجرموں کو پھانسی دینے کا اعلان ہوا لیکن دہشت گردوں کی ایک دھمکی کے بعد وہ اعلان واپس لےلیا گیا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ وجہ یہ بتائی گئی کہ یورپی یونین اس کی مخالف ہے اور اگر ہم نے پھانسی کی سزا پر عمل کیا تو وہ ہمارئے ساتھ تجارت نہیں کرینگے جبکہ یورپی یونین کے آقا امریکہ میں اب بھی پھانسی دی جارہی ہیں، شک تو اب یہ بھی ہے کہ کشکول توڑنے والے کل دوبارہ کشکول لیکر آئی ایم ایف کے پاس جایں تو وہ بھی یہ حکم نامہ جاری نہ کردیں کہ خبردار اگر کسی کو سزا دی تو تمارا کشکول نہیں بھرینگے۔ گذشتہ چند دنوں میں معصوم بچیوں کےساتھ دردنگی کے جو واقعات ہوئے ہیں کم از کم شہباز شریف استعفی تو دور کی بات ہے، وہ کم از کم پنجاب حکومت کی نااہلیت پر ہی شرمندگی کا اظہارکردیتے۔ جس ملک میں مجرم کو اُسکے جرم کی سزا نہ ملتی ہو وہاں اگر لاہور کے واقعے کا درندہ نہ پکڑا جائے تو اچھا ہی ہوگا، ورنہ قوم کو وکیل اور ڈاکٹر کے علاوہ اور بہت ساری مکرودہ شکلیں بھی دیکھنی پڑئے گی جو ابھی تک پردئے میں ہے۔ ہمارے حکمرانوں نے اس ملک کو صرف نام کی حد تک ہی "اسلامی جمہوریہ پاکستان" رکھا ہوا ہے، ورنہ اسلام میں تو ہرجرم کی سزا لازم ہے۔
​
 
Advertisement
آج میں نے ایک پروگرام میں مولانا ابتسام الہی ظہیر کو سنا ہے
جو ڈی این اے کو ثبوت کے طور پر ماننے کو تیار ہے
لیکن دوسری طرف
انسانی حقوق کے مامے سزاے موت دینے سے انکاری ہیں
​
 
Advertisement
آج میں نے ایک پروگرام میں مولانا ابتسام الہی ظہیر کو سنا ہے
جو ڈی این اے کو ثبوت کے طور پر ماننے کو تیار ہے
لیکن دوسری طرف
انسانی حقوق کے مامے سزاے موت دینے سے انکاری ہیں

میں انسانی حقوق والوں کی بہت سی باتوں کو اُصولی طور پر درست سمجھتا ہوں جِن میں بچوں سے ناروا سلوک، کمزور اقلیتوں کے کا تحفظ، بُنیادی شہری آزادیاں وغیرہ وغیرہ لیکن اِن انسانی حقُوق والوں میں سے بہت سوں نے مغرب سے آئے ہر نظریے کی اندھی اطاعت کا جِدت سمجھ رکھا ہے اور یہ بھی جہالت کی ایک قِسم ہے۔ عجیب بات ہے کہ ہمارے ہاں صرف انپڑھ کو ہی جاہل سمجھا جاتا ہے۔

یہ جانتے ہوئے بھی کہ ایک جُرم کی سزا موت ہے اگر کوئی اپنی شخصی آزادی استعمال کرتے ہوئے اِسکا ارتکاب کرتا ہے تو دوسرے لفظوں میں وہ خود کُشی کرتا ہے اور مغربی روایت کی پاسداری میں انسان کو جینے مرنے کا بنیادی انسانی حق حاصل ہے۔ واویلا کیسا؟

پاکستان جیسے معاشرے میں جہاں پھانسی کی سزا موجود ہے تو جرائم کی شرح کیا ہے اگر اِس قانون کو ختم کر دیا جائے تو معاملہ کہاں جا رُکے گا، رُکے گا بھی یا نہیں سوچنا چاہئے۔ دوسرا پہلو اقتصادی بھی ہے۔ پہلے تو عوام کے لاکھوں روپے قاتلوں کی پراسیکیوشن پر خرچ کرو پھِر سزا مِلنے کی صورت میں اُنہیں باقی عُمر بھر عوام کے پیسے سے جیلوں میں کپڑا، لتا، کھانا پینا علاج معالجہ مہیا کرو کو اگر مُجرم شوگر یا کِسی ایسی مرض کا شکار ہے جِس میں روزانہ دواؤں کی ضرورت ہے تو حساب کتاب لگا لو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہاں اپنی روٹی پوری نہیں پڑتی اوپر سے ان قاتلوں دہشتگردوں کے نخرے اُٹھاؤ۔

نورا اگر ہِمت دِکھائے اور کراچی کے دس بھتہ خور لونڈے لٹکائے اللہ جانتا ہے کراچی میں کل کی بجائے آج امن یقینی ہے۔ اِن گُٹکا خوروں کے پِتّے میں اِتنا پانی نہیں کہ یہ اِتنا بڑا ڈنڈا برداشت کر جائیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نصیراللہ بابر نے اِنکو تھوڑا سا دے کر گھُمایا تھا، یہ جنوبی اریقہ جا کر رُکے تھے لیکن آج اُنہیں معلوُم ہے سو سو قتلوں کا اعتراف کرکے بھی ضمانت ہو جائیگی۔ جب مُلک کا وزیرِ اعظم چار ووٹوں کیلئے اُنکے تلوے چاٹ رہا ہے تو پُلس کو کیا پڑی کہ موت کے کنویں میں ناچے۔ جج کو بھی اپنی زندگی عزیز ہے اور پولیس کو بھی تو امن کٹاء ہوگا۔
.
.
.
بات کہاں سے چلی تھی کہاں جا نکلی ۔ ۔ ۔ ۔
​
 
آج میں نے ایک پروگرام میں مولانا ابتسام الہی ظہیر کو سنا ہے
جو ڈی این اے کو ثبوت کے طور پر ماننے کو تیار ہے
لیکن دوسری طرف
انسانی حقوق کے مامے سزاے موت دینے سے انکاری ہیں
​

That is more like it
DNA is a prove
A good thing
 
مسلمانوں کو غیر انسانی بنانے سب سے بڑا ہاتھ جہالت کا ہے

جب ایک بھی نسل تعلیم سے دور ہو جاتی ہے تو کئی نسلیں جہالت میں زندگی گزرنے پر مجبور ہوتی ہیں اور پھر وہ غربت کے دردناک گڑھے میں بھی گر جاتی ہیں

بد قسمتی سے مسلمانوں کے ساتھ بھی یہی ہوا ہے

ترکی کی حکومت ٹوٹی مسلمان حصے بخروں میں ہو گۓ ،عیاش حکمرانوں نے کوئی سہولت مہیا نا کی

ادھر هندوستان میں تقریبآ دو سو سال تک انگریز نے لوگوں کو تعلیم سے دور رکھا

تعلیمی زبان بدلی ، ہنر بدلہ ، سب کچھ بدل دیا

مسلمان اس تبدیلی کے لئے تیار نہی تھے ، نتجہ یہ ہوا کہ غربت جھا گئی ، جو سب بیماریوں کی ماں ہے

ہمارے خطے میں وحشیانہ پن اسی غربت کا نتیجہ ہے

ہمارے امیر بھی ذہنی طور پر غریب ہیں بلکہ غریب تر ہے ہیں

آج کوئی بھی ہو ، چاہے مذہبی ہو یا طالبان ہو یا دنیادار ہو ، اصل میں غریب اور وحشی ہے اور چاہتا ہے کہ اس کا پیٹ بھر جاۓ چاہے دوسرے کو مرنا پڑے

اس غربت اور وحشت کی کوئی حد نہی ہوتی اور اس کا علاج صرف تعلیم اور ہنر سےممکن ہے

جب آدمی کو اپنے ہنر پر بھروسہ ہوتا ہے تو وہ مطمین ہوتا ہے اور اس کو الله کی ذات پر بھی بھروسہ ہوتا ہے کہ وہ اسکو کام دے گا

اس کو اطمینان ہوتا ہے کہ اگر کام کروں گا تو میں بھوکا نہی مرتا
اسی سے معاشرے میں سکوں آتا ہے
​
 
Advertisement
آج میں نے ایک پروگرام میں مولانا ابتسام الہی ظہیر کو سنا ہے
جو ڈی این اے کو ثبوت کے طور پر ماننے کو تیار ہے
لیکن دوسری طرف
انسانی حقوق کے مامے سزاے موت دینے سے انکاری ہیں
​
ہمارے مولوی بھی ایسے ہیں کہ الله تعالیٰ بھی کوئی قانون بنانے سے پہلے سوچتا ہو گا کہ عوام تو مان جاۓ گی ، مولویوں کا کیا بنے گا ان کو کون مناۓ گا

بڑا سر کھپایا ہے الله تعالیٰ نے ویسے یہودی مولویوں کے ساتھ ، جب وہ نہی مانتے تھے رسول کریم کو

آخر میں تنگ آ کر کہا کہ جاؤ دفعہ ہو جاؤ

یہ ابتسام الہی پنجاب یونیورسٹ کا پڑھا ہوا ہے ، سائنس بھی پڑھا ہوا ہے ، انجینر بھی ہے پورا مولوی نہی ہے اس لئے مان گیا ہے

ایسے لوگوں کو سامنے آنا چاہے
 
saein seedhi baat hai, ager kisi ki rozi roti par laat maro ge toh woh react toh karay ga, ab woh rozi roti haram he kyun na kamaye!
baat yeh hai k sub ne apni apni dukaein lagaein hui hain k bus kisi tarhan bohat sara paisa jama ker lein, chahay woh judge ho, wakeel ho, politician ho ya phir koi molvi ho, ager sahe islam aagaya toh inn mein se koi bhi nahe dikhay ga, sub ghaib.
aur yehi woh sub mujrim hain jo islam lana nahe chahtay
 
Advertisement
donot jump to conclusion he might be innocent and brought girl to hospital.

Absolutely true, as I have seen the video(as many of you may have) on geo, this guy brings the girl in the hospital and sits her on a wall/bench while she was completely conscious however, when the security guard brings her back she was unconscious..meaning he most likely involved one way or the other, but doesn't seem to be the actual kut** who might have committed the crime..again its all in the air yet
 
آج میں نے ایک پروگرام میں مولانا ابتسام الہی ظہیر کو سنا ہے
جو ڈی این اے کو ثبوت کے طور پر ماننے کو تیار ہے
لیکن دوسری طرف
انسانی حقوق کے مامے سزاے موت دینے سے انکاری ہیں
​

He is Allama. Not Maulana. DNA as evidence. Kindly explain. Is it regarding paternity test.
 
آج میں نے ایک پروگرام میں مولانا ابتسام الہی ظہیر کو سنا ہے
جو ڈی این اے کو ثبوت کے طور پر ماننے کو تیار ہے
لیکن دوسری طرف
انسانی حقوق کے مامے سزاے موت دینے سے انکاری ہیں
​


Well EU is against death penalty in Pakistan. And funny thing is EU and TTP are both against capital punishment.
WTF.
 
Advertisement
tu iska matlab hay kay aap bhi darinda sift ban jain aur is darinday ko khud hi kaifar e kirdar par puhanchaa dain.

Kia yeh hal hay.Baqi is par ghusa tu itna hay kay agar saamne hu to khud apnay haathon isko jahanum raseed karain aur saari qom isi kaifiat main hay.

Nizam badlo, aur in leadron par pressure daaltay raho kay nizaam badlain aur qom ko Insaaf aur sukoon dain aur in ki khushhaali kay raastey kholain.
 
Well EU is against death penalty in Pakistan. And funny thing is EU and TTP are both against capital punishment.
WTF.
Who the hell is EU to interfere in the PENAL code of Pakistan.
however I sometime think that the World is being converted into Unipolar International accounting standards,ICC UCP ISOs etc., they are on thepath to convert the whole world as in these standards deciding bodies there is no Pak Representation.
So is there stand on death penalty.

What do you think members,any guess?