- Joined
- Jan 30, 2019
- Posts
- 3,820
- Reaction score
- 6,362
- Points
- 113
لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کےججز اور ان کے اہلخانہ کیلئے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب اور ملتان میں شیڈول تمام میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کے بندوبست کیلئے خط لکھ دیا گیا، چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیا ل کی مداخلت پر خط واپس لےلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کی جانب سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے مینجر کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مجھے یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ آپ کو مطلع کروں کہ لاہور ہائی کورٹ کے معزز ججز صاحبان نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب اوربقیہ میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ سےدرخواست ہے کہ آپ معزز ججز صاحبان اور ان کی فیملیز کیلئے چیئرمین باکس اور 30 افراد کے وی وی آئی پی پاسز اور گاڑیوں کیلئے خصوصی لال سٹکرز پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے اور 25 وی وی آئی پی پاسز ملتان میں شیڈولڈ ہر میچ کیلئے فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایات دیں۔
Loading X post…
Open original post on Xدوسری جانب رجسٹرار کی جانب سے لکھے گئے خط کے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے اور چیف جسٹس آف پاکستان کی مداخلت کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے اس خط کو واپس لےلیا ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہونے والی شاندار افتتاحی تقریب سے ہوگا، 13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندر کے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا، ایونٹ کا اختتام 19 مارچ کو کراچی کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ کے ساتھ ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/uWFEv1k.jpg
Last edited by a moderator:





