Advertisement

لاہورہائی کورٹ کےججز واہلخانہ کیلئے پی ایس ایل میچزدیکھنے کابندوبست کیاجائے

pslanashsaiah.jpg


لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کےججز اور ان کے اہلخانہ کیلئے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب اور ملتان میں شیڈول تمام میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کے بندوبست کیلئے خط لکھ دیا گیا، چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیا ل کی مداخلت پر خط واپس لےلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کی جانب سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے مینجر کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مجھے یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ آپ کو مطلع کروں کہ لاہور ہائی کورٹ کے معزز ججز صاحبان نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب اوربقیہ میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
Foh4r-UFa-QAEYVAF.jpg


انہوں نے مزید کہا کہ آپ سےدرخواست ہے کہ آپ معزز ججز صاحبان اور ان کی فیملیز کیلئے چیئرمین باکس اور 30 افراد کے وی وی آئی پی پاسز اور گاڑیوں کیلئے خصوصی لال سٹکرز پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے اور 25 وی وی آئی پی پاسز ملتان میں شیڈولڈ ہر میچ کیلئے فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایات دیں۔
Loading X post…
Open original post on X

دوسری جانب رجسٹرار کی جانب سے لکھے گئے خط کے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے اور چیف جسٹس آف پاکستان کی مداخلت کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے اس خط کو واپس لےلیا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہونے والی شاندار افتتاحی تقریب سے ہوگا، 13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندر کے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا، ایونٹ کا اختتام 19 مارچ کو کراچی کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ کے ساتھ ہوگا۔


​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Ye khoti kay bachay .. inkay lachan check karo. Look at the language .. are they Kings or what? Lordship?? wtf .. in ********** ko tou LORDSHIT ka title dena chahey
 
Allah hamare saamne inki haqeeqat la reha hai baar baar , ye qome agar ab bhi apne haq ke liye nahin nikli to phir yunhi chakki mein pisti rahegi. Roze aatay ki lambi lines mein logon ko dhakkam pail aur gaali galoch kerta dekhta hun aur ye 'lordships' PSL ke VIP maze lootna chahte hen.
 
Advertisement
This request shows the entitlement mindset of our corrupt elites. They want all the perks and privileges but never do their job with honesty.
 
Advertisement