Advertisement

قوم کے ھائی ٹیک دماغ اور حکمرانوں کا ظلم و جبر

پاکستان میں ہر حکومت پاکستانی قوم کو ،،عوام،، سمجھتے ہوئے قومی معاملات میں بیوقوف بناتی آئی ہے بلکہ قوم پر ہر طرح کے ظلم و ستم بھی کرتی آئی ہے،چاہے وہ ظلم ستم آبروریزی اور عصمت دری کے ہوں اور چاہے وہ ظلم و ستم بھوک و افلاس کے ہوں، چاہے وہ ظلم ستم اندرونی یا بیرونی معاملات کے ہوں، یہ تمام مظالم ہر حکومت کسانوں پر، طالب علموں پر،غرباء اور بے کسوں پر کرتی رہی،

لیکن حیرت اس بات پر ہے کہ اب پاکستان میں ماڈرن ٹیکنا لوجی، تعلیم یافتہ افراد، تیز ترین دماغوں والے نوجوان، موجود ہونے کے باوجود حکومت کے مظالم اب بھی ویسے ہی ہیں اور اسی طرح قائم و دائم ہیں۔

پاکستان میں بہتری کی تبدیلی اور مذکورہ حقیقی ظلم و ستم کی روک تھام کیوں نہیں ہو سکی؟

کیا میڈیا ہر حکومت کے ساتھ ہوتا ہے؟ یا میڈیا کی اکثریت ہر حکومت کے ہر برے کام میں اس کے ساتھ ہوتا ہے؟

سپریم کورٹ نے قصور کی معصوم زینب کا سو موٹو لیا ، لیکن سپریم کورٹ نے اس سے قبل اسی شہر میں اتنی ہی معصوم اور اتنی ہی کم سن اور ویسے ہی بہیمانہ ظلم سے گرزنے بتول و عائشہ و دیگر کا سو موٹو کیوں نہیں لیا؟

سپریم کورٹ چھوٹے چھوٹے سیاسی و غیر سیاسی چوروں پر سو موٹو لے کر ان پر کیس پر کیس چڑھائے جا رہی ہے، لیکن حدیبیہ مل کے کیس کو کیوں بند کر دیتی ہے جبکہ وہ کیس فوجداری مقدمے کی لسٹ میں آتا ہے جو کبھی بھی بند نہیں ہوتا؟

حدیبیہ کیس سے ہی پاناما کیس مکمل اور بھرپور طریقے سے حل ہو سکتا تھا ،لیکن سپریم کورٹ نے اس کو سرے سے غائب کیوں کر دیا؟

شوباز شریف وزیر اعلی نے زینب کے گھر چوروں کی طرح جا کر اعلان کیا کہ چوبیس گھنٹوں میں مجرم آپ کے سامنے پیش کر دوں گا، لیکن اب کہتا ہے کہ وہ کوئی ٹائم نہیں دے سکتا، اس نے اب یہ ایسا ظالمانہ اور بے خوفی کا بیان کیوں دیا؟

کیا وجہ ہے کہ پنجاب میں اس وقت قتل و غارت اور معصوم بچیوں کے ساتھ زنا بالجبر اور بعد ازاں ان کا قتل ہونے کے باوجود رینجر پنجاب کا رخ کیوں نہیں کر رہی؟

جیو کے مالک پر ہر طرح کا جرم ثابت ہونے کے باوجود اس کو سپریم کورٹ گرفتار کرنے کا حکم کیوں نہیں دے رہی؟

زینب کیس میں آئی ایس آئی کی شمولیت سے قوم کو جلد اور مکمل انصاف کی توقع تھی لیکن اتنے دن گزرنے کے باوجود آئی ایس پی آر نے کوئی بیان نہیں دیا؟

شوباز شریف پر اس وقت درجنوں بے ایمانی اور کرپشن کے الزامات ہیں جنہیں صحافیوں نے ثابت بھی کیا اور ثبوت بھی لیئے بیٹھے ہیں لیکن ابھی تک قانون شوباز کے مقابلے میں حرکت میں کیوں نہیں آیا؟

نواز شریف اور اس کی بیٹی نے ملک کی سب سے بڑی عدالت میں جھوٹ بولا، جھوٹے بیانات دیئے، جھوٹے اور غلط اور جعلی کاغذات پیش کیئے، ان کو عدالت کے سامنے جھوٹ بولنے اور جعلی کاغذات دینے کی بنیاد پر گرفتار کیوں نہیں کیا؟

ماڈن ٹاؤن کا وہ کیس جس میں ایک جج نے، آئی ایس آئی نے مل کر تحقیق کی اور رانا ثناء اللہ اور شوباز شریف کو مجرم قرار دے دیا، لیکن قانون کی گرفت سے ان دونوں کو کس نے بچایا اور بچاتا آ رہا ہے؟

زینب کیس میں تین ڈی پی اوز اور مقامی پولیس و مقامی ناظم اور سیاست دانوں کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا جب کہ دوہزار پندرہ میں دو سو اسی معصوم بچوں کی ویڈیوز بنانے اور انہیں زنا بالجبر کا نشانہ بنانے میں ایک نون لیگی سیاست دان کی شمولیت ثابت ہو چکی تھی؟

وہ کون ہے جو نواز شریف اور اس کی بیٹی، خواجہ سعد رفیق،دانیال،ذلال چودری ،راناثناء اللہ کو عدالت و فوج کو گالیاں دینے،سپریم کورٹ کئ ججوں کو گالیاں دینے اور قانون کو سر عام گالیاں دینے پر بھی گرفتاری سے بچائے ہوئے ہے؟

موجودہ عدالت کے چیف جسٹس ہر روز قسمیں کھاتے ہیں کہ کسی مجرم کو نہیں چھوڑوں گا ،لیکن شوباز شریف ،نواز شریف اور اس بیٹی و حواری کئی سالوں سے شاہی پروٹوکول کے ساتھ عدالت آتے ہیں راستے میں کئی لوگوں کو زخمی اور دو کو اپنی گاڑی سے ہلاک بھی کر چکے ، لیکن چیف جسٹس نے ان امیر لوگوں پر مقدمہ کیوں قائم نہیں کیا اور کیوں سوموٹو نہیں لیا؟

شریف خاندان پر جرم ثابت ہونے کے باوجود لمبی لمبی تاریخیں چیف جسٹس و دیگر جج صاحبان کیوں دے رہے ہیں؟

شوباز شریف پر ہر طرح کے الزامات جن میں قتل سے لے کر کرپشن تک، اور دوسروں کی بہن بیٹیوں کی عزت و آبرو اچھالنے تک جرم ثابت ہو چکے ہیں، وہ کون ہے جو پھر بھی اس شوباز کو ہر حال میں عمران خان کی بجائے اس کو وزیر اعظم بنانا چاہتا ہے؟

ایسی وہ کونسی بات ،وہ کونسا راز ہے جو رانا ثناء اللہ کے سینے میں دفن ہے جس کے طشت از بام ہونے سے شریف خاندان ڈر رہا ہے اور اس سے استعفی نہیں لے رہا ، حالانکہ اس کے استعفی نہ دینے کی وجہ سے ملک انتہائی خلفشار کا شکار ہے؟

اتنے مظالم سہہ لینے کے باوجود، اتنی عزتیں و آبروئیں اور عصمتیں لٹوانے کے باوجود کیا قوم ایسے ہی ،، عوام ،، بنی رہے گی اور ان ظالموں سے چھٹکارا نہیں چاہے گی، حالانکہ اس وقت پاکستان میں لاکھوں تعلیم یافتہ نوجوان موجود ہیں، لاکھوں تیز ترین اور ہائی ٹیک دماغ موجود ہیں؟
​

 
Last edited by a moderator:
Advertisement
اس ملک میں کچھ نہیں ہونا اور یہ سسٹم ایسے ہی چلتے رہے گا. بقول گورمنٹ آنٹی کہ یہ سارے بی سی مل کر ہمیں پاگل بنارہے ہیں ایم سی کہ بچے