- Joined
- Feb 25, 2016
- Posts
- 902
- Reaction score
- 1,116
- Points
- 0
ایک دفعہ پھر قوم کی زبوں حالی پر ڈاکٹر صاحب اور خانصاحب کو جوش آگیا ہے پھر دھرنوں کا موسم آگیا ہے۔لیکن ایک بات بھول رہے ہیں کہ
قوم ایک بار ساتھ دیتی ہے
ڈاکٹر قادری کے پہلے جلسہ کواسی قوم نے شائد پاکستان کا سب سے بڑا جلسہ بنادیا تھا۔۔۔سخت ترین سردی میں اپنا چین آرام ،روزی روزگار چھوڑ کر دھرنا دیا
اور جب پریشرآخری حد تک پہونچا۔۔۔۔۔تو ڈاکٹر صاحب حکومت سے بار گینگ کر گئے، اور نکل لئے،لوگ ہکا بکا کھڑے رہ گئے
شرم آتی ہے ڈاکٹر صاحب کے مذاکرات اور دھرنا ختم کرنے والی ووڈیو دیکھ کر، نفس کو ذرا سی تھپکی ملنےسے انسان اسقدر احمق ہوسکتا ہے؟ حد ہے
عمران خان کو پاکستان کی ہر کلاس کے نوجوانوں،جوانوں ،بزرگوں نے فقیدالمثال سپورٹ دی،پلے بوائے کی شہرت رکھنے والے خان کو بڑا لیڈر بنادیانوجوانوں نے اپنا دن کا چین،رات کی نیند حرام کرلی،نوکریاں چھوڑدیں، کاروبار تباہ کر لئے،،قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی۔۔کیا ملا
خان صاحب کے ایک اشارے پر چار مہینہ سے زیادہ عرصہ کا دھرنا دیا۔۔۔۔ایک دن خانصاحب اٹھے اور پتلی گلی سے نکل لئے،،کیوں؟ کیا حاصل کرلیا تھا؟دھرنے میں شریک لوگوں کی معاشی تباہی،اور انصاف کے متلاشی پاکستانی عوام کی مایوسی کا کون ذمہ دار ہے،،کون جواب دے گا اسکا
یہ کہتے ہیں کہ حکومت کرپٹ ہے،،،،تو بھائی کرپشن ٹھوس بنیادو ں پر سامنے لاؤ نا۔۔۔جس جس کرپشن کے ثبوت پاکستان میں بکھرے پڑے ہیں ان پر بات کرو،،نا۔۔۔۔۔پانامہ لیک،جس کا تم کسی صورت ثبوت نہیں دے سکتے اس ٹرک کی بتی کے پیچھے قوم کو کیوں لگا رہے ہو؟
اب پھر ڈاکٹر قادری اور خانصاحب میدان میں آکر لوگوں کو پکار رہے ہیں کہ آؤ،، ہمارے ساتھ ملکر ایسی ہڑبونگ مچاؤ کہ اقتداری آرام سے جو ،،اصل،کام کررہے ہیں وہ نہ کر پائیں،بلکہ پھر کسی قسم کی بارگینگ پر مجبور ہوجائیں اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں
قوم بے وقوف نہیں ہوتی،قوم کو بے وقوف سمجھنے والے بے وقوف ہوتے ہیں۔۔۔
قوم ایک دفعہ بے وقوف بن گئی دوبارہ نہیں بنے گی،اب جلسوں اور دھرنوں میں اتنے لوگ کبھی نہیں آئینگے،کیونکہ لوگ سمجھ چکے ہیں کہ جس نواز شریف کے خلاف تم لوگوں کو احتجاج پر اکسا رہے ہو، اسکی حکومت کے استحکام میں تم سب سے بڑے معاون ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ آج تک آپ لوگوں نے پاکستان کے حقیقی مسائل کا نہ ذکر کیا ہے، نہ اسکے حل کی کوشش،تو پھر حکومت کی ٹانگیں کس چیز پر لڑکھڑائیں گی؟
تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ جذبایت چھوڑ کر ٹھنڈے دماغ سے اچھی طرح غور کرلیں،اپنی عزت،جان مال اور خاندان کی بہبود ہو حفاظت کو سیاست اور وہ بھی اس قسم کی سے ۔۔۔۔زیادہ اہم سمجھیںاقتدار پر قابض لوگوں کی طرف سے چھوڑے گئے گرگے مختلف بھیس میں ہوتے ہیں،اور وہ لوگ استحصالیوں کے سب سے بڑے ساتھی ہوتے ہیں،جو قوم کوادھر ادھر کے جھگڑوں میں الجھائے رہیں،تاکہ اوپر والے آسانی سے اپنا کام کرتے رہیں

- Featured Thumbs
- http://i.dawn.com/primary/2014/09/5405cb89ed2b5.jpg
Last edited by a moderator: