- Joined
- Oct 15, 2014
- Posts
- 4,191
- Reaction score
- 9,217
- Points
- 113
یکم نومبر دو ہزار سولہ
تحریک انصاف کے کارکنوں، چاہنے والوں، ہمدردوں کی صفوں میں مایوسی کا عالم ہے
گزشتہ رات ہی پولیس اور ایف سی، پختونخواہ سے آنے والے قافلے کو روکنے میں کامیاب ہو چکی تھی- حکومتی وزراء داد وصول کرتے پھر رہے تھے- وزیر داخلہ اپنی وِگ سمیت پریس کانفرس میں ایسے اعلانِ فتح کرتا تھا جیسے دشمن ملک کی فوج کو اُسنے اکیلے ہی روک لیا ہو- حکومت وقت کی طرف سے تحریک انصاف کے خلاف بے رحمانہ کریک ڈاؤن نے بظاھر کپتان کی اسلام آباد لاک ڈاؤن کال کو ناکامی سے دوچار کر دیا تھا
اس تمام ناکامی کے باوجود کپتان اور تحریکی کارکنان کم از کم عدالتِ عظمیٰ پر اتنا دباؤ ڈالنے میں کامیاب ہو گۓ تھے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس سُننے کی نوید سنا دی تھی- لیکن اپنے، پرائے، جانبدار اور غیر جانبدار سب ہی شریفوں اور عدالتوں کی رشتہ داری سے خوب واقف تھے- نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے کی جرأت بھلا کونسا جج کر سکے گا؟ تجزیہ نگار کسی ٹرک کی بتی کا ذکر کرتے تھے
مریم صفدر کا ٹویٹر برسات کے کسی بے چین مینڈک کی طرح ٹرٹرا رہا تھا
''کھیل ختم، مین آف دی ٹورنا منٹ کون ہوگا؟''
''ریکارڈ پر رہے، میرے ابو ہی چاہتے تھے کہ سپریم کورٹ اس کیس کو سُنے''
[FONT=&]
[/FONT]
پٹوار خانے کے بڑے بڑے پڑھے لکھے جُہلا قہقہے لگاتے تھے
نواز شریف عمران خان کے ساتھ سیاست کھیل گیا، دودھ کی طرح صاف ہو کر سپریم کورٹ سے نکلے گا، دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں سینہ تان کر جاۓ گا، عمران خان کو سیاست نہیں آتی، اِسنے اپنے سب سے بڑے سیاسی مخالف کو صاف ستھرا ہونے کا موقع فراہم کر دیا، اب دو ہزار اٹھارہ کیا دو ہزار تئیس تک نواز شریف کو کوئی نہیں ہلا سکتا......وغیرہ وغیرہ وغیرہ
(پیپلز پارٹی بھی یہی سب کہہ کر منہ ہی تکتی رہ گئی تھی)
موجودہ صورتحال یہ ہے کہ نواز شریف رُسوا ہوکر تاحیات نا اہل ہو گیا- رُسوا ایسے کہ قطری خط نے شریفوں کی جو بھد اُڑائی وہ الامان الحفیظ- موٹر وے پر تین سڑکیں آنے کی اور تین واپس جانے کی بنائی ہیں لیکن ''میں جی ٹی روڈ سے جاؤں گا''- تحریک چلانے کی کوشش کی تو وہ اُلٹا گلے پڑ گئی-دوسری مرتبہ دو تہائی اکثریت لینے والے ''دلوں کے وزیر اعظم'' کو رخصت کرنے دو یونین کونسل کے ووٹر بھی باہر نہ نکلے- جو بیچارے نکلے تھے اُن میں سے بھی ایک غریب بچہ اپنی گاڑی تلے کچل دیا- ''کیوں نکالا، مجھے کیوں نکالا؟'' کا ایسا قومی لطیفہ بنا کہ پٹواریوں کو جان چھڑانا نا ممکن ہو گیا
ابھی گلی گلی ذلت کا یہ سفر جاری و ساری تھا کہ ''تجربہ کاروں'' نے لبرل بننے کے چکر میں ختم نبوت کا طے شدہ مسئلہ چھیڑ دیا- دنیا گواہ ہو گئی کہ عمران خان کے ایمان پر پروپگنڈا کرنے والوں کو ایک معذور مولوی نے ایسا مجبور کیا کہ آج ہر جگہ اپنے ایمان کی گواہی دیتے پھرتے ہیں- اللہ ہی جانے کہ حلف نامے کو سادہ اقرار نامے میں تبدیل کر کے یہ کس کو خوش کرنا چاہتے تھے؟ لیکن نونی کارٹونوں نے یہ ایسا خوفناک کام کیا ہے جو اگلے بیس سال تک آسیب بن کر انکی سیاست کو ڈراتا رہے گا
عمران خان کے شدید ترین ناقد بھی یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ عمران خان مالی بدعنوانی میں کم از کم ملوث نہیں ہے- نون لیگ والوں کی عقل پر ایسے پردے پڑے کہ عمران خان کے خلاف بدعنوانی کا کیس دائر کر بیٹھے- نتیجہ وہ نکلا جسکا اندازہ ہر باشعور شخص پہلے ہی لگا سکتا تھا- یعنی خانِ اعظم کو پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے صادق اور امین ہونے کی سند جاری کر دی اور پٹوار خانہ انگاروں پر لوٹتا رہ گیا- فی الحال پٹواری ''جِتھے دی کھوتی اوتھے آن کھلوتی'' کے مصداق دیواروں میں ٹکریں مارتے ہوۓ فرماتے ہیں
ججوں کے فیصلوں سے نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے، اگلے الیکشن میں ایک سو پچاس سے کم نشتیں نہیں جیتے گا
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا
شریفوں کا عبرتناک زوال
وجہ شاید یہ غرور و تکبر ہو ؟؟
تمہارے کہنے پر استعفیٰ دے دوں ؟ او تم ہو کون ؟ یہ منہ اور مسور کی دال!، انکی قسمت میں سڑکیں ہی ہیں، یہ سڑکوں پر احتجاج ہی کرتے رہ جائیں گے، استعفیٰ تو کیا نواز شریف کی شیروانی کا ایک بٹن تک نہیں دیں گے
ایک منصوبہ انسان یا انسان نما شیطان بناتا ہے اور ایک منصوبہ اللہ کا......شریف و آلِ شریف اللہ کی پکڑ میں آ گئے ہیں

- Featured Thumbs
- http://www.emug.pk/wp-content/uploads/2017/11/22-Kyun-Nikala.png