پنجاب کی نگراں حکومت نے قاسم علی شاہ کو لاہور آرٹس کونسل کے تین سال کیلئے چیئرمین مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے آرٹس کونسل لاہور کے بورڈ آف گورنرز میں نان آفیشل اراکین کو شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
جن اراکین کو بورڈ آف گورنرز میں شامل کیا گیا ان میں موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ، نیشنل کالج آف آرٹس کے عمران قریشی، مشہور شاعر غلام عباس تابش اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کو لاہور آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین مقرر کرنے کی بھی منظور ی دیدی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے منسلک صحافی مغیث علی نے پنجاب حکومت کے اس نوٹیفکیشن کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "گندا ہے پر دھندا ہے، قاسم علی شاہ ایمانداری کے لیکچرز دیتے ہیں اور خود پالش کرکے چیئرمین مقرر ہوگئے ہیں"۔
خیال رہے کہ موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ نے حالیہ دنوں میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کی اور ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے رویے میں لچک دیکھی، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی میں متانت دیکھی جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان کو میں نے قیامت کے فیصلے اسی دنیا میں کرتے ہوئے پایا اور ان کے رویے میں اکڑ دیکھی۔
اس سے قبل قاسم علی شاہ نے عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی اور ان سے پارٹی ٹکٹ کا سوال کیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے عمران خان کے خلاف ہی گفتگو کرنا شروع کردی جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، اور اسی وجہ سے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن ویب سائٹ کی بڑھتی ہوئی ریٹنگ بھی کم ہوگئی تھی۔