- Joined
- Mar 28, 2009
- Posts
- 52,093
- Reaction score
- 50,036
- Points
- 218
تحریک انصاف اور عمران خان کی سیاسی جدوجہد کے دوران جہاں تحریک انصاف کے کارکنان جہاں عمران کی دیگر خصوصیات کو نمایاں کرتے رہے وہیں اس کے چہرہ، ازداوجی زندگی اور لائف سٹائل کی قائد اعظم کے ساتھ مماثلت بھی ان کے پسندیدہ پہلو رہا. ایک مماثلت میرے ذہن میں بھی تھی جس کا تعلق ذات سے زیادہ سیاست ، نظریات اور پاکستان سے تھا. قومی اسمبلی میں شراب پر پابندی کے حق میں پیش کی جانے والی قرارداد کے مسترد ہونے اور فواد چوہدری کے بیانات نے اس مماثلت کو ثابت کیا. سوچا آپ سب سے بھی شئیر کر لو
قائد اعظم نے مسلمانان ہند کو انگریز اور ہندو کی غلامی سے آزادی دلانے کے لئے اسلام کا نام صرف نعرے کی حد تک نہیں لیا بلکہ علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر مدنظر رکھتے ہوئے دور جدید میں ایک اسلامی ریاست کا قیام تھا جو دور ملوکیت میں اسلام کے چہرے پر لگنے والے داغ دوھ کر مثالی اسلامی فلاحی ریاست کا نمونہ بننے
قائد اعظم اور لیاقت علی خان سمیت کچھ اور مسلم لیگی قائدین کی نیت چاہے جتنی خالص ہو مسلم لیگ کے دیگر قائدین یا تو سیکولر لبرل تھے یا پھر زمیندار، نواب، وڈیرے اور سرمایہ دار. یہی وجہ ہے کے اسلام کے نام پر پاکستان تو بن گیا. لیاقت علی خان نے قرارد داد مقاصد منظور کروا لی، تمام مکاتب فکر کے علما نے اسلامی ریاست کے متفقہ رہنما اصول میں وضع کر دئیے لیکن پاکستان، پاکستان نہیں بن سکا
یہی کچھ عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے. اس کی نیت پر شک نہیں لیکن اس کے ارد گرد کے لوگ (جس میں اس کا کوئی قصور نہیں) نام نہاد الیکٹبلز سیاسی طور پر عمران خان کے ساتھ ہیں لیکن نظریاتی طور پر عمران خان کے برعکس. شراب پر پابندی کے خلاف فواد چوہدری بولا، کسی اور معاملے پر سیکولر لبرل انسانی حقوق کا دفاع میں شیریں مزاری بولے گی، غیر حاضر زمینداری کے خلاف قرارداد ائی تو جہانگیر ترین بولے گا
بہرحال عمران خان کو انہی لوگوں کے ساتھ کام کرنا ہے. الله عمران خان کی مدد فرمائے اس کے نیک ارادوں کو برعکس نظریات کے حامل ساتھیوں کی نذر ہونے سے بچائے. آمین

- Featured Thumbs
- https://news.parhlo.com/wp-content/uploads/2018/05/quaid.jpg