Advertisement

"قائداعظم ثانی میاں نواز شریف"

کچھ برس قبل لکھا گیا مضمون....

"قائد اعظم ٽانی "میاں محمد نواز شریف۔

آپ مبینہ طور پر 25 دسمبر1949کو پیدا ہوئے۔(مبینہ طور پر اس لیے لکھا کیونکہ مؤرخین کا آپ کے یوم پیدائش پر اختلاف پا یا جاتا ہے)۔مجھے لگتا ہے اگر اپ بضد ہیں کہ آپ کی پیدائش 25 دسمبر کو ہوئی تھی تو ہمیں بھی مان لینا چاہیئے کہ آپ درست فرما رہے ہیں کیونکہ بقول باپو بشیر کے یوم پیدائش میں دس دن آگے پیچھے ہونے سے کو ئی خاص فرق نہیں پڑتا، فرق پڑتا ہے تو اس بات سے کے پیدا کون ہوا ہے۔

آپ نے ابتدائی تعلیم سینٹ اینتھونی سکول سے حاصل کی ۔سکول کے زمانے سے ہی آپ کے پیٹ میں اکژ پاکستانی قوم کا درد جاگ اٹھتا تھا مگر تب یہ بیماری اپنی ابتدائی سٹیج پر تھی اس لیے ڈاکٹرز درست تشخیص نہ کر پائے۔میٹرک امتیازی نمبروں سے پاس کرنے کے بعد آپ نے GCUکالج میں داخلہ لیا۔کالج کے زمانے میں بھی آپ نے دل لگا کر محنت کی آپ راتوں کو موم بتیاں جلا کر پڑھتے رہے۔

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ آپ رات کو موم بتی جلا کر پڑھ رہے تھے کہ ساتھ والی منجھی پر سوئے ہوئے میاں شہباز شریف کی آنکھ میں روشنی پڑھنے سے ان کی آنکھ کھل گئ ۔انہوں نے کانی آنکھ کر کے آپ کی طرف دیکھا تو آپ ابھی تک پڑھ رہے تھے۔اپنے بڑے بھائی کو رات کے اس پہر پڑھتے دیکھ کر آپ آبدیدہ ہو گئے۔

آپ اپنے آنسوں پونچھتے ہوئے بڑے بھائی سے مخاطب ہوئے اور فرمایا"پا جی رات کافی ہو گئی ہے اب سو جائیں کل پڑھ لینا"بڑے میاں صاحب نے کتاب سے سر اٹھایا اور فرمایا "دیکھو شہباز! اگرآج میں بھی سو گیا تو میری قوم جو خواب خرگوش کے مزے لے رہی اسے کون جگائے گا اس لیے دوسری طرف منہ کر اور چپ کر کے سو جا میرا ویر"۔اسی دن میاں شہباز شریف کو شک پڑ گیا کے آپ ایک دن ضرور قائد اعظم ٽانی بنے گے۔

اپ نے کالج بھی بہت اچھے نمبروں سے پاس کیا۔کالج کے زمانے میں آپ نے بھرپور محنت کی تھی اور ٹاپ کرتے کرتے رہ گئے ۔ٹاپ اس لیے نہ کر پائے کیونکہ امتحانات کے دنوں" قوم کا درد" شدید ہو گیا تھا اور ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ نے اپنے کاروبار پر توجہ مرکوز کر لی ۔آپ شاید اپنے کاروبار پرہی توجہ مرکوز رکھتے مگر بھٹو صاحب کی صنعتوں کو قومیانے کی پالیسی کی بدولت آپ کی تمام فیکٹریاں بھی قومی تحویل میں لے لی گئیں۔یہی وہ لمحہ تھا جب آپ نے فیصلہ کیا اب تو قوم کی "خدمت "کر کے ہی چھوڑیں گے۔اسی دن سے آپ کو قوم کے درد کے دورے تسلسل کے ساتھ پڑنے لگے۔قوم کا درد تھا کہ آپ کو سونے نہیں دیتا تھا

پھر ایک دن کسی سیانے بندے نے آپ کو بتایا کہ اس مرض کا ایک "حکیم "ہے، نام ہے اس کا جنرل جیلانی ان سے رابطہ کریں امید ہے آپ شفا یاب ہوں گے۔آپ جنرل جیلانی کے شفاحانے تشریف لے گئے ۔جنرل صاحب نے آپ کا تفصیلی معائنہ کیااور جلد ہی سمجھ لیا کہُ آپ کو قوم کی خدمت کے مروڑ اٹھ رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مرض ابھی ابتدائی سٹیج پر ہے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔اور دوا کے طور پنجاب کی وزارت خزانہ زانہ کا قلمدان آپ کے حوالے کر دیا۔وزارت خزانہ کا قلمدان ملنے کے بعد آپ کی صحت کچھ سنبھلنے لگی

پہلے آپ نے اپنا کاروبار واپس لیا اور پھروزیر حزانہ کی حٽیت سے جتنی ممکن تھی قوم کی دبا کے خدمت کی۔اتنی خدمت سے یقیناً آپ کی صحت میں بہتری ہوئ مگر آپ بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے تھے۔اس لیے آپ نے اس وقت کے سب بڑے حکیم جنرل ضیاالحق سے روابط استوار کرلیے۔جنرل ضیا نے آپ کو تھوڑی تگڑی پھکی دی یعنی کہ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ آپ کے حوالے کردی اور امید ظاہر کی کہ اس کے بعد آپ کو قوم کی خدمت کے مروڑ اٹھنا بند ہو جائیں گے۔مگر جنرل صاحب کو شاید علم نہیں تھا کہ قوم کے درد کی بیماری اتنی بری ہے کہ اس کی جتنی دوا کریں یہ بڑھتی جاتی ہے۔وزارتِ اعلیٰ کی پھکی سے بھی جب بیماری جڑ سے نہ گئی

تو آپ نے وزارتِ اعظمیٰ کی معجون کھانے کا فیصلہ کیا۔جنرل حمید گل نے IJI میں نو مسالے ڈال کر وزارت اعظمی کی معجون تیار کی۔وزارت اعظمی کی معجون کھانے کے بعد تو ہشاش بشاش نظر آنے لگے مگر برا یہ ہوا کہ آپ کو اس معجون کی لت پڑ گئی ہے جیسے ہی آپ "معجون وزارت اعظمی "کھانا ترک کرتے ہیں یا کوئی زبردستی کروا دیتا ہے تو آپ کی طبیعت پھر بگڑنے لگتی ہے آپ کو چکر آنا شروع ہو جاتے ہیں اور پھر آپ اس معجون کو حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں۔1997 کے انتحابات کے بعد جو معجونِ وزارت عظمیٰ تیار ہوئ وہ زرا زیادہ کڑک بن گئ تھی جس کی بدولت آپ کو بد ہظمی کی شکایت ہو گئ ۔

آپ کبھی سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو جاتے اور کبھی صحافت پر پابندیاں عائد کر دیتے۔صحافیوں سے شکایت یہ تھی کہ وہ جھوٹی خبریں لگاتے ہیں مٽا ل کے طور پر ایک اخبار میں شہ سرخی لگی کہ شیر آٹا کھا گیا حالانکہ شیر ایک گوشت خور جانور ہے-بڑھتے بڑھتے بدہضمی اتنی بڑھ گئی کہ آپ انہی حکیموں سے پنگے بازی شروع جن کی بدولت آپ یہاں تک پہنچے تھے۔پھر کیا تھا اس وقت کے حکیمِ اعظم جنرل مشرف سمجھ گئے کہ کڑک معجون آپ کو ہضم نہیں ہو رہی انہوں فوراًُ معجون آپ سے واپس لی اور ڈبیا پر لکھ دیا کہ "معجونِ وزارتِ اعظمیٰ کو دس سال تک نوازشریف کی پہنچ سے دُور رکھیں ۔منجانب ادارہ تحفظِ قومی مفادات"۔

آپ دس سال کے لیے سعودی عرب چلے گئے۔آٹھ سال ہنسی خوشی وہاں گزارنے کے بعد آپ کو پھر سے قوم کے درد کی شکایت ہونا شروع ہو گئی۔علاج چونکہ پاکستان میں ممکن تھا اس لیے آپ پھر پاکستان تشریف لے آۓ۔پانچ سال تک چھوٹے بھائی کی پھکیِ وزارتِ اعلیٰ سے معدے کو معجونِ وزارتِ اعظمٰی کے لیے تیار کیا اور پھر وہی معجون دوبارہ کھا رہے ہیں ۔آپ چاہتے یہ ہیں یہ معجون تاحیات آپ کے پاس رہے تاکہ آپ کی طبیعت ہشاش بشاش رہے اور آپ کے بعد آپ کے بچوں کو چونکہ یہی بیماری ہے چنانچہ یہ معجون ان کے حوالے کر دی جاۓ۔

میری راۓ میں میاں صاحب کو پریشان ہونے کی بلکل بھی ضرورت نہیں اتنی "غیور اور با شعور "قوم کے ہوتے ہوۓ کو ئی مائی کا لال أپ سے یہ معجون نہیں چھین سکتا۔آخر میں آئیں سب مل کر دعا کریں کہ اس سے اللہ آپ کو صحت یابی عطا فرماۓ مزید براہ عمران حان کے شر سے محفوظ رکھے ۔آمین

..
احتیاط ۔۔مضمون کو پٹواریوں کی پہنچ سے دور رکھیں ۔(وزارتِ عقلمندی)
﴿تحریر۔ علامہ تصور عنایت)
FB: Allama Tasawar inayat
​
 
Last edited by a moderator:

? ? ? ? ? ? ? ? ?