PAINDO
Siasat.pk - Blogger
- Joined
- Aug 29, 2010
- Posts
- 8,049
- Reaction score
- 15,805
- Points
- 113
(شب نامہ ج ا )
31/08/2016
فیراری کمپنی کے نئے اعلانات
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں کی صف میں فیراری کا اپنا ایک مقام ہے. ..فیراری ہینڈ میڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا ایک ایک پیچ، نٹ بولڈ ہاته سے کسا جاتا ہے مزید اعلی کوالٹی کے چمڑےپر ایک ایک ٹانکا بھی ہاته سے لگایا جاتا ہے. ....اسی اثناء میں نزاکت ،دکهاوٹ،اور مارکیٹ میں دهاک بٹھائے رکھنے کو
فیراری ٹیم نے بڑے پیمانے پر تین شفٹ کام کا باقائدہ اہتمام شروع کر دیا ہے.....ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے
کے ساتھ ساتھ بونس اور قیمتی تحائف دینے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے. ..اپنے نمائندوں کو مختلف ممالک سے ظاہر ہونے کی تنبیہ بھی کی گئی ہے اور ناموں میں ترمیم کو کمپنی کی ساخت کے لئے دیرپا قرار دیا گیا ہے
ٹیکنیکل ٹیم کو ریس کے دوران مزید چست اور متحرک رہنے کا حکم دیا گیا ہے خاص کر پینکچر ٹائر کی
تبدیلی کا وقت پندرہ سیکنڈ سے کم کر کے پانچ سیکنڈ تک کر دیا گیا ہے
آنے والی ریس میں اگر فیراری جیت گئی تو تمام ملازمین کو اعلی عہدوں سے نوازا جائے گا فیراری کے چیرمین نے حال ہی میں آزاد کشمیر میں کسی عہدے کی مثال دیتے ہوئے کہا ...مگر واضح کرنے سے گریز کیا. ...کھلاڑیوں ،صحافیوں اور مشہور شخصیات کو مدعو کر کے فیراری پیکج سے نوازے جانے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے





