نگراں حکومت نے سوشل میڈیا پر مخالف آوازکو دبانے کیلئے کریک ڈاؤن شروع کردیا، کھوجی ٹی وی چلانے والے طلحہ لبیب کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع گجرات کے تھانہ سول لائنز میں کھوجی ٹی وی سے منسلک طلحہ لبیب کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز مواد شیئر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی ار کے مطابق طلحہ لبیب نے یوٹیوب پر کچھ ایسی ویڈیوز اپلوڈ کیں جن میں ریاستی اداروں سے متعلق توہین آمیز مواد موجود تھا، ان ویڈیو ز میں پاک فوج ، عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز گفتگو کی گئی اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے گئے، ان ویڈیوز میں عوام کو سرکاری اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے متنفر کرنے اور بھڑکانے کی کوشش بھی کی گئی۔
تھانہ سول لائنز میں پولیس نے طلحہ لبیب کے خلاف درج مقدمے میں غداری کی دفعات شامل کیں اور کارروائی کرتے ہوئے طلحہ لبیب کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔
مشہور صحافی ویوٹیوبر نجم الحسن باجوہ نے طلحہ لبیب کی پولیس حراست میں تصویر شیئر کرتے ہوئے اس اقدام کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے واضح الفاظ میں مذمت کی۔
کپتان نے تسبیح تو پہلے سے ہی ہاتھ میں پکڑ رکھے ہیں، بس داڑھی رکھ لے، اور سر پر عمامہ باندھ لے، اور امام خمینی کے جانشینی کا دعویٰ کر کے گردنیں کاٹنے کا اعلان کردے دنوں میں سارا گند صاف ۔ ۔ ۔ ۔
کپتان نے تسبیح تو پہلے سے ہی ہاتھ میں پکڑ رکھے ہیں، بس داڑھی رکھ لے، اور سر پر عمامہ باندھ لے، اور امام خمینی کے جانشینی کا دعویٰ کر کے گردنیں کاٹنے کا اعلان کردے دنوں میں سارا گند صاف ۔ ۔ ۔ ۔