Advertisement

غیر ملکی ایتھلیٹ سے بدتمیزی، اے ایس آئی کے خلاف تحقیقات شروع

3چےچلیستےسھگھگدفتس.png

صادق آباد میں غیر ملکی ایتھلیٹ سے بدتمیزی اور تھپڑ مارنے پر اے ایس آئی کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے ایک غیر ملکی سائیکلسٹ کو تھپڑ ماردیا جس کے بعد اےایس آئی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز تین غیر ملکی سائیکلسٹ رحیم یار خان کی حدود میں داخل ہوئے جس پر ایس او پیز کے تحت تینوں غیر ملکی شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی تاہم غیر ملکی سائیکلسٹ ضد کرنے لگے کہ انہیں سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان سیکیورٹی کی فراہمی کے معاملے پر بحث تلخ کلامی میں بدل گئی جس کے بعد ایک غیر ملکی سائیکلسٹ نے غصے میں اے ایس آئی پر اسپرے کردیا جس پر اے ایس آئی نے غیر ملکی سیاح کو تھپڑ دے مارا، غیر ملکی شہریوں میں سے دو مقامی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں جبکہ ایک واپس روانہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے ایس آئی لیاقت علی کے خلاف غیر ملکی سائیکلسٹ سے ہتک آمیز رویہ اپنانےاختیار کرنے کی تحقیقات کے بعد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔