غریدہ فاروقی نے بلوچ لاپتہ افراد کا لانگ مارچ لیڈ کرنیوالی ماہ رنگ بلوچ سے سوال کیا کہ کیا آپ دہشت گردوں کی مذمت کرتی ہیں؟
اس پر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ پہلے یہ بتائیں کہ یہ مسئلہ کیسے شروع ہوا؟ قوت کا استعمال کس نے شروع کیا؟ عسکری تنظیمیں بنی کیسے؟ 71 میں کس نے بلوچستان پر چڑھائی کی؟ہمارے لوگوں کو کس نے اٹھایا؟
غریدہ نے پھر سوال کیا کہ آپ اگر مگر کے بغیر دہشت گردوں کی مذمت کرتی ہیں؟
Loading X post…
Open original post on Xاس پرماہ رنگ نے کہا کہ کیا ریاست ان مسائل میں سنجیدہ ہے؟ اگر سنجیدہ ہے تو میں مذمت کیلئے تیار ہوں۔
مطیع اللہ جان نے اس پر کہا کہ دہشت گردوں کی مذمت سیاستدانوں سے کرائی جاتی ہے نہ کہ اُن مظلوموں سے جنہیں ریاستی اور غیر ریاستی دونوں عناصر سے خطرہ ہوتا ہے اور انہیں اُن علاقوں میں لوٹنا ہوتا ہے جہاں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر ملل کر انکی جان کے در پہ ہوتے ہیں،
Loading X post…
Open original post on Xانکا کہنا تھا کہ جن صحافیوں کو ماہرنگ بلوچ کے جواب پر اعتراض ہے وہ خود بلوچستان جا کر ماہرنگ بلوچ کے علاقے میں رہ کر اُن بلوچ تنظیموں کی مذمت کر کے دکھائیں، بے شرمی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ویسے۔
Loading X post…
Open original post on Xانہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں اور طاقت ور ریاستی اہلکاروں سے کبھی لاپتہ افراد کے بارے میں جو سوال کرنے کی ہمت نہیں رکھتے وہ ان مظلوموں پر اپنی صحافت کا رعب ڈال کر فخر کرتے ہیں۔
شائستہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ایسے انٹرویوز کرنے والوں کو کیا صحافی کہا جانا چاہئے؟ ایک ہی سوال ایک ہی سوال ایک ہی سوال مہرنگ کے کسی سوال کا جواب نہیں نہ ہی کوئی اظہارہمدردی
Loading X post…
Open original post on Xجاسم نے کہا کہ کیسے کیسے لوگ اس ملک میں صحافت کرتے ہیں۔ ماہ رنگ کے کسی سوال کے جواب میں بس ایک ہی بات ہاں ریاست سے غلطیاں ہوئیں۔ بی بی ریاست سے غلطیاں نہیں ریاست نے خود جان بوجھ کر جرائم کئے۔
Loading X post…
Open original post on Xامیر نے تبصرہ کیا کہ ماہ رنگ بلوچ کی جرات کو سلام ہے جو غریدہ جیسی ٹاوٹ سے وہ سوال پوچھی رہی ے جو دراصل اسکی صحافتی ذمےداری تھی مگر انصار عباسی جیسے اور غریدہ فاروقی جیسے ٹاوٹ ریاست کے پے رول پر ہونے کئ وجہ سے وہ سوال نہیں کرتے جو کرنا انکا فرض تھا۔۔کہ یہ خود کو ملک کی سب نمبر ون کہنے والی ایجنسی کیوں اب تک بلوچستان کو دہشت گردوں سے پاک نہیں کروا سکی ؟؟
انہوں نے مزید کہا کہ کیوں بلوچستان اب تک جل رہا ہے؟ وہ کون ہے جو بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کو پالتا ہے؟ یہ ایسی بدمعاش ریاست ہے جو پہلے اپنے ہی لوگوں پر حملہ آور ہوتی ہے پھر انھیں ہی اسکے لئیے موردِ الزام ٹھہراتی ہے اور الٹا ظلم و جبر سہنے والوں سے کہتی ہے اب مذمت بھی کرو !
Loading X post…
Open original post on Xشفیق احمد ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ غریدہ فاروقی کا انصاف مانگنے آئے جبری گمشدہ اور ماورائے عدالت قتل کے وارثان سے پنجابی مخبر مزدوروں بارے سوال پوچھنا ایسا ہے کہ جیسے غریدہ فاروقی اپنے باپ کے قتل کی FIR کروانے جائے تو کہا جائےکہ پہلے لشکر جھنگوی کے اورنگزیب فاروقی کے بارے اپنی صفائی دو
Loading X post…
Open original post on Xایڈوکیٹ شاہ فہد کا اس پر کہنا تھا کہ غریدہ فاروقی ایک فلسطینی سےکیا آپ حماس کی مذمت کرتی ہیں یا نہیں کرتیں؟نہیں آپ بتائیں آپ کرتی یا نہیں کرتیں؟نہیں۔ بس۔ آپ پہلے یہ بتائیں نا کہ آپ حماس کی مذمت کرتی ہیں یا نہیں کرتیں۔وہ تو ٹھیک ہے۔ جو بھی ہے۔ آپ پہلے یہ تو بتائیں آپ حماس کی مذمت کرتی ہے؟
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/matih11i1h2.jpg
Advertisement





