- Joined
- Apr 17, 2014
- Posts
- 5,975
- Reaction score
- 4,258
- Points
- 113
عید قربان اور حج۔ ہشیار باش!۔
ہر سال جیسے جیسے حج اور قربانی کے دن قریب آتے آتے جاتے ہیں، ویسے ویسے غریبوں کے "ہمدردں" کے پیٹ میں درد اٹھنا شروع ہو جاتا ہے۔ اخبارات، ٹی وی، ریڈیو اور اس فورم پر بھی آپ کو کچھ لوگ یہ کہتے ہوئے مل جائیں گے کہ اس سال حج کی بجائے آئی ڈی پیز کی مدد کرنی چاہئے۔ قربانی کی بجائے اگر سیلاب زدگان کی مدد کر دی جائے تو بہت اچھا ہے۔ حج کو قربان کر کے اگر کسی غریب کی بیٹی کی شادی کر دی جائے تو کمال ہو جائے گا۔
بہت ممکن ہے کہ ان میں سے جو لوگ انفرادی ہیں وہ واقعی اپنی سوچ کے مطابق دوسروں کے لئے اچھا سوچ رہے ہوں، مگر ٹی وی، اخبارات اور دوسرے میڈیا پر یہ بات کرنے والوں کا اپنا ایک ایجنڈا ہے۔ یہ لوگ آپکو کبھی یہ مشورہ نہیں دیں گے کہ شادی کی فضول رسموں پر پیسے خرچ کرنے کی بجائے سیلاب زدگان کی مدد کر دو، نہ ہی آپ انہیں کبھی یہ کہتے سنیں گے کہ بڑا گھر بیچ کر چھوٹے گھر میں رہ لیا جائے اور جو پیسے بچیں اس سے کسی غریب کی شادی کروا دیں۔ مڑوڑ اٹھے گی تو اسلامی شعائر پر۔
غریبوں اور مصیبت زدگان کی مدد ضرور کرنی چاہئے، اور کوئی اس سے نہ روکتا ہے اور نہ روک سکتا ہے۔ لیکن حج (فرض) اور قربانی (واجب) وغیرہ کا اپنا ایک مقام ہے۔
اس لئے اگر آپ سیلاب زدگان کے مداوے کے لئے اپنا گھر بیچ دیں، یاکسی غریب لڑکی کی شادی کے لئے اپنا سارا زیور صدقہ کر دیں، کسی کو کوئی اعتراض نہیں، بلکہ ایک احسن عمل ہے، لیکن اگر یہ کہا جائے کہ اس سال حج موقوف کر دیا جائے یا قربانی نہ کی جائے تو یہ ایک قابل نفرین بات ہے، اور اس کی ہر طرح سے مذمت کی جانی چاہئے۔
اور اگرخدا نخواستہ آپ اس بات سے متفق نہیں ہیں، تو پھر کسی دن یقینا آپ اٹھیں گے اور اخبار یا ٹی وی میں کوئی نابغہ کچھ اس طرح کی رپورٹ پیش کر رہا ہو گا۔
۔"ہروہ شخص جو روزانہ پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہے اسے سوچنا چاہئے کہ اگر کم از کم ہر نماز کے پندرہ منٹ بھی لگائے جائیں، تو روزانہ کے پچھتر منٹ صرف ہوتے ہیں۔اور اگر سال کا حساب کیا جائے تو تقریبا ستائیس ہزار تین سو منٹ(یا چار سو چھپن گھنٹے) بنتے ہیں۔اور اگر ایک گھنٹے کی اوسطا مزدوری سو رپے لگائی جائے تو یہ پینتالیس ہزار سے بھی ذیادہ رقم بنتی ہے۔میرے ملک کے نمازیوں کچھ دیر کے لئے غور کرو۔حقوق اللہ تو اللہ معاف کر ہی دے گا اپنے فضل سے
، لیکن حقوق العباد کا حساب ضرور دینا پڑے گا۔کبھی غور ضرور کرنا کہ اگر تم نماز کی بجائے ان ساڑھے چارسومنٹ کے عوض کام کرتے اور اس سے بننے والے پیسوں کے ذریعے کسی غریب کی دوا خرید دیتے، یا کسی غریب بیوہ عورت کے گھر کا کرایہ ادا کر دیتے یا کسی طالب علم کی سکول فیس ادا کر دیتے، تو خدا کتنا راضی ہوتا۔ اور اگر ہر مسلمان اس طرح کرنے لگے، تو ملک تو کیا پوری دنیا میں کوئی غریب بھی باقی نہ بچے گا "۔
Last edited by a moderator:





