- Joined
- Dec 16, 2013
- Posts
- 410
- Reaction score
- 480
- Points
- 18
درسی کتابوں میں محمود غزنوی کے ہندوستان پر سترہ حملوں کے بارے میں پڑھتے آئے تھے....میرا خیال ہے کہ مستقبل کی کتابیں عمران خان کے اسلام آباد پر سترہ حملوں کی روئیداد بیان کریں گی ....یہاں تیس نومبر کو ہونے والے دوسرے حملے کے بارے میں کچھ سوالات جنم لیتے ہیں
ایک ...عمران نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اسے یا اس کے حامیوں کو اسلام آباد آنے سے روکا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے ....سوال یہ ہے کہ حضرت آپ اور آپ کے بیشتر حامی تو اسلام آباد میں پہلے ہی نوے روز سے موجود ہیں ....جو پہلے ہی آچکا ہو اسے کیسے روکا جاسکتا ہے؟
دو.... کیا یہ درست نہیں کہ عمران نے ایک مہینہ پہلے تیس نومبر کی تاریخ کا اعلان کرکے وہی چودہ اگست والے پہلے حملے کی فضا بنانے کی کوشش کی ہے؟ ہر میڈیا چینل لونگ مارچ کے نغمے گارہا تھا ....چوبیس گھنٹے کوریج میسر تھی ....کیا وہی فضا دوبارہ بن پائے گی؟
تین ...کیا قادری اور اس کے جنگجوؤں کی غیر موجودگی میں عمران حکومت کو کوئی ٹف ٹائم دے پائے گا؟ کیا دھرنے میں شریک اسلام آباد کی اشرافیہ کی اولادیں پہلے انقلاب میں پٹنے کے بعد دوسرے انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کرسکیں گی؟
چار ....کیا اس لونگ مارچ ثانی کا واحد مقصد کہیں حکومت کو پریشر میں لاکر وہی پرانی آفر حاصل کرنے کی کوشش تو نہیں جو نواز شریف نے عمران کے پہلے حملے سے ایک دن پہلے ٹی وی پر آکر دی تھی ....جب گزرا وقت ہاتھ نہیں آتا تو کیا گزری آفر واپس آکر عزت بچا سکتی ہے؟
پانچ ...جیسے محمود غزنوی کے سترہ حملوں کا مقصد لوٹ مار اور امیر ہندوؤں یا ان کے مندروں سے دولت کا حصول تھا ، کیا عمران کے ان حملوں کا مقصد بھی وفاقی دارالحکومت میں لاقانونیت اور گندگی پھیلانا اور لوٹ مار کرنا تو نہیں؟