Advertisement

عمران نے پورے ملک کو چچھورا بنادیا ہے

وزیراعظًم کا کہناہے کہ کچھ سیاستدان کسی دن بھی جھوٹ بولنےکاناغہ نھیں کرتے حالانکہ بعض لوگ منگل اور بدھ کو گوشت کھانے کا ناغہ کر لیتے ہیں۔کیا ہی اچھا ہواگروہ یہی بات خود سمجھ جاتے اور اپنے جملہ مصاحبین کو بھی سمجھا دیتے کیونکہ اب تو عنقریب وہ اور انکا خاندان قانونی طور پہ کاذب ثابت ہونے والے ہیں۔اور اخلاقی طور پہ تو پہلے ہی انکے صدق و صفا کا ڈنکا بج رہا ہے۔انکے صدق و صفا کے چرچے سماجی رابطوں پہ مبنی ویب سائٹس پہ اتنے زیادہ ہوچکے ہیں کہ اتنے چرچے تو شاید کسی فلمی اداکار کے بھی نہیں ہوئے ہونگے۔

شاہی خاندان کی اسی نیک نامی پہ تبادلہ خیالات کے لیے ایک دن ایک عالمی شہرت یافتہ دانشور کی محفل میں بیتھنے کا اتفاق ہوا۔دانشور صاحب کی عالمی شہرت کی جملہ وجوہات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے۔اور ان کی نظر میں حق اور سچ دو سگے بھائیوں کے اسمائےگرامی ہیں جو ایک عرصے سے اپنی رعایا کی تکالیف کا مداوا کرنے میں مصروف ہیں۔دانشور صاحب وزیراعظم کے ایک ناقد سے مخاطب ہو کر کہنے لگے کہ فحش گوئی کارواج اس ملک کی سیاست میں سب سے پہلے عمران خان لے کے آئے اور جھوٹ بولنا تو ان پہ ختم ہے۔اس پہ ایک اور دانشور نے داد دینے کے انداز میں جھوم جھوم کر انکی شان میں چند تعریفئ کلمات ادا کیے اور عمران خان کے اخلاقی دیوالیہ پن کی چند اور مثالیں دیں۔اب جھومنے کی باری دانشور صاحب کی تھی۔دانشور صاحب نے اپنے ایک کالم کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے عمران خان کی عوامی زندگی کے مختلف فیصلوں کا ذکر کیا تھا اور انہیں یو ٹرن کا بادشاہ قرار دیا تھا اور حسین نواز کے تہجد گزار ہونے کے بالکل ایسے ہی ناقابل تردید ثبوت پیش کیے تھے جیسے ثبوت بقول ان کے ریاستی وکیل نے پانامہ کیس میں پیش کیے تھے۔دانشور صاحب نے اس آرٹیکل میں عمران خان کو مبارک باد پیش کی تھی کہ ان کے طفیل ہماری قوم ایک بد اخلاق قوم بن چکی تھئ۔

دانشور صاحب کا گیان بٹ رہا تھا اور ان کے حمایتی ایسے داد دے رہے تھے جیسے کسی طاقتور وزیر کو ان کے ماتحت بیوروکریٹ دیا کرتے ہیں۔جوش خطابت میں وہ یہاں تک کہ گئے کہ ان کے گنہگار کانوں نے آج تک وزیر اعظم یا ان کے خاندان کے کسی فرد کو جھوٹ بولتے ہوئے نہیں سنا۔داد و تحسین کا سلسلہ شروع ہونے ہی والا تھا کہ ان کے پوتے نے عمران خان کے کسی جلسے میں چلایا جانے والا ایک ویڈیو کلپ اتنی اونچی آواز میں چلادیا کہ داد دینے والوں کی آواز بھی دب کر رہ گئی۔

ویڈیو کے آّغاز میں ایک خاتون کی آواز گونجیلندن میں تو کیا میری پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ لمحہ بھر کے توقف کے بعد ایک دبنگ قسم کی مردانہ آواز سنائی دیالحمدللله مے فیر کے فلیٹس ہماری ملکیت ہیں اور یہ مریم نواز کے نام پہ ہیں جو میری ہمشیرہ ہیں محفل پہ طاری ہونے والے سکوت کو ایک اور مردانہ آواز نے توڑاجن فلیٹس میں مٰیں رہ رہا ہوں وہ ہم نے کرائے پہ لیے ہوئے ہیں اس کے بعد جناب وزیر اعظم کی آواز گونجیلندن کے فلیٹس دبئی اور جدہ کی ملیں بیچ کر خریدی گیئںوزیر اعظم کی آواز دلنواز سن کر دانشور صاحب اور ان کے جملہ رفقاء احتراما کھڑے ہونے ہی والے تھے کہ ایک اور آواز سنائی دیلندن کے فلیٹس قطر میں ہونے والی سرمایہ کاری کے زر منافع سے خریدے گئے۔اب پانی سر سے اوپر گزر چکا تھا۔دانشور صاحب دو تین مصاحبین کا سہارا لے کر اٹھے اور اپنے پوتے کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے فرمایامیں نہ کہتا تھا کہ عمران خان نے پورے ملک کو چچھورا بنادیاہے!
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Sahi keh raha hai ye sara mulk chichora he tao bun gaya hai jisko dekho moo utha k London apartments ki raseedain mang leta hai
 
Advertisement
نواز حکومت کا وہی حال ہے. میں ماروں گا بھی اور رونے بھی نہیں دوں گا. اس قسم کا کچھ ہٹلر کا دماغ تھا جسے آج پوری دنیا ظالم کہتی ہے اور ہم ایسے لوگوں کو لیڈر بنا کر خود اپنی غلامی کا سرٹیفکیٹ انکے ہاتھوں میں دیتے ہیں. انہیں شکر کرنا چاہیے کہ یہ قوم ایک مری ہوئی قوم ہے. اگر زندہ ہوتی تو اب تک ان سیاستدانوں کے چیتھڑے نوچ چکی ہوتی
 
Thank you All for your valuable comments.The article is a satirical depiction of various journos who are more loyal to the king than the king himself.
 
Advertisement
پہلےحرام کمایا،پھرچھپایا،پکڑےگئے
توقوم سے،قاضی کےسامنےجھوٹ ہرفورم پرجھوٹ
،باپ بیٹےپربھائ بہن پر،پوتاپوتی دادے پرڈال رہی ہے
اللہ حلال رزق عطاکرے
 
People were a dead horse in any case and always allowed rulers to have their way. Imran Khan at least has whipped the people to awakenness though people are still reluctant to come out of their slumber.
 
Wild Boar kaa humshakkal Atta ul haq khasmi Khood saakhta peer urff Galharr Nooray Button ki daali huwi haddi kaa haq adda karta hai
 
Last edited: