پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ مسلم لیگ ن میں آنے کیلئے منتیں کر رہے ہیں۔ جس پر طنز کرتے ہوئے مونس الہیٰ نے بتایا کہ جب عمران خان عدالت پیش ہوئے تو اس وقت بیگم صفدر کی کیا مصروفیت تھی۔
سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ مریم نواز کا ذہنی توازن ہل گیا ہے۔ کیا بیگم صفدر کو عدالت پیشی کے موقع پر بھیڑ دکھائی نہیں دی؟
مسلم لیگ ق کے رہنما اور پرویز الہیٰ کے صاحبزادے نے یہ بھی بتایا کہ ممکنہ طور پر عمران خان کی پیشی کے وقت مریم نواز کیا کر رہی تھیں، انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاید کپڑے استری کرنے کے نت نئے طریقے ایجاد کر رہی ہوں گی۔