- Joined
- May 1, 2017
- Posts
- 276
- Reaction score
- 1,541
- Points
- 93
مذہب کے افیون فروش
پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا۔ جب یہ ملک بننے لگا تو جہاں زیادہ تر مسلمان اور مذہبی لیڈرز پاکستان بنانے کے حق میں تھے وہیں بہت سارے مذہبی راہنما پاکستان کے خلاف بھی تھے۔
جب پاکستان بن گیا تو وہ لوگ جو پاکستان کے خلاف تھے وہ سب بوریا بستر اٹھا کر اپنا حصہ مانگنے کے لیے پاکستان آ گئے۔ یہاں پر علمائے کرام نے ایک نیا دھندہ شروع کر دیا اور وہ تھا مذہبی افیون کا دھندہ۔
چونکہ پاکستان، اسلام کے نام پر بنا تھا اس لیے ان مذہبی دکانداروں اور ٹھیکیداروں نے پاکستان میں اسلامی نظام کے نام پر مذہب کی افیون کی کاشت شروع کر دی اور جب جب موقع ملا اس کی فصل کاٹ کر بیچی۔ کبھی کشمیر جہاد کے نام پر، کبھی افغان جہاد کے نام پر۔ کبھی توہینِ رسالت کے نام پر اور کبھی دیت کے نام پر۔
مذہب کی اس افیون سے عام آدمی مست رہا لیکن مذہب کے بیوپاریوں نے اس سے اچھا خاصہ منافع کمایا، کبھی روپوں میں، کبھی ڈالروں میں، کبھی غیر ممالک میں جائیدادوں کی صورت میں اور کبھی وزارتوں اور مراعات کی شکل میں۔
ان مولویوں، علمائے کرام، شیخ الحدیثوں، شیخ الاسلاموں نے آج تک پاکستان میں کرپشن پر کوئی تحریک نہیں چلائی، اداروں کی بالادستی کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلائی، موروثی سیاست پر کوئی تحریک نہیں چلائی، باسٹھ تریسٹھ دفعات پر یقینی عملدرامد کے لیے کوئی تحریک نہیں چلائی۔
ایم کیو ایم پچیس سال تک کراچی میں لاشیں گراتی رہی لیکن آج تک کسی مذہبی جماعت نے پاکستان میں ایم کیو ایم کے خلاف تحریک نہیں چلائی اور اس کے منطقی انجام کے لیے کوششیں نہیں کیں۔
سندھ میں پیپلزپارٹی نے لاکھوں لوگوں کا قتلِ عام کیا، زمینوں پر قبضے، ناجائز تجاوزات، بھتے، جرائم، سمگلنگ، اندرون سندھ نجی جیلیں، تھر میں ہزاروں بچوں کی ہلاکتیں، سندھ کے پیسے کی لوٹ مار اور بے شمار ایسے جرائم جو کہ دستاویزی شکل میں موجود ہیں لیکن آج تک کسی عالم، مولوی، شیخ یا مفتی نے کوئی فتویٰ اس سیاست کے خلاف نہیں دیا۔
پاکستان کے 62 فیصد رقبے پر مشتعمل پنجاب میں پچھلے پینتیس سال سے ایک ہی خاندان براجمان ہے اور یہی خاندان ہر سیاہ و سفید کا مالک ہے اور اسی فیصد مذہبی جماعتوں کے ہیڈ کوارٹر اور بڑے بڑے جید عالم پنجاب میں ہی موجود ہیں لیکن آج تک کسی عالم نے، کسی مولانا نے، کسی شیخ الحدیث نے، کس وقت کے قلندر نے، کسی مفتیِ نے، کسی عارف نے الغرض کسی بھی مذہبی شخصیت نے پنجاب کے تیرہ کروڑ لوگوں کے استحصال پر آج تک ایک لفظ نہیں بولا۔ کسی نے کرپشن، لوٹ مار، اقربا پروری، منی لانڈرنگ اور دیگر سیاسی، معاشی، معاشرتی اور انتظامی مسائل پر لب کشائی نہیں کی۔
کسی عالم نے، کسی مسجد سے آج تک یہ آواز نہیں اٹھی کہ یہ ہسپتال نہیں موت کے کنویں ہیں، یہاں دوائیاں جعلی ملتی ہیں، کسی نے یہ نہیں کہا کہ تعلیم مہنگی ہو گئی ہے اب بچے کیسے پڑھیں گے۔ کسی نے مہنگائی پر کچھ نہیں بولا، کسی شیخ ، کسی عالم، کسی مولوی نے یہ نہیں کہا کہ پولیس میں مجرموں کو بھرتی کیا جاتا ہے، کسی نے تحریک نہیں چلائی کہ میٹرو اور موٹروے کا منصوبہ بند کرو اور ان منصوبوں کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر لگاؤ، کسی نے حکمرانوں کے خلاف یہ فتویٰ نہیں دیا کہ پنجاب کی دھرتی پر گرنے والے لہو کی ایک ایک بوند کا قرض نوازشریف کی گردن پر ہے۔ کبھی کہیں سے کوئی آواز نہیں آئی کہ پنتیس سال سے حکمرانی کرنے والے ان نااہلوں سے حقِ حکمرانی چھین لینا چاہیے۔ داتا کی نگری میں برسوں سے موت کا کھیل کھیلا جاتا رہا اور داتا کے چاہنے والوں نے آج تک ان ظالم حکمرانوں کے خلاف ایک فتویٰ بھی جاری نہ کیا۔
لیکن جب معاملہ اس ملک میں مذہب بیچنے کا ہوتا ہے، لوگوں کو فرقوں ، مسلکوں اور فتوؤں میں بانٹنے کا ہوتا ہے تو یہی مذہب کے ٹھیکیدار سب سے آگے ہوتے ہیں۔ ان کا مطمع نظر صرف اور صرف پیسہ، دولت، مراعات، اوقاف کی زمینیں اور ٹھیکے ہیں۔ ان لوگوں کو ہر سال کروڑوں روپے کے چندے ملتے ہیں، یہ بڑے بڑے گھروں میں رہتے ہیں، لینڈ کروزرز اور پجاروز میں پھرتے ہیں لیکن آج تک ان میں سے کسی عالم نے ایک روپیہ ٹیکس کا نہیں دیا۔
یہاں تک تو بات ٹھیک تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے اس ملک و قوم کے ساتھ جو کیا سو کیا
لیکن مجھے حیرت کا جھٹکا تب لگا جب پچھلے ڈیڑھ مہینے سے عمران خان کی شادی کو لے کر اس گھٹن زدہ معاشرے میں نکاح کی حرمت کو پامال کیا جا رہا ہے، شادی جیسے مقدس بندھن پر ننگی جگتیں کی جا رہیں، سنتِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا کھلے عام مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ جس معاشرے میں نکاح کو مشکل سے مشکل تر بنا دیا گیا ہے، وہاں ایک سادے انسان کے سادے نکاح پر کھلے عام تبرے برسائے جا رہے ہیں
اور پورے پاکستان سے ایک بھی عالم، ایک بھی مفتی، ایک بھی شیخ، ایک بھی مولوی، ایک بھی مذہب کے ٹھیکیدار نے کھڑے ہو کر یہ نہیں کہا کہ نکاح ۔۔۔ سنتِ رسول ہے۔ اس کا مذاق اڑانا بند کرو۔ ایک بھی افیون فروش کی غیرتِ ایمانی نہ جاگی کہ یہاں دن رات سنتِ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین کی جا رہی ہے اور پھر بھی یہ بے غیرت افیون فروش خاموش رہے۔
ان لوگوں نے دین کے نام پر ستر سال سے کھلواڑ کیا ہے لیکن کل تو یہ لوگ میری نظروں میں ننگے ہی ہو گئے ہیں۔
اے مذہب کے ننگے ٹھیکیدارو، اے افیون فروشو!! چلو بھر پانی میں ڈوب مرو
تحریر و تجزیہ: عاشور بابا

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/JSPLlA0.jpg
Last edited: