Advertisement

عمران خان کا مارچ روکنے کی تیاریاں

[TABLE="width: 648, align: center"]
[TR]
[TD="align: center"][TABLE="width: 640, align: center"]
[TR]
[TD="align: right"]عمران خان کا مارچ روکنے کے لیے اسلام آباد میں بھی تیاریاں[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[TABLE="width: 640, align: center"]
[TR]
[TD="align: right"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="align: right"] 10 Aug, 2014
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="align: right"]
islamabaddharna_8-10-2014_156385_l.jpg


اسلام آباد.........عمران خان کا مارچ روکنے کے لیے اسلام آباد میں بھی تیاریاں زوروں پر ہیں۔دارالحکومت میں کنٹینر رکھنے کا کام شروع ہے، کچے راستوں کی کھدائی کر کے گڑھوں میں پانی بھر دیا گیا۔ تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو روکنے کے لیے وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں جبکہ کئی مقامات پر خندقیں بھی کھود دی ہیں جہاں سے موٹر سائیکل یا پیدال افراد بھی نہیں گزر سکیں گے۔ اسلام آباد میں داخلے کے لیے چار بڑے راستے ہیں جن میں لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد آنے کے دو راستے ہیں، ایک ٹی چوک سے براستہ کاک پل سیدھا اسلام آباد ایکسپریس وے فیض آباد تک ہے

جبکہ دوسرا ٹی چوک سے راولپنڈی کچہری اور پھر مری روڈ سے براستہ فیض آباد اسلام آباد تک کا ہے۔ اسلام آباد آنے کا ایک اہم راستہ پشاور جی ٹی روڈ سے گولڑہ موڑ اور پھر آگے کشمیر ہائی وے کا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور اور پشاور موٹر وے کے راستے بھی ہیں جہاں سے لنک کشمیر ہائی وے اور پیر ودھائی کی طرف جاتے ہیں۔ ان سب راستوں کو بند کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کنٹینرز پہنچائے جا چکے۔ اس کے علاوہ تقریباً ڈیڑھ سو سے زائد کچے راستے اور رابط سٹرکیں ایسی ہیں جہاں سے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد داخل ہو سکتے ہیں۔ ایسے کچے راستوں کو بند کرنے کے لیے خندقیں کھود دی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ان خندقوں میں پانی بھر کر اوپر خاردار تاریں بھی بچھائی جائیں گی اور یہاں سے موٹر سائیکلز یا پیدل افراد کا گزرنا بھی نا ممکن ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں ماضی میں ہونے والےمختلف دھرنے اور مارچ روکے گئے تو پولیس کے ساتھ مظاہرین کے سب سے زیادہ تصادم کشمیرٹول پلازہ، فیض آباد، ائیر پورٹ چوک، پیرودھائی، کشمیر چوک، زیرو پوائنٹ اور بارہ کہو کے مقامات پر ہوئے۔
​
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]

http://www.hamariweb.com/news/newsdetail.aspx?id=1267167

 
Last edited by a moderator:
Advertisement
لکھ دی لعنت پٹواریہ
سنا تھا تو ڈرپوک ہے لیکن اتنا
بس کر جان دے تو تو میچ سے پہلے ہی پچ کھود کر بیٹھ گیا

 
Imran Khan already jeet chuka hai, Imran Khan ka SKMH aur NIML sy bhi barra karnama mulk k noujawanoon k zehnoon main tehreek baidaar krna hai. mulk k youth ko politics main ly kr aany ka credit sirf aur sirf IMRAN KHAN ko jata hai.

Respect and love for Man of Steel Imran Khan.

Baki ab Imran ko agr koi rouk skta hai to wo khud Imran hai ;)
 
Advertisement
Advertisement
کتاب سادہ رہے گی کب تک ... کبھی تو آغاز باب ہو گا
جنہوں نے بستی اجاڑ ڈالی ... کبھی تو انکا حساب ہوگا
سحر کی خوشیاں منانے والو ... سحر کے تیور بتا رہے ہیں
ابھی تو اتنی گھٹن بڑھے گی ... کہ سانس لینا عذاب ہو گا
وہ دن گیا جب کہ ہر ستم کو ... ادائے محبوب سمجھ کے چپ تھے
اٹَھے گی ہم پر جو اینٹ کوئی ... تو پتھر اسکا جواب ہو گا
سکون صحرا میں بسنے والو ... ذرا رتوں کا مزاج سمجھو
جو آج کا دن سکوں سے گزرا ... تو کل کا موسم خراب ہو گا


​
 
As if umpires were not enough, he is "roughing up" the pitch as well...

However, NS has forgotten that IK is a much better bowler than a batsman!!!!