Advertisement

عمران خان پر درج مقدمات کی تعداد کتنی ہوگئی؟

firiahahasaa.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے اوپر دائر مقدمات کی تعداد خود ہی بتادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر حکومت کے خاتمے کے بعد سے مقدمات قائم کرنے کا ایک نا رکنے والا سلسلہ جاری ہے ، اس عرصے میں عمران خان پر مجموعی طور پر کتنے مقدمات درج کیے جاچکے ہیں اس حوالے سے خود عمران خان نے ہی تفصیلات بتادی ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں عمران خان کا کہناتھا کہ میرے خلاف 76واں مقدمہ بھی دائر ہوگیا ہے، ڈرٹی ہیری کیجانب سے تشدد کیےجانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے کی پاداش میں میرے خلاف غداری کا تازہ ترین مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد میں اپنے خلاف کیسز کی سنچری کی جانب بڑھ رہا ہوں۔
Loading X post…
Open original post on X

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے بھی اس حوالے سےایک ٹویٹ کی جس میں کہا گیا ہے کہ آج عمران خان کے خلاف دو نئے مقدمات درج کیے گئے، ایک مقدمہ کوئٹہ جبکہ دوسرا اسلام آباد میں درج ہوا، ان دونوں مقدمات کے بعد عمران خان پر درج مقدمات کی تعداد75 ہوگئی ہے، اس حکومت میں کوئی شرم ہو حیا باقی ہے؟
Loading X post…
Open original post on X

رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان صرف پاکستان کے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیڈر ہیں،تاہم جس تھانےمیں یہ مقدمہ دائر ہوا وہا ں کے ایس ایچ او سے لے کر بلوچستان کے آئی جی تک سب کو معلوم ہے کہ مقدمہ غلط درج کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے تحت ریاست کی اجازت کے بغیر غداری و بغاوت کے مقدمات درج نہیں کیےجاسکتے، دوسرا جس جگہ پر کوئی جرم ہوا ہے اس کا مقدمہ اسی جگہ کے تھانے میں درج کیا جائے گا، زمان پارک میں ہونے والی تقریر میں اگر کوئی مبینہ طور پر قانون توڑا گیا ہے تو اس کا مقدمہ لاہور میں ہی ہوگا کوئٹہ میں نہیں ہوسکتا۔

شہباز گل نے کہا کہ یہ مقدمہ جب ہائی کورٹ میں جائے گا تو اسے خارج کردیا جائے گا، یہ حکومت نے ایک سیاسی انتقام کیلئے ، ملک میں افراتفری پھیلانے کیلئے اور انتخابات کو موخر کرنے کیلئے یہ مقدمات کی ڈرامہ بازی کی جارہی ہے۔