سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے اوپر دائر مقدمات کی تعداد خود ہی بتادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر حکومت کے خاتمے کے بعد سے مقدمات قائم کرنے کا ایک نا رکنے والا سلسلہ جاری ہے ، اس عرصے میں عمران خان پر مجموعی طور پر کتنے مقدمات درج کیے جاچکے ہیں اس حوالے سے خود عمران خان نے ہی تفصیلات بتادی ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں عمران خان کا کہناتھا کہ میرے خلاف 76واں مقدمہ بھی دائر ہوگیا ہے، ڈرٹی ہیری کیجانب سے تشدد کیےجانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے کی پاداش میں میرے خلاف غداری کا تازہ ترین مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد میں اپنے خلاف کیسز کی سنچری کی جانب بڑھ رہا ہوں۔
Loading X post…
Open original post on Xپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے بھی اس حوالے سےایک ٹویٹ کی جس میں کہا گیا ہے کہ آج عمران خان کے خلاف دو نئے مقدمات درج کیے گئے، ایک مقدمہ کوئٹہ جبکہ دوسرا اسلام آباد میں درج ہوا، ان دونوں مقدمات کے بعد عمران خان پر درج مقدمات کی تعداد75 ہوگئی ہے، اس حکومت میں کوئی شرم ہو حیا باقی ہے؟
Loading X post…
Open original post on Xرہنما ڈاکٹر شہباز گل نے عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان صرف پاکستان کے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیڈر ہیں،تاہم جس تھانےمیں یہ مقدمہ دائر ہوا وہا ں کے ایس ایچ او سے لے کر بلوچستان کے آئی جی تک سب کو معلوم ہے کہ مقدمہ غلط درج کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے تحت ریاست کی اجازت کے بغیر غداری و بغاوت کے مقدمات درج نہیں کیےجاسکتے، دوسرا جس جگہ پر کوئی جرم ہوا ہے اس کا مقدمہ اسی جگہ کے تھانے میں درج کیا جائے گا، زمان پارک میں ہونے والی تقریر میں اگر کوئی مبینہ طور پر قانون توڑا گیا ہے تو اس کا مقدمہ لاہور میں ہی ہوگا کوئٹہ میں نہیں ہوسکتا۔
شہباز گل نے کہا کہ یہ مقدمہ جب ہائی کورٹ میں جائے گا تو اسے خارج کردیا جائے گا، یہ حکومت نے ایک سیاسی انتقام کیلئے ، ملک میں افراتفری پھیلانے کیلئے اور انتخابات کو موخر کرنے کیلئے یہ مقدمات کی ڈرامہ بازی کی جارہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/firiahahasaa.jpg
Advertisement





