عمران خان صاحب کے عدالت عظمیٰ کے ساتھ پنگے بازی سے یہ محاورہ سچ ثابت ھو گیا ہے کہ
اڑتے تیر کو بغل میں لینا
تمام تر سیاسی روئے سخن اور ملبہ نون لیگ اور ایم کیو ایم کے تازہ ترین معاشقے پر تھا اور لندن والی بند بوری سرکار بھی اخبارات میں آئے روز کی خبروں سے پریشان اور دباؤ میں تھی
لیکن ہمارا خان کیسے برداشت کر سکتا تھا کہ تمام تر سیاسی توجہ اور دباؤ کسی اور پر ھو ، تو ایسے میں مشیروں با تدبیروں نے مشورہ دیا کہ خان یہ کیا بات ہوئی کہ اخبارات آپ کو آجکل کوئی جگہ ہی نہیں دیتے ، اسلئے کوئی کھڑاک ہونا چاہئے اور ایسا ہونا چاہئے کہ سارا پاکستان سب کچھ بھول کر آپ کی طرف متوجہ ھو جائے
بھاڑ میں جائے بجلی کے نرخوں میں اضافہ ، بھاڑ میں گیا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ، بھاڑ میں گئی بجلی کی نا فراہمی ، بھاڑ میں گئے ڈرون حملے اور ان پر احتجاج ، بھاڑ میں گیا آپا زہرہ شاہد کے گھر تعزیت کیلئے جانا ، بھاڑ میں گیا نواز لیگ کے تازہ تازہ مالی سکینڈل ، بھاڑ میں جائے نندی پور میں شریفوں کا قوم کو تئیس ارب روپے کا تھک لگانا ، بھاڑ میں جائے برطانیہ سے درآمد شدہ پنجاب کا گورنر ، بھاڑ میں جائے قومی سلامتی حکمت عملی پر اجلاس ، بھاڑ میں جائے شریفوں کے من پسندوں کو پی آئی اے کی متوقع نجکاری ، بھاڑ میں گیا بلدیاتی نظام پر شریفوں کی ہیرا پھیری ، بھاڑ میں گئی بلدیاتی انتخابات کی تیاری ، بھاڑ میں گیا عید کے بعد انتخابات پر احتجاج
بھاڑ میں گیا سب کچھ اور اگر کچھ بچ گیا ہے تو وہ بھی گیا بھاڑ میں
ہمارا عمران بہت دیالو ہے ، وہ کسی کو بھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا ، خاص طور پر لندن والی بند بوری سرکار کی تکلیف تو اس سے دیکھی نہیں جاتی تھی ،اس نے تو حالیہ دورہ لندن برائے ہاتھی بچاؤ کے دوران بھی لندن والی سرکار کو دلاسہ دینے کیلئے ملنے کی بڑی کوشش کی لیکن ناہنجار برطانوی پولیس نے ہی ملنے نا دیا . اسی طرح شریفوں پر ایم کیو ایم کے نئے معاشقے اور عشق ممنون پر ہونے والی تنقید سے خان بھائی کا دل بڑا خراب ہوا تھا اور لاہوری گرائیں ہونے کے نا طے شریفوں کو مصیبت میں دیکھ کر ان کیلئے خان بھائی کا دل خون کے آنسو روتا تھا ، ٹھیک ہے سیاست اپنی جگہ ، لیکن مروت بھی کوئی چیز ہوتی ہے
اب دیکھا نا ، کیسا دیا خان بھائی نے ، شریفوں کو کیا پتا سیاست کیا ہوتی ہے ، زرداری تو ایسے ہی دعوے کرتا تھا کہ وہ شریفوں کو سیاست سکھائے گا ، اب کوئی اخبار پوچھتا ہے شریفوں کو ، اب کسی چینل پر اور حالات حاضرہ کے پروگرام پر کوئی تذکرہ کرتا ہے شریفوں کا ، اب تو کسی کو یاد بھی نہیں کہ پاکستان پر نواز شریف کی حکومت ہے ، اب تو ہر کوئی میرے بارے میں بات کر رہا ہے ، ٹی وی چینل سارا سارا دن میرے بارے میں خبر عاجل ( ان پڑھوں کیلئے بریکنگ نیوز) چلا رہے ہیں ، اب پاکستان میں میرا راج ہے ، جدھر دیکھو میں ہی میں ہوں ، جس اینکر کو دیکھو مجھ سے انٹرویو کیلئے مرا جا رہا ہے ، مجھے تو حامد ماموں نے یہ بھی بتایا ہے چیف جسٹس اصل میں میرے دیدار کیلئے مرا جا رہا تھا اور مجھ سے بات کرنا چاہتا تھا اسی لئے توہین عدالت کا نوٹس دیا تھا تاکہ مجھ سے مل سکے ، حامد ماموں نے تو مجھے یہ بھی بتایا کہ چیف جسٹس اور باقی ججوں کیلئے ایک میڈیکل ایمرجنسی عملہ بھی ساتھ والے کمرے میں موجود تھا کہ کہیں میرے حسن ( حسن سے یاد آیا عائلہ ملک کو بھی فون کرنا تھا اور اس سے پوچھنا تھا کہ کیسا لگ رہا تھا میں سفید شلوار قمیص میں ، کیری چوڑے کے سامنے ) اور رعب و دبدبہ سے کہیں انکے دل دھڑکنا نا بند ھو جائیں ، مجھے تھوڑا تھوڑا یاد آیا کہ چچا ہارون رشید نے کسی یوسف اور زلیخا کا بھی ایک مرتبہ ذکر کیا تھا اور کچھ ایسی ہی صورتحال وہاں پر بھی تھی ، اور ہاں چچا ہارون رشید سے یاد آیا ، کہ اسکو بھی فون کر کے بتانا ہے کہ اب بتائے کیا کہتا ہے میرے مشیروں با تدبیروں کے معاملے میں ، کمبخت پیچھے ہی پڑا ہوا تھا انکے ، اب تو اس کو بھی یقین آ گیا ہوگا کہ کہ میرے مشیروں سے عقلمند کوئی نہیں ہے
اسد عمر بتا رہا تھا کہ انٹرنیٹ کی میری جہادی فوج نے تو چیف جسٹس کی بجا کر رکھ دی اور انکی کی بھی، جو میری حماقت سوری بہادری کے بارے میں ایسا ویسا کچھ کہہ رہے تھے ، میں نے اسد عمر کو کہا تھا کہ انٹرنیٹ جہادیوں کو میرے سلام اور پیار دینا اور کہنا کہ تمہارا خان کسی جسٹس وسٹس سے ڈرنے والا نہیں ہے اور سب کو تن کر رکھو
صرف ایک بات پریشان کر رہی تھی کہ جنرل پاشا کا کوئی فون شوں نہیں آیا کئی دنوں سے ، لگتا ہے غبغوں میں کچھ زیادہ ہی مصروف ہے ، دوسری بار جو پریشان کر رہی ہے وہ ایک گمنام سا پیغام آیا تھا فون پر کہ ارے او گھامڑ اگر نا اہل ہوگیا تو نواز شریف اور کیانی والی ملاقات میں شیرو کو بھیجے گا کیا
Imran khan is speaking against rigging not from day before yesterday he is speaking from the time of election with proof even in Parliment, this sharif courts are tools of sharif khandan they are diverting there failure of promises they done in election camp,
Imran khan ko jo allah izzat day raha hy woo shayad sharif, zardari, gelani waghera waghera mar par bhi nahi lay sakty
hum awam imran khan k sath hain aur wakt para aur to gali mohaloon main sharif or sharif court ka dama dam mast kalander bhi ka
Jazbati jee ap nay Imo jee ko Bhutto sahib kee jaga bitha ker tajziya kia tabhi itnay jazbati ho gaey. Imo jee ko Qadri sahib ke jaga bitha ker tajziya karin to sari guthi sulaj jaey gee :lol:
A fresh encounter of Imran Khan with Supreme Court of Pakistan is going on, as we have seen it several time with MQM. It seems like PTI is keep fighting with others, whats the problem with them if they don't accept the election results then they must take a seriously action against it, what they are not taking but keep giving statement in media and keep creating controversies, So things are simple (If PTI doesn't want to make it complicated on purpose) either accept your current position after elections or take any serious and result oriented step now, other wise keep busying nation in such kinds of stupid acts are not gonna take you any where.
Another very serious problem is going on with PTI or Imran Khan is that so many peoples left behind by Musharaf are pushing Imran to confront with SC, this is the real threat to PTI. They are using Imran shoulders for their interests.
شیخ رشید اکثر ٹاک شوز ایک بات کہتا ہے کہ سیاست میں ٹائمنگ کی ہر چیز ہوتی ہے اور خان صاحب کا یہی مسلہ ہے کہ وہ وقت پر غلط سائیڈ پر ہوتے ہیں -
جب میڈیا اور سب سیاست دان طاہر القادری کے خلاف تھے اس وقت عمران خان صاحب صرف ہجوم سے مرعوب ہو کر طاہر القادری کے حق میں بیانات دے رہے تھے -
جب سب صدارتی الیکشن کی تاریخ پر ناخوش تھے اور اس کا بائیکاٹ کر رہے تھے - خان سب نے اس میں حصہ لے کر اس کو قانونی حيثیت دے دی - حالانکہ اگر ایسا ہو جاتا تو حکمران جماعت کے لیے اچھی خاصی مشکلات پیدا ہو جاتیں
اور اسی طرح اب یہ عدالت کا معاملہ بھی میری دانست میں آسانی سے حل ہو سکتا تھا لیکن رات ٹاک سو میں آ کر خان صاحب نے بھڑک مار دی - عدالت میں اتنا کہا جا سکتا تھا کہ میرا مقصد عدلیہ کی توھین نہیں تھا ، لیکن اگر عدلیہ کو میری کسی بات میں ایسا پہلو نظر آیا ہے تو میں معافی چاہتا ہوں لیکن میں اپنے موقف یر قائم ہوں کہ ریٹرننگ افسروں نے اپنا کام ٹھیک سے نہیں کیا - الله الله اور خیر صلا
خیبر پختون خواہ میں پرفارمنس دینے کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کو ایسے لوگوں کی بھیس اخت ضروروت ہے جو سیاسی حکمت عملی کے ماہر ہوں - ورنہ ایسے غلط فیصلوں سے نقصان ہی ہوتے رہیں گے
Should I put a sentence on every posts Footer "This is my personal opinion and I am not here to support are going against any one". be balanced people.
I am not anyones voice but my own.

پیپلز پارٹی نے پہلے عمران خان صاحب پر انحصار کیا نواز شریف کو ہروانے کے لیے۔ لیکن ناکام ہو گیے ۔ اب جب کہ ای او بی آی کیس میں پیپلز پارٹی اور ڈی ایچ اے والے پھنسے ہیں تو ایک بار پھر عمران خان کو آگے کر دیا گیا ہے۔ شجاع پاشا اپنے مہرے کو پھر سامنے لے آیا ہے۔