Advertisement

علامہ طاہر اشرفی کی خواتین بل کی حمایت

جن لوگوں کو خواتین کے تحفظ کے بل سے آگ لگی ہوئی ہے، امید ہے نیچے دی گئی خبر سے
ان کی تھوڑی تسّلی ہو سکے گی

=================================================================

پاکستان علماء کونسل (پی یو سی) کے چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی کے مطابق لڑکیوں کی تعلیم کی مخالفت کرنے والے عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں.

علامہ اشرفی کا کہنا تھا کہ 'یہ لوگ جہالت کی باتیں کر رہے ہیں، لیکن درحقیقت تحفظ خواتین ایکٹ، خواتین پر تشدد کے خاتمے میں مدد دے گا.'

ان کا مزید کہنا تھا، 'بعض علماء کی جانب سے یہ تنقید فضول ہے کہ یہ بل خاندانی نظام میں بگاڑ پیدا کردے گا'.

پاکستان علماء کونسل کے خواتین ونگ اور مدارس کی خواتین طلبہ کے وفد سے خطاب کے دوران طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ 'لبرل علماء کا ماننا ہے کہ تمام اصلاح پسند قوانین، علماء اور ملک کی مذہبی قیادت پر تنقید کے بجائے ترقی کی تجاویز کے ساتھ آگے آنا چاہیئے.'

طاہر اشرفی نے کہا، 'میں لڑکیوں کی تعلیم اور دیگر معاشرتی برائیوں جیسے جہیز وغیرہ کے خاتمے کے لیے تمام علمائے کرام کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی دعوت دیتا ہوں'.

ان کا کہنا تھا کہ اپنے قیام کے وقت سے پاکستان علماء کونسل خواتین کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کر رہی ہے.پاکستان علماء کونسل اُن چند مذہبی کونسلز میں سے ایک ہے، جنھوں نے ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف احتجاج نہیں کیا.

پھانسی کے دن طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ 'ممتاز قادری کی پھانسی ریاستی قوانین پر عملدرآمد ہے اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی حفاطت اور ریاست کے قوانین کے نفاذ کو یقینی بنائے.'

ان کا کہنا تھا کہ 'اگر جذبات اور وابستگیوں کی بنیاد پر قتل کرنے کی اجازت دے دی جائے تو مہذب معاشرہ راکھ میں تبدیل ہوسکتا ہے.'مدرسے کی خواتین طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا، 'اسلام خواتین پر مردوں کے تشدد کے خلاف ہے

اور اسلام کی تعلیمات اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ اسلام نے اُن مردوں کو بھی سزائیں دیں جنھوں نے اپنی بیٹیوں، بیویوں یا خواتین پر تشدد کیا.'

Source: Dawn​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
الله کا شکر ہے

پاکستان میں

طوائف النسل ملا
موجود ہیں

پیسہ اور بوتل دے کر جہاں مرضی انگوٹھا لگوا لو

مولانا کے پاس بل کی حمایت کی اپنی وجہ ہو گی، مگر جو اکثریت اس بل کی مخالف ہے اس کی مخالفت بلا جواز نہیں ہے۔بلکہ خدشات حقیقت پر مبنی ہیں۔
 
Advertisement
مولانا کے پاس بل کی حمایت کی اپنی وجہ ہو گی، مگر جو اکثریت اس بل کی مخالف ہے اس کی مخالفت بلا جواز نہیں ہے۔بلکہ خدشات حقیقت پر مبنی ہیں۔

.انہوں نے اسی کے بارے میں ہی کہا ہے کہ یہ فضول تنقید ہے
 
میرا سوال یہ ہے کے اسلام نے جو حقوق ایک عورت کو دے کیا اس کو اپنے والد محترم سے بھائی سے شوہر سے بیٹے سے معاشرے سے دلوائے جا چکے تھے؟
اور ان میں کیا کمی تھی جو یہ بل لانے کی ضرورت محسوس ہوی؟
مولانا نے عورت کے وہ حقوق جو الله
:subhanahu: اور رسولpbuh نے مقرر کے ہیں وہ اس کو دینے کے لئے کیا جدوجہد کی؟
 
جو مُلّا بھی سافما اور اس قماش کی دوسری محفلوں میں اٹھے بیٹھے گا اور غیر ملکی سفارت خانوں کی تقاریب میں موج مستی کرے گا اسے عہدے بھی ملیں گے اور پھر اس کی طرف سے ایسے مواقع پر اس طرح کے بیانات بھی آئیں گے۔ اصل علمائے دین نباتات و جمادات سے فارغ ہوں تو کہیں تکبیر بھی دیں۔ معاملات جب ایک قدم آگے نکل جاتے ہیں تب عُلمأ کو ہوش آتی ہے کہ یہ کیا ہاتھ ہو گیا مسلمانوں کے ساتھ۔
 
Last edited:
Advertisement
میرا سوال یہ ہے کے اسلام نے جو حقوق ایک عورت کو دے کیا اس کو اپنے والد محترم سے بھائی سے شوہر سے بیٹے سے معاشرے سے دلوائے جا چکے تھے؟
اور ان میں کیا کمی تھی جو یہ بل لانے کی ضرورت محسوس ہوی؟

.ضرورت اس لئے تھی کیونکہ آپ کہ معاشرے میں خواتین کے ساتھ بہت ظلم و تشدد ہوتا ہے، اس لئے

.جو لوگ اسلام کا حکم مانتے ہیں، انھیں تو پھر کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے
 
i don,t know what type of mullah this is....
But one thing is good that he is trying his make adjustments to present human conscious of the day...
And i don,t know whether it's mullah speaking or
Daandaa of govt or army speaking....
 
He's chairperson of Pakistan Ulema Council (PUC). It's very encouraging to hear such statements from a religious figure.
 
.انہوں نے اسی کے بارے میں ہی کہا ہے کہ یہ فضول تنقید ہے
یہ تنقید فضول ہے کہ یہ بل خاندانی نظام میں بگاڑ پیدا کردے گا
خالی کہنے سے کوئی چیز فضول نہیں ہو جاتی۔
اس بات کو سمجھنے کے لئے بقراط ہونا ضروری نہیں ہے کہ اگر کوئی عورت پولیس کو یہ شکایت کرے گہ میرے خاوند نے مجھے تھپڑ مارا ہے، تو بیوی صرف خاوند کے تشدد سے ہی نہیں، بلکہ خاوند سے بھی چھٹکارا پا لے گی۔ ایسی عورت کو نہ سسرال میں جگہ ملے گی نہ میکے میں۔ پھر مطلقہ عورتوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جاتا ہے اسے دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ یہ عورت پہلے سے بھی بڑی مشکل میں پھنس جائے گی۔
عورتوں پر بے جا، اور ناجائز تشدد یقینا قابل مذمت ہے، لیکن اگر اس بل کو معاشرے میں فحاشی پھیلانے کی اس عالمی مہم سے جوڑا جائے تو اس بل کے غلط ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔
 
Last edited:
Advertisement
.ضرورت اس لئے تھی کیونکہ آپ کہ معاشرے میں خواتین کے ساتھ بہت ظلم و تشدد ہوتا ہے، اس لئے

.جو لوگ اسلام کا حکم مانتے ہیں، انھیں تو پھر کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے

اگر اس بل کا مقصد واقعی کوخواتین کی بہتری ہوتا، تو کوئی قابل اعتراض بات نہیں تھی۔ مگر اس کا اصل مقصد وہی ہے ، جو اس کے مخالفین کہہ رہے ہیں۔
کیا اس سے پہلے حقوق نسواں بل بھی پاس نہیں ہوا خواتین کی بہتری کے لئے۔ اس بل سے سوائے فحاشی کے فروغ کے اور کون سی بہتری آئی ہے اب تک؟اور اس بات پر میں کئی مرتبہ چیلنج کر چکا ہوں مگر اب تک اس بل کے کسی حمایتی نے قبول نہیں کیا۔

خالی کہنے سے کوئی چیز فضول نہیں ہو جاتی۔
اس بات کو سمجھنے کے لئے بقراط ہونا ضروری نہیں ہے کہ اگر کوئی عورت پولیس کو یہ شکایت کرے گہ میرے خاوند نے مجھے تھپڑ مارا ہے، تو بیوی صرف خاوند کے تشدد سے ہی نہیں، بلکہ خاوند سے بھی چھٹکارا پا لے گی۔ ایسی عورت کو نہ سسرال میں جگہ ملے گی نہ میکے میں۔ پھر مطلقہ عورتوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جاتا ہے اسے دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ یہ عورت پہلے سے بھی بڑی مشکل میں پھنس جائے گی۔
عورتوں پر بے جا، اور ناجائز تشدد یقینا قابل مذمت ہے، لیکن اگر اس بل کو معاشرے میں فحاشی پھیلانے کی اس عالمی مہم سے جوڑا جائے تو اس بل کے غلط ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔

تو آپ یہ کہتے ہیں کہ وہ شکایت نہ کرے اور چپ کر کے خاوند سےمار کھاتی رہے؟
جو آدمی اپنی بیوی کو مارتا پیٹتا نہیں، اس کو تو پھر کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے ؟
 
.ضرورت اس لئے تھی کیونکہ آپ کہ معاشرے میں خواتین کے ساتھ بہت ظلم و تشدد ہوتا ہے، اس لئے

.جو لوگ اسلام کا حکم مانتے ہیں، انھیں تو پھر کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے
عورت کے ساتھ کہاں ظلم و تشدد نہیں ہوتا؟
میرا خیال تھا پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ہے اسس کے قوانین اسلام کی روشنی میں بنتے ہیں
.
مولانا کو بتانا چاہئے کہاں اسلام عورت کی حفاظت کرنے میں ناکام ہے جسے پورا کرنے کو پنجاب حکومت کا قانون مکمل ترین تحفظ فراہم کرتا ہے.؟
اور عورت کے تحفظ کو عدلیہ اور انتظامیہ کو بہتر بنائے بغیر آپ کیسے یقینی بنائیں گے؟