mehwish_ali
Chief Minister (5k+ posts)

میں عطاء الحق قاسمی صاحب کو نہیں جانتی۔ مگر اس آرٹیکل میں انہوں نے پی ٹی آئی کے متعلق جو کچھ لکھا ہے، وہ باخدا بالکل سچ ہے۔

اس سچائی کا ایک مظاہرہ تو اس تھریڈ میں نظر آ گیا تھا جہاں عمران خان کی طالبان پالیسی پر اختلاف کیا گیا تھا۔
http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?137664-Taliban-kay-khelaf-nahi-bol-sakta-Imran-Khan-PTI
اور پی ٹی آئی کے اخلاق حسنہ کی تازہ مثال۔۔۔۔۔۔
مجھے یقین نہیں آتا کہ انسانیت اس حد تک گر سکتی ہے۔

کیا یہ پی ٹی آئی والے اُس رسول (ص) کے ماننے والے نہیں ہیں جس کے متعلق اللہ فرماتا ہے
انک لعلی خلق عظیم
کیا پی ٹی آئی والوں نے یہ قرآنی حکم نہیں پڑھا ہے جہاں اللہ تعالی سورۃ النحل میں ارشاد فرماتا ہے
ادع إلى سبيل ربك بالحكمة والموعظة الحسنة
جو زبان آپ پی ٹی آئی والے حضرات استعمال کر رہے ہیں، کیا وہ واقعی قرآنی حکم حکمت اور حسن کے مطابق ہے؟
ہم دیارِ غیر میں رہتے ہیں اور پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے بہت حسین سپنے دیکھتے ہیں، مغرب میں رہتے ہوئے بھی مجھے اپنی تہذیب اپنے لوگوں پر ناز تھا، ۔۔۔۔ مگر کیا واقعی ہماری تہذیب اس حد تک گر چکی ہے؟
براہ مہربانی اب یہ نہ کہیے گا کہ یہ ایک انفرادی شخص کا فعل تھا۔
نہیں، بلکہ یہ پی ٹی آئی کے جمہور کے طرز عمل کی نشانی ہے۔ (اوپر والا تھریڈ آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں جہاں عمران خان کی طالبان پالیسی سے اختلاف کیا گیا تھا)۔
مجھے لگتا تو نہیں ہے کہ اس سے پی ٹی آئی والے کچھ سبق سیکھیں گے، بلکہ یہاں بھی وہ اپنی مغلظات کے ساتھ آ دھمکیں گے۔ میں تو دور دور تک انکے ان مغلظات کا جواب نہیں دے سکتی مگر صبر و ضبط کے ساتھ انکا یہ رخ عوام کے سامنے ضرور لا سکتی ہوں۔ انشاء اللہ۔
Last edited: