Advertisement

عصمتوں کی حفاظت کامحمدی پیکیج

Status
Not open for further replies.
Link قصور میں ایک معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پورے ملک میں ہل چل مچ گئی۔ یہ سطور لکھنے تک اطلاعات یہی ہیں کہ قاتل درندہ اب تک پولیس کی پہنچ سے باہر ہے۔ بلاشبہ اس واقعے کا چیف جسٹس نے جس طرح نوٹس لیا اور جس طرح آرمی چیف نے اس کی سنگینی کا احساس کیا، وہ قابلِ تعریف ہے۔ اگرچہ بعض بیمار ذہنیت کے زعماء نے حسبِ معمول اس واقعے کو بھی خواہ مخواہ اپنا سیاسی قد اونچا کرنے کا بہانہ بنانے کی کوشش کی ہے، تاہم مجموعی طور پر پورے ملک میں ایک تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ادارے الرٹ ہوگئے اور درندہ صفت قاتل کی گرفتاری کے لیے غیرمعمولی کوششیں شروع ہوگئیں۔ سیاسی لیڈروں نے اپنے غم و غصے کا اظہار بھی کیا۔ ملک بھر میں مظاہرے بھی ہوئے۔ بہرحال ماں باپ پر جو قیامت ٹوٹنا تھی ٹوٹ چکی۔ اس کا مداوا تو کبھی نہیں ہوسکتا چاہے قاتل کو ہزار بار پھانسی پر لٹکایا جائے۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ قصور کا یہ واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں۔ ہر سال ملک بھر میں درجنوں ایسے سانحے ہوتے ہیں۔ لوگ شور مچاتے ہیں۔ غم و غصے کا اظہار ہوتا ہے۔ کبھی کبھار مجرم پکڑا بھی جاتا ہے۔ کبھی مک مکا کرکے چھوٹ جاتا ہے اور کبھی قید و بند کی سزا بھگتتا ہے۔ اس کے باوجود ان واقعات کا تسلسل جاری ہے۔ فقط قصور میں ایک سال کے اندر اندر درجن بھر ایسے واقعات ہوچکے ہیں۔ تو سوال یہ ہے کہ آخر ایسا کب تک ہوتا رہے گا؟ کیا پاکستان کے باسی ہر وقت اپنے معصوم بچوں کے بارے میں ایسے انجام کے لیے تیار رہیں؟ قصور کے حالیہ واقعے کے بعد بلاشبہ نسبتاً زیادہ خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اخبارات میں ماہرین آراء دے رہے ہیں کہ اس طرح کی درندگی پر اترنے والے لو گ نفسیاتی مریض ہوتے ہیں، مگر یہاں بھی اصل وجہ سے نظریں چرائی جارہی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ لوگ نفسیاتی مریض کیوں بنتے ہیں؟ اور یہ مرض اب کیوں اتنا زیادہ ہوگیا ہے؟ پہلے یہ مرض کہاں تھا؟ جواب سب کو معلوم ہے، مگر کوئی بھی اس پر بات کرنا نہیں چاہتا، مگر جب تک ہم اصل جڑ تک نہیں پہنچیں گے، یہ واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔ قارئین! اللہ کے رسولﷺ کا فرمان برحق ہے۔ جو فرمایا، وہ ہماراعین ایمان ہے۔ رسول اللہﷺ کی تعلیمات میں مسلم معاشرے کو عصمت کی حفاظت کا ایک پورا جامع پیکیج دیا گیا ہے۔ اس پیکیج کے دو حصے ہیں: ایک: حفظِ ماتقدم۔ دوسرا: زجر وتوبیخ۔
حفظ ماتقدم میں سب سے پہلی چیز نگاہ کی حفاظت ہے۔ مسلمان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ شہوت انگیز مناظر اور شہوت انگیز صورتوں کو دیکھنے سے مکمل اجتناب کرے۔ جہاں اس کا ادنیٰ امکان بھی ہو، وہاں بھی اسلام نے پابندی لگادی ہے، اسی لیے غیرمحرم کو دیکھنا حرام قرار دیا گیا ہے۔ احادیث میں تاکید ہے کہ غیرمحرم مرد و عورت کبھی خلوت میں نہ بیٹھیں۔ عورت (جس میں ہر بالغ لڑکی شامل ہے) تنہا سفر نہ کرے، بلکہ محرم کو ساتھ لے کرجائے۔ اسی لیے اَمرد کو بُری نیت سے دیکھنا ممنوع ہے، اسی لیے گانا بجانا اور رقص و سرود منع ہے کہ یہ چیزیں طبیعت میں ہیجان اور شیطانی نشاط پیدا کرتی ہیں۔ شراب جہاں اور بہت سی برائیوں کا مجموعہ ہے وہاں یہ انسان کو جنسی طور پر بھی بے راہ رو بنادیتی ہے۔ اسی طرح ہر نشہ آور چیز اسے عفت و عصمت کے دائرے سے نکالتی ہے اور فحاشی پر راغب کرتی ہے۔

اس پیکیج کے دوسرے حصے میں زجر و توبیخ ہے۔ یعنی جو لوگ ان انتظامات کے باجود کسی کی عصمت پامال کردیں، انہیں سخت سے سخت سزادی جائے۔ اگر کوئی کنوارا شخص یا کنواری خاتون بدکاری میں مبتلا ہو تو اسے سو کوڑے لگائے جائیں۔ اگر شادی شدہ سے یہ حرکت ہو تو سزا زیادہ سخت ہے یعنی سنگ سار کردیا جائے۔ اگر کوئی ہم جنس پرستی کا ارتکاب کرے تو حاکم اپنی صوابدید پر سخت سے سخت تعزیر جاری کرسکتا ہے جو سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔ یہ پیکیج اپنی جگہ جامع ہے اور تاقیامت ہر معاشرے کے لیے ہے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ اس میں سے فقط ایک حصے کو اپناکر معاشرے میں عصمتوں کی حفاظت ہوسکے۔ اگر کہیں فقط سزائیں نافذ کردی جائیں، مگر حفظ ماتقدم کے انتظامات نہ ہوں تو ایسے واقعات میں کمی ضرور ہوگی، مگر سدباب نہیں ہوگا۔ جب شہوت کو بھڑکانے کے تمام وسائل آسانی سے مہیا ہوں، نشہ عام ہو تو انسان اندر ہی اندر درندے بنتے رہیں گے، سزا کا خوف انہیں روکے گا تو شہوت انگیز ماحول انہیں اُکسائے گا۔ اس جنگ میں کبھی انسان رُ ک جائے گا اور کبھی ہوش و حواس سے بے گانہ ہوکر کسی کی عصمت پامال کردے گا۔
افسوس ہے کہ ہمارے معاشرے میں یہ پیکیج مکمل طور پر متروک ہے۔ گانا بجانا، رقص و سرود، فحش ترین مواد ہر وقت ہرشخص کی رسائی میں ہے۔ بے پردگی فیشن ہے، عریانی تہذیب ہے۔ مختصر لباس امارت کی علامت ہے۔ بچیوں کو زیادہ سے زیادہ آزادی دینا ان پر شفقت ہے۔ پردہ کرنا نعوذباللہ دقیانوسیت ہے۔ برقع عار ہے۔ پورا لباس پرانے ذہن کی پہچان ہے۔ بچیوں پر روک ٹوک کرنا ان پر ظلم ہے۔ نشہ اتنا عام ہے کہ پوچھیں مت۔ ایسے میں جب تک مکمل ’’محمدی پیکیج‘‘ نافذنہیں ہوگا، ایسے واقعات بار بار جنم لیتے رہیں گے اور قوم کی حمیت پر یہ طمانچے لگتے رہیں گے۔ اب یہ سوال ہمارے سامنے ہے کہ ایسے طمانچوں کے بعد بھی ہم عصمتوں کی حفاظت کے لیے دیے گئے ’’محمدی پیکیج‘‘ کو اپنانا چاہیں گے یا نہیں؟
قصور کے واقعے کے بعد بہت سے دردمندانِ قوم یہ مشورے دے رہے ہیں کہ بچو ں اور بچیوں کو جنسی حملوں سے بچنے کی تربیت دی جائے۔ انہیں بتایا جائے کہ لوگ کیسا ذہن لے کر پھررہے ہوتے ہیں۔ کسی کے ساتھ اکیلے کہیں جانے سے منع کیاجائے۔ کسی کے ناگوار لمس سے فوراً دور بھاگ جانے اور گھر میں اطلاع دینے کی تاکید کی جائے۔ بلاشبہ یہ مشورے مفید ہیں۔ سرِدست اتنا کرنا تو بہت ضروری ہے، مگر اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اپنے بچوں کو اسلامی شعائر کا پابند بنایا جائے۔ بچیوں کو مختصرلباس پہننے سے روکا جائے۔ انہیں محرم اور نامحرم کا فرق بتایا جائے۔ آج کل محرم رشتہ داروں کے ہاتھوں زیادتی کے واقعات بھی بکثرت ہورہے ہیں۔ اس سے بھی احتیاط کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے۔ بچیوں کو ماں کے سوا کسی کے ساتھ رات گزارنے کی اجازت نہ دی جائے۔ کسی کے گھر زیادہ دیر تک نہ رہنے دیا جائے۔ والدین کو ہر وقت معلوم ہو کہ بچے کہاں ہیں؟ اور کیا کررہے ہیں؟ بچوں اور بچیوں کو انٹرنیٹ یا اسمارٹ فون کی آزادی نہ دی جائے۔ جس کے پاس ان میں سے کوئی ایک چیز ہے، وہ چند سیکنڈ میں قصداً یا سہواً فحش ترین مواد تک پہنچ سکتا ہے جس کے بعد بُری طرح بگڑنے میں کچھ وقت نہیں لگتا۔ ایک اہم ترین بات یہ ہے کہ رشتوں میں تاخیرنہ کی جائے۔ اولاد کو جلد از جلد نکاح کے بندھن میں باندھا جائے، کیونکہ اکثر غیرشادی شدہ لڑکیاں ہی شکار بنتی ہیں اور اکثر غیرشادی شدہ لوگ ہی شکاری ہوتے ہیں۔
​
 
Advertisement
آپریشن ’’ضربِ عدل‘‘ کی ضرورت
قدرت کا قانون ہے کہ وہ انسانوں کو سنبھلنے کا موقع ضرور دیتی ہے۔ صرف ایک دفعہ نہیں، بار بار۔ کئی صورتیں، کئی بار۔ انسانوں کی انسانیت کا تقاضا ہوتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی تنبیہات کو سمجھیں اور فوراً خود کو بدلیں۔ عذاب تب نازل ہوا کرتے ہیں جب اللہ کی نافرمانی کا ناسور پورے معاشرے میں پھیل جاتا ہے۔ جب ایسا ہو جائے تو پھر اللہ تعالیٰ کے غضب سے ڈرنا چاہیے۔ ہر ایک کو باہر نکلنا چاہیے۔ اپنی استطاعت کے دائرے میں برائی کی روک تھام کا بندوبست کرنا چاہیے۔ اگر ایسا نہ کیا جائے تو پھر … اللہ بچائے … خدا کے انصاف کی لاٹھی سے کوئی بچ نہیں سکتا۔ کوئی پیر نہ قلندر۔ کوئی حاجی نہ نمازی۔ کوئی حکمران نہ رعایا۔ وطن عزیز پاکستان میں سماجی ظلم اپنے عروج کو پہنچ رہا ہے۔ اور ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ خون جب گرتا ہے تو جم جاتاہے۔ تب آنسو پتھر بنتے ہیں۔ وہ پتھر نادیدہ ابابیلوں کی چونچوں سے گرتے ہیں اور معاشرے آیت قرآنی کے مطابق ’’کھائے ہوئے بھوسے کی مانند‘‘ ملیا میٹ کر کے رکھ دیے جاتے ہیں۔
قصور میں ظلم و زیادتی، بنت حوا کی آبرو ریزی، ’’بیٹی‘‘ کے قتل اور وحشیانہ درندگی کا بارہواں سانحہ پیش آیا۔ سات سال کی معصوم بچی اغوا کے بعد جنسی ہوس کا نشانہ بنی اور پھر وحشیانہ قتل کے بعد کچرے کے ڈھیر میں پھینک دی گئی۔ یہ منظر ایسا تھا کہ شاید آسمانوں پر بھی آنسووں کی برسات ہو گئی ہو گی۔ بوڑھے آسمان نے خشمگیں نگاہوں سے ارض پاکستان کو دیکھا ہو گا۔ وطن عزیز میں افسوس اور احتجاج کی ایک لہر دوڑ گئی۔ عوام و خواص کے دل و دماغ، غم و غصے سے بھر گئے۔ میڈیا میں طوفان اٹھا۔ ہر زبان پر بس ایک ہی مطالبہ تھا: ’’زینب کو انصاف دو!‘‘ یہ سن اور دیکھ کر حکومتی ایوانوں میں لرزش ہوئی۔ اہل قانون نے بھی انگڑائی لی۔ دانشوروں نے مسئلے کے حل پر بات کی۔ بچے، جوان، بوڑھے، خواتین، مرد سبھی نے اس موقع کو پوری حساسیت اور نزاکت سے لیا۔ مسئلے کی وجوہات، اسباب، محرکات اور ممکنہ حلوں کی نشان دہی کی گئی۔
اگر ہم چار سال قبلکے 16 دسمبر کو یاد کریں تو اس وقت بھی پوری قوم کی یہی کیفیت تھی۔ آرمی پبلک اسکول پشاور میں ظلم نے عریاں ناچ ناچا تھا۔ معصوم بچوں کا قتلِ عام کیا گیا تھا۔ دہشت گردی نے برداشت اور مصلحت کی ساری حدیں عبور کر لی تھیں۔ قوم ان کے خلاف ایک ہو گئی تھی۔ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف مشکل فیصلہ کرنے کی ٹھان لی گئی۔ اسی واقعے کی کوکھ سے ’’آپریشن ضربِ عضب‘‘ نے جنم لیا۔ قوم نے پاک فوج اور حکومتی اداروں کا بھرپور ساتھ دیا اور چند ہی سالوں میں دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی۔ ہم سمجھتے ہیں قدرت نے ہمیں ایک بار پھر ایک سماجی مسئلے پر اکٹھا کر دیاہے۔ ہم معاشرے کے اس ناسور کو ختم کرنے کے لیے بیک زبان ہیں۔ اس تناظر میں عوام سے لے کر خواص تک سب کو ایک فیصلہ کن معرکہ برپا کرنا چاہیے۔ ہمیں فحاشی و عریانی، درندگی و سفاکیت،انتہا کو پہنچے ہوئے اس ظلم اور اس ’’وحشت گردی‘‘ کے خلاف ’’آپریشن ضربِ عدل‘‘ کی ضرورت ہے۔ یہ آپریشن سماج کے ان عناصر کے خلاف ہو گا، جو اس کے امن و امان، عفت و عصمت، پاکیزگی و تقدس، تہذیب مشرق اور چادر و چار دیواری کے دشمن ہیں۔ یہ ہمارے اندر کا ناسور ہیں۔ یہ کسی رحم کے قابل نہیں۔
معاشرے کا یہ ناسور کن کن شکلوں میں پایا جاتا ہے۔ اس پر ہمہ جہت طریقے سے غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ناسور کا سب سے بڑا مصداق وہ لوگ ہیں جو اس پاک وطن میں تہذیبِ مغرب کی بات کرتے ہیں۔ وہ جو ثنا خوان تقدیس مغرب ہیں۔ وہ کرائے کے دانشور جو پرایا کلچر یہاں انجیکٹ کر رہے ہیں۔ جو فحاشی و عریانی کے پرچارک ہیں۔ جو آرٹ اور فن کے نام پر فحاشی کی ہر قسم یہاں پر رواج دے رہے ہیں۔ جو حیا نام کی چیز کا اس معاشرے سے صفایا کرنا چاہتے ہیں۔ جو بچوں کو جنسی تعلیم دلانے کی بات کرتے ہیں۔ جو نصاب سے اسلامی اخلاقیات کو ایک ایک کرکے نکالتے چلے جا رہے ہیں۔ اس ناسور کا دوسرا بڑا مصداق ہمارا الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ہے۔ پاکستانی قوم کی غیرت و حمیت کا تقاضا ہے کہ وہ اس گھر کے دشمن کا سب سے پہلے اور سب سے زیادہ شدت کے ساتھ مقابل کرے۔ کیا آپ دیکھتے نہیں کہ کمرشل اشتہارات کے نام پر آپ کے مذہب و تہذیب کے ساتھ کیا کچھ کیا جا رہا ہے؟ آپ کے بچوں اور بچیوں کے دل د ماغ سے حیا کھرچ کھرچ کر نکالی جا رہی ہے۔ انہیں کس بے رحمی سے جنسی اور نفسیاتی مریض بنایا جا رہا ہے۔ ہماری ان تہذیبی سرحدوں کے پیچھے بالکل اسی طرح بیرونی قوتیں، این جی اوز اور سماج دشمن عناصر کارفرما ہیں، جس طرح کہ ہماری جغرافیائی سرحدوں کے پیچھے۔
’’آپریشن ضرب عدل‘‘ میں حصہ لینا ہم سب کا فریضہ ہے۔ پاکستان کے ہر ادارے اور ہر شہری کا۔ وہ اپنے دائرہ کار و دائرہ اختیار کے مطابق اس کا ذمہ دار ہے۔ والدین ان مسائل کی بنیاد میں بیٹھے ہیں۔ وہ سب سے پہلے اپنی اولاد کی تربیت کو زندگی کے بڑے بڑے مقاصد میں شمار کریں۔ وہ بچوں کی ناجائزہ خواہشات ہرگز پوری نہ کریں۔ وہ فلم اور ڈرامے کو گھر کے ماحول سے دور کریں اور بچوں کو وقت دے کر ان کی ذہن سازی کریں۔ اس کے بعد اساتذہ اور تعلیمی ادارے اس کے ذمے دار ہیں۔ وہ بچوں کو شعور و آگہی بخشیں۔ انہیں زندگی کے عظیم تر مقاصد سے آشنا کریں۔ وہ ان کی شخصیت سازی اور ان میں انسانیت کی روح پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
اس کے بعد حکومتوں کا فریضہ ہے کہ وہ معاشرے کے ایسے ناسوروں کو اسلامی سزائیں دے کر عبرت کا نشان بنائیں اور ان کے ہمیشہ ہمیشہ خاتمہ یقینی بنائیں۔ قیامت کا دن بڑا مشکل ہے۔ عدالتوں کو بھی خدا سے ڈرنا چاہیے۔ وہ حد شرعی ’’رجم اور قصاص‘‘ کی قانونی حیثیت اور اس کی تنفیذ کو یقینی بنائیں۔ قانون سازی کرنے والے’’ اللہ سے زیادہ رحیم‘‘ بننے کی کوشش نہ کریں اور شرعی سزاؤں کو من و عن نافذ کریں۔ افواج پاکستان ملک کے اندر ہونے والے اس بے دریغ اور اندھے ظلم پر نظر عنایت کریں۔ اس کانٹے کو ہمیشہ کے لیے نکالنے کا بندوبست کریں۔
اور اگر ایسا نہ کیا گیا، مصلحت کی بکل مار کر چپ سادھ لی گئی، چار دن کا ڈھنڈورا سمجھ کر ہم کونوں کھدروں میں دبک کر بیٹھ گئے، اس کو تماشا سمجھ کر ہم تماشائی بن گئے، اس کو سیریس نہ لیا گیا، اس کو پرائی آفت سمجھ لیا گیا، دوسرے کے گھر میں لگی آگ تصور کر کے اپنے تئیں خوش اور مطمئن رہے تو یاد رکھیے! احتساب کا دن بہت مشکل ہو گا۔ یہ آگ ہمارے گھروں کا رخ کرے گی۔ یہ آگ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ یہ ہمارا جینا دو بھر کر دے گی۔ یہ ہمیں مرنے بھی نہیں دے گی۔ مظلوں کی چیخیں، ماؤں کی آہیں، باپوں کے آنسواور بھائیوں، بہنوں کے زخمی دل ہمارا وہاں تک تعاقب کریں گے، جس کا ہم نے تصور بھی نہ کیا ہو گا۔ یہ فیصلے کی گھڑی ہے۔ یہ حل کا وقت ہے۔ یہ احساسِ ذمہ داری کا لمحہ ہے۔ یہ زینبوں کی عصمت اور خون کے انتقام لینے کا وقت ہے۔ یہ امین انصاریوں کے آنسو پونچھنے کا وقت ہے۔ اٹھیے اور ’’عدل‘‘ کی ایسی ضرب لگائیے کہ ’’فتنے‘‘ کی جڑ ختم ہو جائے۔​
 
خیر اندیش صاحب ! آپ کو اگر سفیانی کہا جائے تو آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں ہو گا نا ؟ اصل میں سفیانی ، ابو سفیان کی نسل کو کہتے ہیں ( جسمانی یا عقیدے کے لحاظ سے ) . تاریخ کا پہلا سفیانی معاویہ تھا ، اس لئے میں ہر اس شخص کو سفیانی کہتا ہوں جو معاویہ کو اپنا امیر کہتا ہے


ہاں یا نا ؟ جواب ضرور دیجیے گا
 
Advertisement
تھریڈ کے موضوع پر میں بس یہی رائے دوں گا کہ آپ سخت سزاؤں کو نافذ کرنے سے متعلق کچھ فرما دیں . کیوں کہ آپ کے ہر کمینٹ کا محور طالبان ہی ہوتے ہیں . اس لئے شک ہو رہا ہے کہ آپ اسلامی سزاؤں کے پردے میں طالبان کا تو پرچار نہیں کر رہے ؟
 
اگر اپنے بچوں کی جان و عصمت کی حفاظت چاہتے ہیں تو اپنے بچے کو مولوی، قاری، نعت خواں، علامہ، مولانا، مفتی، شیخ الحدیث و دیگر مذہبی جنونیوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔۔ اپنے ارد گرد قائم فحاشی کے اڈوں (مولوی کے مدرسوں) کے خلاف آواز بلند کریں کیونکہ ان فحاشی کے اڈوں میں مولوی ریگولر بنیادوں پر بچوں سے بدکاری کا ارتکاب کرتے ہیں۔۔۔
دوسروں کی خبروں کو چھاپنے کی بجائے اگر آپ اپنے بچپن کی کوئی آپ بیتی شیئر کرسکو، تو آپ کی بات میں ذیادہ وزن پیدا ہو گا۔اگر اس آئی ڈی سے حوصلہ نہیں، تو آپ کسی نئی آئی ڈی سے ہی اپنی کہانی سنا ہی ڈالو۔ پتا تو چلے کہ مولوی کا نام آتے ہی آپ کے کون سے تار چھڑ جاتے ہیں۔،
اگر اپنے بچوں کی جان و عصمت کی حفاظت چاہتے ہیں تو اپنے بچے کو مولوی، قاری، نعت خواں، علامہ، مولانا، مفتی، شیخ الحدیث و دیگر مذہبی جنونیوں کی پہنچ سے دور رکھیں [/SIZE][/FONT]
آپ نے کافی شخصیتوں کا ذکر کیا، مگر ایک گروہ یعنی ذاکرین کا ذکر کرنا بھول گئے۔بے شک بیلینس برابر رکھنے کے لئے ہی صحیح، مگر ان کم قسمت لوگوں کا ذکر بھی ضرور کیا کرو، تا کہ پتا لگ جائے کہ لبرل کے بھیس میں کوئی ایرانی وکیل بات نہیں کر رہا۔
 
خیر اندیش صاحب ! آپ کو اگر سفیانی کہا جائے تو آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں ہو گا نا ؟ اصل میں سفیانی ، ابو سفیان کی نسل کو کہتے ہیں ( جسمانی یا عقیدے کے لحاظ سے ) . تاریخ کا پہلا سفیانی معاویہ تھا ، اس لئے میں ہر اس شخص کو سفیانی کہتا ہوں جو معاویہ کو اپنا امیر کہتا ہے ہاں یا نا ؟ جواب ضرور دیجیے گا
اگر میں آپ کو شیعان علی کی بجائے گستاخان علی کہوں تو کوئی اعتراض تو نہ ہو گا۔ کیونکہ آپ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ جو باتیں منسوب کرتے ہو(نعوذ باللہ)، وہ تو کوئی بد ترین دشمن بھی نہ کرتا ہو گا۔
 
مولوی خیر اندیش! ذرا یہ معاملہ ملاحظہ کرو، اس مولوی نے اپنی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔۔ اس کے اپنے بیٹے نے جنسی درندے مولوی باپ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔۔۔ [/B]۔۔۔
درج ذیل خبر دیگ کا صرف ایک دانہ ہے، جس سے مغرب میں پھیلی اس برائی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔
2 million child porn photos, 7,000 videos seized by Bosnian police in raid
اندازہ لگائیں کہ ان بیس لاکھ تصاویر میں کتنے ہی دسیوں ہزار بچے نشانہ بنے ہوں گے(اور یہ تصاویر نعوذ بااللہ کسی مسجد یا مدرسے میں نہیں فلمائی گئیں ہوں گی، بلکہ اس میں ذیادہ تر وہی لوگ شامل ہوں گےجن کے گن گانے والے یہاں بکثرت پائے جاتے ہیں)۔ اور یہ صرف ایک ملک کے ایک سرکل کی خبر ہے۔ باقی ممالک میں موجود بے شمارسرکل کا اندازہ لگایا جائے،اور ساتھ ہی اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ یہ صرف شائع شدہ تصاویر ہیں اور ان لوگوں کا کام ہے، جو ذیادہ تر کمرشل بنیادوں پر پیسہ کمانے کے لئے کرتے ہیں(یعنی اس میں عام گھروں میں ہونے والے واقعات شامل نہیں جو ان واقعات سے کہیں ذیادہ ہوں گے)، توان اعدادو شمار کو دیکھ کر انسان حیرت میں ڈوب جاتا ہے۔ (یاد رہے یہ کوئی بے بنیاد خبر نہیں، بلکہ یہ تصاویر ضبط کی گئیں ہیں، یعنی بچوں کے جنسی استحصال کے سو فیصد ثابت شدہ واقعات ہیں۔میرا خیال ہے کہ صرف یہ ایک ہی خبر لبرلزم کے نام لیوائوں کے منہ پر ایک زناٹے دار تھپڑ ہے۔ اور ان لوگوں کے لئے بھی پیغام ہے کہ جو ان چند ایک واقعات کو (جن میں چند بدبخت داڑھی رکھ کر ایسی گریہہ حرکت میں شامل ہوتے ہیں) کو بنیاد بنا کر مدارس اور علماء کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔ کہاں صرف الزامات یا اکا دکا واقعات اور کہاں ثابت شدہ ناقبل تردید (دسیوں ہزار )واقعات۔
 
Advertisement
اگر میں آپ کو شیعان علی کی بجائے گستاخان علی کہوں تو کوئی اعتراض تو نہ ہو گا۔ کیونکہ آپ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ جو باتیں منسوب کرتے ہو(نعوذ باللہ)، وہ تو کوئی بد ترین دشمن بھی نہ کرتا ہو گا۔

آپ جو چاہیں الزام لگا دیں ، میں آپ کو نہیں روکوں گا


لیکن آپ میرے سوال کے جواب میں اتنا ہو فرما دیجئے گا کہ یہ الزام ہے یا حقیقت ہے . . . . ابھی چاہیں رہنے دیں جب دل کرے جواب دے دیجیے گا
 
آپ نے بتایا نہیں ؟ یہ جو دوسرا حصہ آپ نے بیان کیا ہے وہ کیسے نافذ کریں گے . . . . . آپ کے مولوی حضرات تو گوڈے گوڈے اسی گند میں ڈوبے ہوئے ہیں
 
درج ذیل خبر دیگ کا صرف ایک دانہ ہے، جس سے مغرب میں پھیلی اس برائی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔
2 million child porn photos, 7,000 videos seized by Bosnian police in raid
اندازہ لگائیں کہ ان بیس لاکھ تصاویر میں کتنے ہی دسیوں ہزار بچے نشانہ بنے ہوں گے(اور یہ تصاویر نعوذ بااللہ کسی مسجد یا مدرسے میں نہیں فلمائی گئیں ہوں گی، بلکہ اس میں ذیادہ تر وہی لوگ شامل ہوں گےجن کے گن گانے والے یہاں بکثرت پائے جاتے ہیں)۔ اور یہ صرف ایک ملک کے ایک سرکل کی خبر ہے۔ باقی ممالک میں موجود بے شمارسرکل کا اندازہ لگایا جائے،اور ساتھ ہی اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ یہ صرف شائع شدہ تصاویر ہیں اور ان لوگوں کا کام ہے، جو ذیادہ تر کمرشل بنیادوں پر پیسہ کمانے کے لئے کرتے ہیں(یعنی اس میں عام گھروں میں ہونے والے واقعات شامل نہیں جو ان واقعات سے کہیں ذیادہ ہوں گے)، توان اعدادو شمار کو دیکھ کر انسان حیرت میں ڈوب جاتا ہے۔ (یاد رہے یہ کوئی بے بنیاد خبر نہیں، بلکہ یہ تصاویر ضبط کی گئیں ہیں، یعنی بچوں کے جنسی استحصال کے سو فیصد ثابت شدہ واقعات ہیں۔میرا خیال ہے کہ صرف یہ ایک ہی خبر لبرلزم کے نام لیوائوں کے منہ پر ایک زناٹے دار تھپڑ ہے۔ اور ان لوگوں کے لئے بھی پیغام ہے کہ جو ان چند ایک واقعات کو (جن میں چند بدبخت داڑھی رکھ کر ایسی گریہہ حرکت میں شامل ہوتے ہیں) کو بنیاد بنا کر مدارس اور علماء کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔ کہاں صرف الزامات یا اکا دکا واقعات اور کہاں ثابت شدہ ناقبل تردید (دسیوں ہزار )واقعات۔

اگر بیرونی ملکوں میں یہ کام جاری ہے تو اس سے مولوی حضرات کیسے بری ہو گیے ؟
 
دوسروں کی خبروں کو چھاپنے کی بجائے اگر آپ اپنے بچپن کی کوئی آپ بیتی شیئر کرسکو، تو آپ کی بات میں ذیادہ وزن پیدا ہو گا۔اگر اس آئی ڈی سے حوصلہ نہیں، تو آپ کسی نئی آئی ڈی سے ہی اپنی کہانی سنا ہی ڈالو۔ پتا تو چلے کہ مولوی کا نام آتے ہی آپ کے کون سے تار چھڑ جاتے ہیں۔، آپ نے کافی شخصیتوں کا ذکر کیا، مگر ایک گروہ یعنی ذاکرین کا ذکر کرنا بھول گئے۔بے شک بیلینس برابر رکھنے کے لئے ہی صحیح، مگر ان کم قسمت لوگوں کا ذکر بھی ضرور کیا کرو، تا کہ پتا لگ جائے کہ لبرل کے بھیس میں کوئی ایرانی وکیل بات نہیں کر رہا۔


آپ کس مرض کی دوا ہیں ؟ شیر کریں خبریں


ایک دو دن پہلے محترم ممبر وطن دوست صاحب نے ایک سفیانی مولوی کی ویڈیو شیر کی تھی جس میں مولوی صاحب خود گواہ بنے تھے . . . . ایسی ہی کوئی ویڈیو لگا دیں
 
Advertisement
آپ جو چاہیں الزام لگا دیں ، میں آپ کو نہیں روکوں گا لیکن آپ میرے سوال کے جواب میں اتنا ہو فرما دیجئے گا کہ یہ الزام ہے یا حقیقت ہے . . . . ابھی چاہیں رہنے دیں جب دل کرے جواب دے دیجیے گا
بس یہی جواب میرا بھی ہے کہ آپ جو چاہے الزام لگائو۔ ویسے بھی آپ کون سا مجھ سے پوچھ کر پوسٹیں کرتے ہو، جو اب فرماں برداری دکھائو گے۔
 
آپ کس مرض کی دوا ہیں ؟ شیر کریں خبریں ایک دو دن پہلے محترم ممبر وطن دوست صاحب نے ایک سفیانی مولوی کی ویڈیو شیر کی تھی جس میں مولوی صاحب خود گواہ بنے تھے . . . . ایسی ہی کوئی ویڈیو لگا دیں
میں نے کبھی دعوی نہیں کیا کہ ساری دنیا کا ہر داڑھی والا فرشتہ یا دودھ کا دھلا ہوا ہے(اگر کہیں کیا ہو تو ضرور نشاندھی کرو)۔ البتہ کالی بھیڑیں ہر جگہ ہوتی ہیں، لہذا چند ایک کے عمل کو بنیاد بنا کر سارے طبقہ کو مطعون کرنا مکر و فریب کے درجے میں آتا ہے۔اور یہ کام آپ اینڈ کو کو ہی مبارک ہو۔(ہاں البتہ اگر آپ یہ دعوی کرو کہ ذاکر کہلانے والے کسی شخص نے کبھی ایسا کوئی قبیح کام نہیں کیا، تو پھر میں بخوشی ایسے بہت سے واقعات شیئر کر سکوں گا)۔
میں نے ذاکر کا ذکر اس لئے کیا تھا کہ یہاں کچھ لوگ لبرلزم کا لبادہ اوڑھ کر مدارس و مساجد کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔ اب ایک لبرل کو کیوں کہ دین کی ہر نشانی سے چڑ ہوتی ہے، لہذ اصولا اسے ذاکر اور امام بارگاہ سے بھی اتنی ہی نفرت ہونی چاہئے جتنی مساجد و مدارس سے ہے۔اور اگر ایسا نہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔
 
اگر بیرونی ملکوں میں یہ کام جاری ہے تو اس سے مولوی حضرات کیسے بری ہو گیے ؟
جیسا کہ ابھی کہا کہ میں اس بات میں دلچسپی نہیں رکھتا کہ کرنے والا کون تھا، اس کی داڑھی تھی یا نہیں، بلکہ میرا زور اس بات پر ہے کہ جس نے بھی کیا، اس نے کیوں کیا؟ اور اس کو ایسا کرنے پر کس نے اکسایا؟۔
اور کیوں کہ میں بجا طور پر ایسے واقعات کو لبرلزم سے منسوب کرتا ہوں، لہذا کچھ دل جلے چندبد بختوں کی خبریں لگا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایسا نہیں۔ جس کے جواب میں مجھے آئینہ دکھانے کے لئے ایسی خبریں لگانی پڑتی ہیں، جس سے واضح ہو کہ ایسے واقعات کی اصل وجہ وہ عریانی و فحاشی اور جنسی آوارگی ہے، جسے ملک میں فروغ دیا جا رہا ہے۔
 
Status
Not open for further replies.