- Joined
- Apr 17, 2014
- Posts
- 5,975
- Reaction score
- 4,258
- Points
- 113
Link قصور میں ایک معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پورے ملک میں ہل چل مچ گئی۔ یہ سطور لکھنے تک اطلاعات یہی ہیں کہ قاتل درندہ اب تک پولیس کی پہنچ سے باہر ہے۔ بلاشبہ اس واقعے کا چیف جسٹس نے جس طرح نوٹس لیا اور جس طرح آرمی چیف نے اس کی سنگینی کا احساس کیا، وہ قابلِ تعریف ہے۔ اگرچہ بعض بیمار ذہنیت کے زعماء نے حسبِ معمول اس واقعے کو بھی خواہ مخواہ اپنا سیاسی قد اونچا کرنے کا بہانہ بنانے کی کوشش کی ہے، تاہم مجموعی طور پر پورے ملک میں ایک تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ادارے الرٹ ہوگئے اور درندہ صفت قاتل کی گرفتاری کے لیے غیرمعمولی کوششیں شروع ہوگئیں۔ سیاسی لیڈروں نے اپنے غم و غصے کا اظہار بھی کیا۔ ملک بھر میں مظاہرے بھی ہوئے۔ بہرحال ماں باپ پر جو قیامت ٹوٹنا تھی ٹوٹ چکی۔ اس کا مداوا تو کبھی نہیں ہوسکتا چاہے قاتل کو ہزار بار پھانسی پر لٹکایا جائے۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ قصور کا یہ واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں۔ ہر سال ملک بھر میں درجنوں ایسے سانحے ہوتے ہیں۔ لوگ شور مچاتے ہیں۔ غم و غصے کا اظہار ہوتا ہے۔ کبھی کبھار مجرم پکڑا بھی جاتا ہے۔ کبھی مک مکا کرکے چھوٹ جاتا ہے اور کبھی قید و بند کی سزا بھگتتا ہے۔ اس کے باوجود ان واقعات کا تسلسل جاری ہے۔ فقط قصور میں ایک سال کے اندر اندر درجن بھر ایسے واقعات ہوچکے ہیں۔ تو سوال یہ ہے کہ آخر ایسا کب تک ہوتا رہے گا؟ کیا پاکستان کے باسی ہر وقت اپنے معصوم بچوں کے بارے میں ایسے انجام کے لیے تیار رہیں؟ قصور کے حالیہ واقعے کے بعد بلاشبہ نسبتاً زیادہ خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اخبارات میں ماہرین آراء دے رہے ہیں کہ اس طرح کی درندگی پر اترنے والے لو گ نفسیاتی مریض ہوتے ہیں، مگر یہاں بھی اصل وجہ سے نظریں چرائی جارہی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ لوگ نفسیاتی مریض کیوں بنتے ہیں؟ اور یہ مرض اب کیوں اتنا زیادہ ہوگیا ہے؟ پہلے یہ مرض کہاں تھا؟ جواب سب کو معلوم ہے، مگر کوئی بھی اس پر بات کرنا نہیں چاہتا، مگر جب تک ہم اصل جڑ تک نہیں پہنچیں گے، یہ واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔ قارئین! اللہ کے رسولﷺ کا فرمان برحق ہے۔ جو فرمایا، وہ ہماراعین ایمان ہے۔ رسول اللہﷺ کی تعلیمات میں مسلم معاشرے کو عصمت کی حفاظت کا ایک پورا جامع پیکیج دیا گیا ہے۔ اس پیکیج کے دو حصے ہیں: ایک: حفظِ ماتقدم۔ دوسرا: زجر وتوبیخ۔
حفظ ماتقدم میں سب سے پہلی چیز نگاہ کی حفاظت ہے۔ مسلمان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ شہوت انگیز مناظر اور شہوت انگیز صورتوں کو دیکھنے سے مکمل اجتناب کرے۔ جہاں اس کا ادنیٰ امکان بھی ہو، وہاں بھی اسلام نے پابندی لگادی ہے، اسی لیے غیرمحرم کو دیکھنا حرام قرار دیا گیا ہے۔ احادیث میں تاکید ہے کہ غیرمحرم مرد و عورت کبھی خلوت میں نہ بیٹھیں۔ عورت (جس میں ہر بالغ لڑکی شامل ہے) تنہا سفر نہ کرے، بلکہ محرم کو ساتھ لے کرجائے۔ اسی لیے اَمرد کو بُری نیت سے دیکھنا ممنوع ہے، اسی لیے گانا بجانا اور رقص و سرود منع ہے کہ یہ چیزیں طبیعت میں ہیجان اور شیطانی نشاط پیدا کرتی ہیں۔ شراب جہاں اور بہت سی برائیوں کا مجموعہ ہے وہاں یہ انسان کو جنسی طور پر بھی بے راہ رو بنادیتی ہے۔ اسی طرح ہر نشہ آور چیز اسے عفت و عصمت کے دائرے سے نکالتی ہے اور فحاشی پر راغب کرتی ہے۔
اس پیکیج کے دوسرے حصے میں زجر و توبیخ ہے۔ یعنی جو لوگ ان انتظامات کے باجود کسی کی عصمت پامال کردیں، انہیں سخت سے سخت سزادی جائے۔ اگر کوئی کنوارا شخص یا کنواری خاتون بدکاری میں مبتلا ہو تو اسے سو کوڑے لگائے جائیں۔ اگر شادی شدہ سے یہ حرکت ہو تو سزا زیادہ سخت ہے یعنی سنگ سار کردیا جائے۔ اگر کوئی ہم جنس پرستی کا ارتکاب کرے تو حاکم اپنی صوابدید پر سخت سے سخت تعزیر جاری کرسکتا ہے جو سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔ یہ پیکیج اپنی جگہ جامع ہے اور تاقیامت ہر معاشرے کے لیے ہے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ اس میں سے فقط ایک حصے کو اپناکر معاشرے میں عصمتوں کی حفاظت ہوسکے۔ اگر کہیں فقط سزائیں نافذ کردی جائیں، مگر حفظ ماتقدم کے انتظامات نہ ہوں تو ایسے واقعات میں کمی ضرور ہوگی، مگر سدباب نہیں ہوگا۔ جب شہوت کو بھڑکانے کے تمام وسائل آسانی سے مہیا ہوں، نشہ عام ہو تو انسان اندر ہی اندر درندے بنتے رہیں گے، سزا کا خوف انہیں روکے گا تو شہوت انگیز ماحول انہیں اُکسائے گا۔ اس جنگ میں کبھی انسان رُ ک جائے گا اور کبھی ہوش و حواس سے بے گانہ ہوکر کسی کی عصمت پامال کردے گا۔
افسوس ہے کہ ہمارے معاشرے میں یہ پیکیج مکمل طور پر متروک ہے۔ گانا بجانا، رقص و سرود، فحش ترین مواد ہر وقت ہرشخص کی رسائی میں ہے۔ بے پردگی فیشن ہے، عریانی تہذیب ہے۔ مختصر لباس امارت کی علامت ہے۔ بچیوں کو زیادہ سے زیادہ آزادی دینا ان پر شفقت ہے۔ پردہ کرنا نعوذباللہ دقیانوسیت ہے۔ برقع عار ہے۔ پورا لباس پرانے ذہن کی پہچان ہے۔ بچیوں پر روک ٹوک کرنا ان پر ظلم ہے۔ نشہ اتنا عام ہے کہ پوچھیں مت۔ ایسے میں جب تک مکمل ’’محمدی پیکیج‘‘ نافذنہیں ہوگا، ایسے واقعات بار بار جنم لیتے رہیں گے اور قوم کی حمیت پر یہ طمانچے لگتے رہیں گے۔ اب یہ سوال ہمارے سامنے ہے کہ ایسے طمانچوں کے بعد بھی ہم عصمتوں کی حفاظت کے لیے دیے گئے ’’محمدی پیکیج‘‘ کو اپنانا چاہیں گے یا نہیں؟
قصور کے واقعے کے بعد بہت سے دردمندانِ قوم یہ مشورے دے رہے ہیں کہ بچو ں اور بچیوں کو جنسی حملوں سے بچنے کی تربیت دی جائے۔ انہیں بتایا جائے کہ لوگ کیسا ذہن لے کر پھررہے ہوتے ہیں۔ کسی کے ساتھ اکیلے کہیں جانے سے منع کیاجائے۔ کسی کے ناگوار لمس سے فوراً دور بھاگ جانے اور گھر میں اطلاع دینے کی تاکید کی جائے۔ بلاشبہ یہ مشورے مفید ہیں۔ سرِدست اتنا کرنا تو بہت ضروری ہے، مگر اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اپنے بچوں کو اسلامی شعائر کا پابند بنایا جائے۔ بچیوں کو مختصرلباس پہننے سے روکا جائے۔ انہیں محرم اور نامحرم کا فرق بتایا جائے۔ آج کل محرم رشتہ داروں کے ہاتھوں زیادتی کے واقعات بھی بکثرت ہورہے ہیں۔ اس سے بھی احتیاط کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے۔ بچیوں کو ماں کے سوا کسی کے ساتھ رات گزارنے کی اجازت نہ دی جائے۔ کسی کے گھر زیادہ دیر تک نہ رہنے دیا جائے۔ والدین کو ہر وقت معلوم ہو کہ بچے کہاں ہیں؟ اور کیا کررہے ہیں؟ بچوں اور بچیوں کو انٹرنیٹ یا اسمارٹ فون کی آزادی نہ دی جائے۔ جس کے پاس ان میں سے کوئی ایک چیز ہے، وہ چند سیکنڈ میں قصداً یا سہواً فحش ترین مواد تک پہنچ سکتا ہے جس کے بعد بُری طرح بگڑنے میں کچھ وقت نہیں لگتا۔ ایک اہم ترین بات یہ ہے کہ رشتوں میں تاخیرنہ کی جائے۔ اولاد کو جلد از جلد نکاح کے بندھن میں باندھا جائے، کیونکہ اکثر غیرشادی شدہ لڑکیاں ہی شکار بنتی ہیں اور اکثر غیرشادی شدہ لوگ ہی شکاری ہوتے ہیں۔