- Joined
- Apr 4, 2012
- Posts
- 1,666
- Reaction score
- 3,973
- Points
- 113
غزوہ_احد میں انصاری صحابیہ عفیفہ رضی اللہ عنھا کے باپ ، بھائی اور شوہر سب شھید ہو گئے ۔ باری باری تین سخت حادثوں کی صدا اس کے کانوں میں پڑتی جاتی لیکن وہ ہر بار
یہی پوچھتیں" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے ہیں"، لوگوں نے کہا بخیر ہیں ، اور جب اُس نے پاس آ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک دیکھا اور بے اختیار پوکار اٹھی
کُلٌّ مَصِیْبَۃً بَعْدَکَ جَلَلْ یَا رَسٌوْلَ اللہ
"یا رسول اللہ ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہوتے ہوئے تمام مصیبتیں ھیچ(کوئی اہمیت نہیں رکھتی) ہیں...
(تاریخِ طبری صفحہ ---1425)





