shafi3859
Minister (2k+ posts)
Mubarak ho,,, noora e alla back...
'عسکری رابطوں کیلئے بھارت سے مذاکرات پر تیار ہیں'
'عسکری رابطوں کیلئے بھارت سے مذاکرات پر تیار ہیں'
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر حالیہ واقعات افسوسناک ہیں۔ ان واقعات سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ حالات کو خراب ہونے سے بچانا دونوں ملکوں کی قیادت پر لازم ہے۔وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت دفتر خارجہ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس ہوا۔ دفتر خارجہ کے حکام نے وزیراعظم کو خارجہ پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں خارجہ پالیسی، ملک کو درپیش بیرونی چیلنجز، کنڑول لائن پر کشیدگی اور بھارتی الزام تراشی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کنٹرول لائن پر حالیہ واقعات افسوسناک ہیں۔ دونوں ملک جنگ بندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کو غلط فہمیوں کے ازالے کیلئے عسکری رابطے مزید مربوط بنانا ہونگے۔ مضبوط سیاسی اور عسکری رابطوں کیلئے بھارت سے مذاکرات پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران بھارتی ہم منصب سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور اعتماد کی بحالی پر بات ہوگی۔
www.dunya.com.pk
www.dunya.com.pk
Last edited: