- Joined
- Mar 4, 2013
- Posts
- 1,705
- Reaction score
- 1,758
- Points
- 113
جب سے پاکستان آیا ہوں، ایک سوال مجھ سے دو تین دوست بار بار پوچھ چکے ہیں کہپاکستانی فوج کا ماڈرن لائف سٹائل ہے، ادارہ جاتی تمدن سیکولر ہے، مذہبی فرقہ وارانہ تقسیم نہیں، فوج کے افسران بظاہر لبرل لائف سٹائل میں رہتے ہیں ، آخر کیا وجہ ہے کہ فوج اپنے ادارے سے باہر جن قوتوں کو سپورٹ کرتی آئی ہے ، وہ مذہبی فرقہ وارانہ تقسیم میں شدت پسند ہیں ،سیکولر و لبرل اقدار کو کفر سمجھتے ہیں ۔ فوج جدت پسند ہے تو یہ حد درجہ رجعت پسند ہیں .... آخر یہ کیسا جوڑ ہے ؟ فوج کے ادارہ جاتی تمدن کو دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ فوج کو فطری طور پر لبرل سیکولر طبقات سے زیادہ قریب ہونا چاہئے تھا - مگر یہ مستقل عناد کیوں ؟
حقیقت یہی ہے کہ چاہے فوج ہو یا کوئی اور ادارہ ، اس کے استحکام اور کارکردگی کے لئے صرف لبرل اقدار ہی راہنما ہو سکتی ہیں جن کی بنیاد پیشہ ورانہ مہارت ، پیداواری صلاحیت اور کسی بھی مذہبی ، نسلی ، یا لسانی تعصبات سے بالاتر تمدن پر ہو۔ اس چیز کا فوج کو بطور ادارہ احساس ہے اور یہی وجہ ہے کہ فوج اپنے مخصوص پیشہ ورانہ عسکری فرائض اور صحت مند ادارہ جاتی تمدن کے قیام میں روشن خیال لبرل اقدار کی پاسداری کرتی ہے۔ ضیائی آمریت کے عہد سے پورا ملک فرقہ واریت کے تاریک دور سے گزر رہا تھا مگر فوج مکمل طور پر اس سے محفوظ رہی تھی باوجود اس کے کہ شدت پسند فرقہ پرست تنظیموں کو اسی ریاستی ادارے کی تزویراتی گہرائی کی پالیسی کے تحت پشت پناہی حاصل رہی ۔
فوج بطور ادارہ اپنے ڈسپلن میں ایک مثالی ادارہ ہے مگر مسئلہ کی جڑ ان عزائم میں ہے جو فوج کے کچھ عناصر اپنی آئینی حیثیت سے بالاتر ہو کر سرانجام دیتے ہیں جیسا کہ سیاسی اداروں کے ارتقا میں رکاوٹیں کھڑی کرنا، اپنے پیشہ ورانہ فرائض سے گریز کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں میں حد درجہ ملوث ہونا اور ریاست کے خارجہ امور میں بالادست ادارے کا کردار ادا کرنا وغیرہ شامل ہیں ۔
جب ہم اس سوال پر غور کرتے ہیں کہ آخر فوج اپنے ادارے میں لبرل اقدار کی پاسدار ہے تو ادارے کے باہر رجعت پسندوں کی سرپرست اور سربراہ کیوں ہے ؟ تو اس کی بنیادی وجہ یہ سامنے آتی ھے کہ فوج کے کچھ طاقتور عناصر کے عزائم اور رجعت پسندوں کے عزائم میں یکسانیت ہے جبکہ ملکی سیاست ، معیشت، اور سماج میں لبرل خیالات و عزائم سے ان کا تصادم پایا جاتا ھے.... کیسے ؟ آئیے تین اہم مثالوں کی مدد سے اس کا جائزہ لیتے ہیں ۔
پہلی مثال ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی جنگوں سے متعلق پالیسیوں سے متعلق ہے۔ 1965ءکی جنگ کو آپریشن جبرالٹر اور گرینڈ سلام کے بغیر سمجھنا ناممکن ہے ، تاریخ کا مطالعہ یہ بتاتا ہے کہ یہ جنگ پاکستانی دراندازیوں کے سبب شروع ہوئی اور اس جنگ کے اختتام تک پاکستان اپنے اہداف (جیسے آپریشن جبرالٹر کے ذریعے کشمیر کی آزادی) کے حصول میں ناکام رہا۔ یوں یہ ایک کھلی ناکامی تھی اور پاکستانی لبرلز کی یہ آرزو ہے کہ مقتدر حلقے اپنا احتساب کریں اور ان عزائم سے باز آ جائیں جو جنگ کے بنیادی اسباب ہیں۔
جب کہ پاکستان کے رجعت پسند حلقے اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ چونکہ ہم مسلمان ہیں، ہمیں ہرانا ممکن نہیں، ہندو مکار ہے، بھارت نے چالاکی و عیاری سے ہم پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا اور بالآخر ہم نے انہیں بھگا دیا، یوں ہم فاتح ٹھہرے ۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ان میں جنگ کی کونسی تعبیر ایسی ہے جو ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو پسند ہو گی؟ یقیناً رجعت پسند سوچ و فکر ، جو اس کے عزائم میں اس کی مددگار بھی ہے اور مہم جو جذبات میں سہولت کنندہ بھی ۔ جنگوں میں فتح و شکست سے متعلق تاریخی تشریحات اور جہادی عزائم میں یکسانیت کی یہ واحد مثال نہیں ۔ 1971، کارگل اور دوسری فوجی مہموں میں رجعت پسند حلقے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے نظریاتی حلیف رہے ہیں ۔
دوسری مثال 1965ءکی ناکام مہم جوئی کے بعد ہیئت مقتدرہ نے بخوبی یہ سمجھ لیا کہ وہ باقاعدہ فوجی مہم جوئی سے کشمیر آزاد نہیں کروا سکتی اور نہ ہی افغان پالیسی کے اہداف اس طریقے سے ممکن ہیں اسی لئے پرائیویٹ لشکر ، جیش یا گروہ فوجی مقاصد کے حصول کا بہترین ذریعہ سمجھے گئے۔ اب اس صورت حال میں ہیئت مقتدرہ کا فطری تعلق رجعت پسندوں سے وجود میں آیا کیونکہ ہیئت مقتدرہ کو نجی جہادی گروہ یا لشکر انہوں نے ہی مہیا کئے ۔ مذہبی جہاد کی رجعت پسندانہ تشریح اور ہیئت مقتدرہ کے مہم جو عزائم میں یکسانیت پائی جاتی ہے ۔ جبکہ لبرلز کے ہاں دوسرے ملکوں میں، بغیر اقوام متحدہ کی صوابدید کے، دراندازی دراصل دہشتگردی کی ایک بڑی شکل ہے۔ یوں ہیئت مقتدرہ اور روشن خیال و ترقی پسند نظریات میں بنیادی اختلاف پیدا ہوتا ہے جسے ہیئت مقتدرہ حب الوطنی سے متصادم سمجھتی ھے تو لبرل حلقے ہیئت مقتدرہ کے ان عزائم کو جنگ پسندی اور قانون و انصاف سے روگردانی سمجھتے ہیں ۔
اسی طرح ملا ملٹری اتحاد اور ہیئت مقتدرہ اور لبرل عناد میں جمہوریت اور سول اداروں کی بالادستی کا مقدمہ بھی اہم ترین ہے۔ ہیئت مقتدرہ میں اس بات کا ادراک بخوبی پایا جاتا ہے کہ ریاست پر اس کی گرفت اس وقت تک مضبوط ہے جب تک باقی تمام ریاستی ادارے کمزور و بے بس ہیں۔ یوں ہیئت مقتدرہ کی ہر ممکن کوشش رہی ہے کہ باقی سب ادارے کمزور رہیں۔ ہیئت مقتدرہ کا سب سے بڑا نشانہ سیاسی و انتظامی ادارے ہیں ۔ یہ بات حیران کن ہے کہ سوائے ایک دو کے باقی سب سیاسی پارٹیوں کے قائدین ہیئت مقتدرہ کے پیداکردہ ہیں ۔ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ ایک طرف ہیئت مقتدرہ اپنے لے پالک رہنماﺅں پر بھی اعتبار نہیں کرتی کیونکہ اس صورت میں بھی سیاسی اداروں کے استحکام کا اندیشہ موجود ہے ، جبکہ دوسری طرف سیاسی عمل کو اتنا مستحکم نہیں ہونے دیا جاتا جس کی بدولت انتخابات کا مسلسل انعقاد نئی اور بھرپور عوامی قیادت پیدا کرے اور جمہوریت پختہ تر ہو۔
پاکستانی سیاست کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ ہیئت مقتدرہ جمہوریت سے مسلسل خائف رہی ہے اور اس نے جمہوری اقدار کے قیام ، تسلسل اور استحکام میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ جمہوریت دشمنی کی اس روایت میں مذہبی رجعت پسند طبقہ اس کا نظریاتی مددگار بھی ہے اور عملی میدان میں دست و بازو بھی کیونکہ رجعت پسند مذہبی تشریحات جمہوریت کو کفر اور لادین مغربیت سمجھتی ہیں۔ یوں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں روایت پرست اہل مذہب اور ہیئت مقتدرہ کے مابین یکساں مقاصد کا اتحاد پایا جاتا ہے جو مزید قربت کا سبب بنتا ہے جبکہ لبرلز جمہوریت سے غیر مشروط وابستگی رکھتے ہیں، لبرل نظریات و روایات شہریت کی مساوات ، حق انتخاب اور آزادی اظہار رائے کے بغیر نامکمل ہیں۔ دنیا کے جس خطہ میں بھی لبرل آئیڈیالوجی کو سیاسی، سماجی، اور معاشی ترقی میں رہنما بنایا گیا ہے، وہاں جمہوریت کو مرکزی اہمیت ملی ہے۔ یوں سیاسی اداروں کی ترقی و استحکام کا ایجنڈا پاکستانی لبرلز کے لیے پاکستان میں ترقی کے لئے ناگزیر رہا ہے۔ اور یہی وہ سبب ہے جو ہماری قومی سیاسی زندگی میں ہیئت مقتدرہ اور لبرلز کے درمیان عناد کی ایک بڑی وجہ بن جاتا ہے۔
ملا ملٹری رفاقت کا ایک حیران کن مظاہرہ ہم حالیہ دنوں میں دیکھ رہے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب سے پہلے پاکستانی لبرل حلقوں کا یہ پرجوش مطالبہ تھا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے ، جب کہ رجعت پسند حلقے ایک طرف یہ کہتے تھے کہ طالبان سے ہر صورت میں مذاکرات کئے جائیں کیونکہ آپریشن سے کامیابی کی امید انتہائی کم ہے تو دوسری طرف اس بات کو ماننے سے بھی انکاری تھے کہ یہ شدت پسند دہشت گرد کارروائیاں پاکستانی جہادی عناصر کر رہے ہیں ۔
ہیئت مقتدرہ کا اپنا موقف بھی یہی تھا کہ آپریشن میں کامیابی کا چانس محض چالیس فیصد ہے۔ فوجی کمان کے بدلنے سے عسکری منصوبہ بندی میں تبدیلی کے ساتھ ہی رجعت پسندوں نے بھی اپنا نظریاتی محاذ بدلا اور فوجی کارروائی میں فوج کے ترجمان بن گئے۔ فوجی آپریشن کا آغاز ہوا، آپریشن ضرب عضب اب تک کے نتائج کی رو سے کامیاب ہے، اب وہی عناصر جو کل تک طالبان کے ہمدرد و ہمنوا تھے اب شکریہ راحیل شریف کی تشہیر میں مصروف ہیں ،فوجی آپریشن کی کامیابی پر ڈنکے بجا رہے ہیں اور حیران کن طور پر سول سیاسی اداروں کو بزدلی کا طعنہ دیتے ہوئے ہیئت مقتدرہ کی خوشامد کر رہے ہیں ۔ ظلم تو یہ ہے کہ اب لبرل حلقہ کے خلاف محاذ کا ایک اور میدان کھول دیا گیا ھے اور وہ ہے لبرلز کی اٹل و ناگزیر جمہوریت دوستی ۔ جمہوریت دشمنی میں ہیئت مقتدرہ اور رجعت پسند حلقے پھر شیر و شکر ہیں ۔
آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ ، اسی ہزار سے زائد افراد کی شہادتوں، اور کئی بلین ڈالرز کے اخراجات کے بعد بھی اسٹیبلشمنٹ کے عزائم میں کوئی جوہری فرق نہیں آیا- افغانستان میں دراندازی سے متعلق ریاستی پالیسی ہنوز مشکوک ھے تو کشمیری محاذ پر سرگرم نجی عسکری گروہ جیسے جماعت الدعوہ ، حزب المجاہدین ، اور جیش محمد ابھی تک فوجی چھتری تلے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں - اندرونی محاذ پر سپاہ صحابہ ابھی تک مستحکم ھے - دہشتگردی کے خلاف جنگ سول و سیاسی اداروں کو مزید و مسلسل کمزور کر کے لڑی جا رہی ھے اور اس میں بھی ملا و ملٹری اتحاد مضبوطی سے قائم ھے - اس بات کے فی الحال کوئی آثار نہیں کہ اسٹیبلشمنٹ و رجعت پسندوں کا عوام دشمن گٹھ جوڑ جلد ٹوٹ جائے گا-
Source

Last edited by a moderator: