عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ عراقی افواج نے خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے جنگجوؤں کو رمادی شہر سے نکالنے کے لیے شہر کے مرکز کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔
سکیورٹی حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ عراقی افواج جنھیں سنی قبائیلیوں اور امریکہ کی قیادت میں اتحادی طیاروں کی مدد حاصل ہے نے پہلے ہی دو ضلعوں پر دوبارہ کر لیا ہے اور وہ دوسرے دو ضلعوں میں داخل ہو گئی ہیں۔
سکیورٹی حکام کے مطابق عراقی افواج حکومت کے مرکزی کمپلیکس کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں اور انھیں سنائیپرز اور خود کش بمباروں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ واضح رہے کہ دولتِ اسلامیہ نے مئی میں عراقی فوج کو ہتک آمیز شکست دے کر رمادی پر قبضہ کیا تھا۔ گذشتہ ماہ حکومت کی فورسز نے رمادی شہر پر اپنا مکمل محاصرہ کر لیا تھا جس کی وجہ سے اس میں موجود دولتِ اسلامیہ کے جنگجو اپنے دوسرے مضبوط گڑھ انبار صوبے اور شام سے کٹ گئے تھے۔ عراقی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عثمان الغنامی نے پیر کو سرکاری ٹی وی چینلوں کو بتایا تھا کہ رمادی کے محاصرے کے ساتھ ساتھ علاقوں سے دولتِ اسلامیہ کی صفائی نزدیک تھی۔
منگل کی صبح کو عثمان الغنامی نے کہا کہ عراقی فوج، سنی قبائلیوں اور امریکہ کی قیادت میں اتحادی طیاروں کی مدد سے انسدادِ دہشت گردی کی فورسز نے رمادی کا محاصرہ شروع کیا تھا اور حکومت کے کمپلیکس کی جانب پیش قدمی کر رہے تھے۔ انھوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہم مختلف راستوں سے رمادی کے مرکز کی جانب بڑھے اور ہم نے رہائشی علاقوں کو صاف کرنا شروع کر دیا۔ عثمان الغنامی نے کہا: آنے والے 72 گھنٹوں میں شہر خالی کروا دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی خاص مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ ہمیں سنائیپرز اور خود کش بمباروں کا سامنا کرنا پڑا جس کی ہم پہلے سے ہی امید کر رہے تھے۔
عراقی فوج کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ انجینئروں نے دریائے فرات کے اوپر عارضی پُل بنائے ہوئے تھے جو شہر کے شمال اور مغرب کی جانب واقع ہیں جس کی وجہ سے ہماری افواج براہِ راست ضلع الحوض میں داخل ہو گئیں جو حکومت کے مرکزی کمپلیکس کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ ذرائع کے مطابق عراقی افواج نے منگل کی دوپہر تک الخوبات اور العرامل ضلعوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا اور اس کے بعد وہ الملاب اور باقر نامی ضلعوں میں داخل ہو گئیں۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ رمادی میں 600 سے لے کر 1,000 کے قریب دولتِ اسلامیہ کے جنگجو موجود ہیں۔ وزارت دفاع نے پیر کو کہا تھا کہ گذشتہ ماہ حکومت نے رمادی کے رہائشیوں کو آخری دفعہ ہدایت دی تھی کہ وہ محاصرے سے پہلے شہر چھوڑ دیں تاہم دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے ہزاروں خاندانوں کو شہر چھوڑنے سے روکنے کے لیے یرغمال بنایا ہوا تھا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے حکومت کے ایک ترجمان نصیر نوری نے کہا: شدت پسند شہریوں کو انسانی ڈھالوں کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنے شہری اس وقت خطرے میں ہیں۔
اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں جنگ کریں تو اُن کے درمیان صلح کرا دیا کرو، پھر اگر ان میں سے ایک (گروہ) دوسرے پر زیادتی اور سرکشی کرے تو اس (گروہ) سے لڑو جو زیادتی کا مرتکب ہو رہا ہے یہاں تک کہ وہ اﷲ کے حکم کی طرف لوٹ آئے،
49:9

یہ مسلمان مسلمان کی جنگ کے بارے میں آپ کے اعتراض کے جواب میں آیت تھی ، امریکا کا اس میں کوئی لینا دینا نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ صرف اتنا دیکھنا ضروری ہے کہ زیادتی کس نے کی
عراق کے شہر رمادی کے مرکز سے دولت اسلامیہ کو نکالنے کے لیے جاری جنگ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عراقی سپیشل فورسز دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں سے گلی در گلی برسرپیکار ہے۔
حکام پر امید ہیں کہ وہ شہر کو اس ہفتے کے اختتام تک پھر سے حاصل کر لیں گے۔ لیکن امریکی اتحاد کے ایک ترجمان نے محتاط انداز میں کہا کہ اس کے لیے معرکہ سخت ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراقی فوجی حکومت کے صدر دفتر کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں اور انھوں نے خود کش حملہ آوروں اور نشانے بازوں کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ رمادی مئی میں عراقی فوجیوں کی شرمناک شکست کے بعد دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے ہاتھ لگ گیا تھا۔ امریکی قیادت والے اتحاد کے ترجمان کرنل سٹیو وارن کا اندازہ ہے کہ رمادی میں دسیوں ہزار شہریوں کے علاوہ ابھی بھی دولت اسلامیہ کے 350 جنگجو موجود ہیں۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ دولت اسلامیہ کے جنگجو انسانی دھال کے طور پر استعمال کرنے کے لیے لوگوں کو گھیر رہے ہیں۔ بی بی سی کے مشرق وسطی کے نمائندے سیبشٹیئن اشر کا کہنا ہے کہ رمادی کا حملہ عراقی افواج کی جانب سے موثر حملہ نظر آ رہا ہے اور اس کے لیے امریکہ نے مہینوں تربیت دی تھی۔
یہ مسلمان مسلمان کی جنگ کے بارے میں آپ کے اعتراض کے جواب میں آیت تھی ، امریکا کا اس میں کوئی لینا دینا نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ صرف اتنا دیکھنا ضروری ہے کہزیادتی کس نے کی
شاید آپ کے لئے یہ جاننا مشکل ہو کہ زیادتی کس نے کی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن ہمارے لئے نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ قرآن کی ہر آیت رہنمائی کرتی ہے بہتری کی طرف ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کوئی آیت تباہی کی طرف نہیں دھکیلتی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ انسان نا ماننے پر مصر ہو تو اس کی مرضی
اور معاف کرنے سے یاد آیا کہ ایک اللّه کے بندے نے اپنے قول و فعل سے اس بات کو کر کے دکھایا کہ " میں اس وقت تک صبر کروں گا جب تک ان کا ظلم صرف مجھ تک محدود رہتا ہے " پھر بھی فسادیوں نے اس بندے کو جنگ میں دھکیل دیا