Advertisement

عراقی افواج دولتِ اسلامیہ کے گڑھ میں داخل

Status
Not open for further replies.

​
عراقی افواج دولتِ اسلامیہ کے گڑھ میں داخل

​
151222194203__87336838_87336833.jpg

عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ عراقی افواج نے خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے جنگجوؤں کو رمادی شہر سے نکالنے کے لیے شہر کے مرکز کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔

سکیورٹی حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ عراقی افواج جنھیں سنی قبائیلیوں اور امریکہ کی قیادت میں اتحادی طیاروں کی مدد حاصل ہے نے پہلے ہی دو ضلعوں پر دوبارہ کر لیا ہے اور وہ دوسرے دو ضلعوں میں داخل ہو گئی ہیں۔

​

151222194203__87339764_acb5723d-5824-40dc-958d-4b4f6d0a98da.jpg

سکیورٹی حکام کے مطابق عراقی افواج حکومت کے مرکزی کمپلیکس کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں اور انھیں سنائیپرز اور خود کش بمباروں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ دولتِ اسلامیہ نے مئی میں عراقی فوج کو ہتک آمیز شکست دے کر رمادی پر قبضہ کیا تھا۔
گذشتہ ماہ حکومت کی فورسز نے رمادی شہر پر اپنا مکمل محاصرہ کر لیا تھا جس کی وجہ سے اس میں موجود دولتِ اسلامیہ کے جنگجو اپنے دوسرے مضبوط گڑھ انبار صوبے اور شام سے کٹ گئے تھے۔
عراقی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عثمان الغنامی نے پیر کو سرکاری ٹی وی چینلوں کو بتایا تھا کہ رمادی کے محاصرے کے ساتھ ساتھ علاقوں سے دولتِ اسلامیہ کی صفائی نزدیک تھی۔

منگل کی صبح کو عثمان الغنامی نے کہا کہ عراقی فوج، سنی قبائلیوں اور امریکہ کی قیادت میں اتحادی طیاروں کی مدد سے انسدادِ دہشت گردی کی فورسز نے رمادی کا محاصرہ شروع کیا تھا اور حکومت کے کمپلیکس کی جانب پیش قدمی کر رہے تھے۔
انھوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہم مختلف راستوں سے رمادی کے مرکز کی جانب بڑھے اور ہم نے رہائشی علاقوں کو صاف کرنا شروع کر دیا۔
عثمان الغنامی نے کہا: آنے والے 72 گھنٹوں میں شہر خالی کروا دیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی خاص مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ ہمیں سنائیپرز اور
خود کش بمباروں کا سامنا کرنا پڑا جس کی ہم پہلے سے ہی امید کر رہے تھے۔

151222194536__87337100_e0bcf3eb-64e2-4800-80b0-ab46cfdcc060.jpg

عراقی فوج کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ انجینئروں نے دریائے فرات کے اوپر عارضی پُل بنائے ہوئے تھے جو شہر کے شمال اور مغرب کی جانب واقع ہیں جس کی وجہ سے ہماری افواج براہِ راست ضلع الحوض میں داخل ہو گئیں جو حکومت کے مرکزی کمپلیکس کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔
ذرائع کے مطابق عراقی افواج نے منگل کی دوپہر تک الخوبات اور العرامل ضلعوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا اور اس کے بعد وہ الملاب اور باقر نامی ضلعوں میں داخل ہو گئیں۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ رمادی میں 600 سے لے کر 1,000 کے قریب دولتِ اسلامیہ کے جنگجو موجود ہیں۔
وزارت دفاع نے پیر کو کہا تھا کہ گذشتہ ماہ حکومت نے رمادی کے رہائشیوں کو آخری دفعہ ہدایت دی تھی کہ وہ محاصرے سے پہلے شہر چھوڑ دیں تاہم دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے ہزاروں خاندانوں کو شہر چھوڑنے سے روکنے کے لیے یرغمال بنایا ہوا تھا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے حکومت کے ایک ترجمان نصیر نوری نے کہا: شدت پسند شہریوں کو انسانی ڈھالوں کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنے شہری اس وقت خطرے میں ہیں۔

http://www.bbc.com/urdu/world/2015/12/151222_ramadi_advance_iraq_army_ak

​

​
 
Advertisement
اس فتنے سے اتنی جلد جان نہیں چھوٹے گی اس کے بارے امام مولاے متقیان نے کیا خوب فرمایا ہے
j7S3BOW.png

Advertisement
ادھر بھی مسلمان ، ادهربھی مسلمان
اسلح صرف شیطان کا ہے

لگاؤ نعرۂ تکبیر دونوں طرف سے

اللہ کسی قوم کی عقل نہ چھین لے
استغفر اللہ
 
ادھر بھی مسلمان ، ادهربھی مسلمان
اسلح صرف شیطان کا ہے

لگاؤ نعرۂ تکبیر دونوں طرف سے

اللہ کسی قوم کی عقل نہ چھین لے
استغفر اللہ

اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں جنگ کریں تو اُن کے درمیان صلح کرا دیا کرو، پھر اگر ان میں سے ایک (گروہ) دوسرے پر زیادتی اور سرکشی کرے تو اس (گروہ) سے لڑو جو زیادتی کا مرتکب ہو رہا ہے یہاں تک کہ وہ اﷲ کے حکم کی طرف لوٹ آئے،
49:9

کیا یہ حکم امریکہ کے لئے ہے ؟؟
کہ صلہ کروا دے ، ورنہ وہ بھی جنگ میں شامل ہو جاۓ ؟
کر تو امریکہ رہا ہے
 
Who is going to do that? There are many who want Pakistan to be actively involved in killing other Muslims as well!
 
کیا یہ حکم امریکہ کے لئے ہے ؟؟
کہ صلہ کروا دے ، ورنہ وہ بھی جنگ میں شامل ہو جاۓ ؟
کر تو امریکہ رہا ہے
یہ مسلمان مسلمان کی جنگ کے بارے میں آپ کے اعتراض کے جواب میں آیت تھی ، امریکا کا اس میں کوئی لینا دینا نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ صرف اتنا دیکھنا ضروری ہے کہ زیادتی کس نے کی
 
عراقی شہر رمادی میں دوسرے روز بھی لڑائی جاری

8 منٹ پہلے

​

151223035606_iraqi_soldier_ramadi_640x360_epa_nocredit.jpg

​

عراق کے شہر رمادی کے مرکز سے دولت اسلامیہ کو نکالنے کے لیے جاری جنگ دوسرے روز بھی جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ عراقی سپیشل فورسز دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں سے گلی در گلی برسرپیکار ہے۔

حکام پر امید ہیں کہ وہ شہر کو اس ہفتے کے اختتام تک پھر سے حاصل کر لیں گے۔
لیکن امریکی اتحاد کے ایک ترجمان نے محتاط انداز میں کہا کہ اس کے لیے معرکہ سخت ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی فوجی حکومت کے صدر دفتر کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں اور انھوں نے خود کش حملہ آوروں اور نشانے بازوں کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ رمادی مئی میں عراقی فوجیوں کی شرمناک شکست کے بعد دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے ہاتھ لگ گیا تھا۔
امریکی قیادت والے اتحاد کے ترجمان کرنل سٹیو وارن کا اندازہ ہے کہ رمادی میں دسیوں ہزار شہریوں کے علاوہ ابھی بھی دولت اسلامیہ کے 350 جنگجو موجود ہیں۔
یہ اطلاعات بھی ہیں کہ دولت اسلامیہ کے جنگجو انسانی دھال کے طور پر استعمال کرنے کے لیے لوگوں کو گھیر رہے ہیں۔
بی بی سی کے مشرق وسطی کے نمائندے سیبشٹیئن اشر کا کہنا ہے کہ رمادی کا حملہ عراقی افواج کی جانب سے موثر حملہ نظر آ رہا ہے اور اس کے لیے امریکہ نے مہینوں تربیت دی تھی۔

http://www.bbc.com/urdu/world/2015/12/151223_ramadi_iraq_army_mb

​
 
Who is going to do that? There are many who want Pakistan to be actively involved in killing other Muslims as well!

آپ اپنے کمینٹ میں " مسلمان " کی جگہ " زیادتی کرنے والا " لکھ دیں تو میں بھی پاک فوج کو اس ماملے میں ایکٹو دیکھنا چاہتا ہوں
 
Advertisement
یہ مسلمان مسلمان کی جنگ کے بارے میں آپ کے اعتراض کے جواب میں آیت تھی ، امریکا کا اس میں کوئی لینا دینا نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ صرف اتنا دیکھنا ضروری ہے کہ زیادتی کس نے کی

او بھائی یہ مسلمانوں کی جنگ تو چودہ سو سال سے چل رہی ہے
اور شاید قیامت تک چلے

چودہ سو سال سے یہ نہی پتہ چلا کہ زیادتی کس کی ہے ، کبھی زیادتی کو معاف بھی کر دیتے ہیں

کیونکہ غیر فایدہ اٹھا رہے ہیں

لگے رہو
 
او بھائی یہ مسلمانوں کی جنگ تو چودہ سو سال سے چل رہی ہے
اور شاید قیامت تک چلے

چودہ سو سال سے یہ نہی پتہ چلا کہ زیادتی کس کی ہے ، کبھی زیادتی کو معاف بھی کر دیتے ہیں

کیونکہ غیر فایدہ اٹھا رہے ہیں

لگے رہو
شاید آپ کے لئے یہ جاننا مشکل ہو کہ زیادتی کس نے کی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن ہمارے لئے نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ قرآن کی ہر آیت رہنمائی کرتی ہے بہتری کی طرف ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کوئی آیت تباہی کی طرف نہیں دھکیلتی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ انسان نا ماننے پر مصر ہو تو اس کی مرضی

اور معاف کرنے سے یاد آیا کہ ایک اللّه کے بندے نے اپنے قول و فعل سے اس بات کو کر کے دکھایا کہ " میں اس وقت تک صبر کروں گا جب تک ان کا ظلم صرف مجھ تک محدود رہتا ہے " پھر بھی فسادیوں نے اس بندے کو جنگ میں دھکیل دیا
 
او بھائی مجھے پتہ ہے

لگے رہو ، مرتے مارتے رہو

فیصلہ اللہ نے کرنا ہے اور وہ بھی قیامت کے دن
 
او بھائی مجھے پتہ ہے

لگے رہو ، مرتے مارتے رہو

فیصلہ اللہ نے کرنا ہے اور وہ بھی قیامت کے دن

اللّه نے اپنی مخلوق کو ہدایت کے بغیر نہیں رکھا ، قیامت کے دن یہ بہانہ نہیں چلے گا کہ مجھے پتا نا تھا
 
Status
Not open for further replies.