- Joined
- Oct 17, 2012
- Posts
- 9,397
- Reaction score
- 10,632
- Points
- 113
عدلیہ نے وفاق کو خطرے میں ڈال دیا
ZERO TOLERANCE
By ، Syed Haider Imam ( Toronto )
By ، Syed Haider Imam ( Toronto )
مجھ سے تو اپ ہومیوپتھک کالم کی توقع کبھی نہ رکھیں ، بقول ضرار کھوڑو ...سواری لبھے نہ لبھے ، سپیڈ ١٩٠ . فیس بک پر چڑھے نہ چڑھے ، لکھنا زیرو ٹالرنس کے تحت ہے . میں اپنے اپ کو سٹریٹ سمارٹ تصور کرتا ہوں جس سے رنگ بازوں کی رنگ بازی سمجھنے میں بہت آسانی ہوتی ہے
ہمارے پیارے نبی محمّد pbuhنے چوری کی سزا کا میعار ١٤٠٠ پہلے طے کر دیا تھا جسکی وجہ سے مسلمان عرب سے اٹھ کر پوری دنیا میں پھیل گئے تھے اور ہم ا زادی کے ٢٤ سال بعد ہی اپنا ایک حصہ پہلے ہی علیحدہ کروا چکے ہیں اور باقی صوبوں میں عدم تحفظ پھیلا رہیں ہیں .کہنے کو پاکستان کا مکمل نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے مگر اس ملک میں سب کچھ ہے سواے اسلام اور مسلمانوں کے . اسلام کے داعی اور مبلغ ہمیں ہر نماز اور جمعہ کے خطبے میں یہ حوالے دیتے ہیں مگر سب نے نواز شریف کے ہاتھوں بیت کی کوئی ہے . کیا مولوی اور کیا مفکر ، کیا صاحب علم اور کیا جاہل ، کیا صاحب کیا گدا ، کیا سپہ سالار کیا حوالدار، کیا صاحب انصاف ، کیا ملزم ، کیا سیٹھ اور کیا ملازم. آئین میں اسلامی جمہوریہ پاکستان درج ہے اور جہاں قوانین تمام ہیں اور اسکی توسط سے موجیں سب اڑا رہیں ہیں مگر اسکی بے توقیری پر سب سینہ سپر ہیں .....کیا شاہ اور کیا گدا
لوگ کہتے ہیں....... وہ سب تو ٹھیک ہے مگر ہمارے ملک میں اسلامی قانون نہیں بلکے انگریجوں کا قانون ہے . سوال یہ ھے کے ، انگریجوں کے ملک میں کیا اسلامی قانون ہے ؟
وہاں تو نہ کوئی آئین ہے اور نہ آئین کی خاطر کسی نے قربانی دی ہے اور نہ کوئی اسکے تحفظ کی قسم کھاتا ہے . قانون کے رکھوالے عوام کے ٹیکس کو حلال کرتے ہیں اور قانون کی رکھوالی کرتے ہیں مگر دلہ گیری نہیں کرتے . میرے ایک جاننے والے ہیں جنکا شعبہ قانون کے ساتھ تعلق ہے ، انکے ٢ بیٹے ہیں جنکی تعلیمی قابلیت کچھ خاص نہیں تھی مگر والد صاحب نے نیب میں کام کیا ہوا ہے لھذا آج دونوں بیٹے انصاف کے منصف کی کرسی سنبھال کر بیٹھ چکے ہیں، اسی طرح اجکے منصف بھی انصاف کے ادارے میں آئے ہوں گے . پانامہ کے فیصلہ کے وقت میں اس فورم پر جبری رخصت پر تھا ورنہ اپنے فیس بک پیج پر میں نے اس فیصلے کو قبول ہی نہیں کیا تھا .اور فوری رد کر دیا تھا . نواز شریف خاندان نے جسطرح فوجی اداروں کو بے توقیری کی تھی ، اسکا کچھ نہ کچھ رنگ تو نظر ضرور آیا. میں اس فورم پر شروع سے لکھ رہا ہوں کے نواز شریف جیسے جن کی جان عدلیہ میں ہے . اگر عدلیہ چاہتی تو وہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے جیسے معمولی جرم میں کروائی کر کے اپنی مکمل انکوائری کر سکتی تھی مگر ایسا نہ ہوا . پہلے تحریک انصاف کی درخواست رد کر دی گئی ، پھر ایک حاجی نمازی ، متقی اور پرہیزگار جج صاحب نے فیصلے سے بھی پرہیز کیا اور ریٹائرمنٹ لے کر بھاگ گئے اور تاریخ میں اپنا نام رقم کروایا ، موجودہ چیف صاحب نے اپنے آپ کو علیحدہ کر دیا ، ٥ جج کا بنچ بنا ،صرف ٢ جج حضرات نے کروائی کی بنیاد پر صرف نااہل جانا ، پھر پانچوں نے اقامہ پر گھنٹہ بجا دیا . عدلیہ کی کالی تاریخ دیکھ کر سمجھ میں نہیں آیا کے نواز شریف مقدمہ میں پھنسا تھا یا عدلیہ
عدلیہ نے ایک سیاسی فیصلہ تو دے دیا اور ایک مظبوط جے ایی ٹی کی تشکیل دے کر اب ایک مردہ نیب پر ایک جج رکھ کر پانی میں مددانی ڈال کر راہ فرار اختیار کر سکتی ہے ؟
کیا موجودہ عدلیہ بھی "شکریہ راحیل" کی تاریخ دھرا کر ہم جاہلوں کی جہالت اور معصومیت پر مہر سبت کرنا چاہتی ہے ؟
حالیہ پاکستانی تاریخ کی سمجھ نہیں اتی کے کچھ کرداراچانک ابھرتے ہیں اور لوگوں میں امید کی رمق جلاتے ہیں ......... مگر اخر میں سمجھوتہ کر لیتے ہیں ؟
عدلیہ نے نیب کو مردہ قرار دیا اور کیس پھر انکے حوالے کر دیا . اسی نیب نے زرداری صاحب کو ٧ سال قید میں رکھا تھا اور آج نیب نواز شریف کے ترلے منتیں کر رہی ہے . پنجاب کے ججوں نے اور انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر اپنے پنجابی وزیراعظم کو راہ فرار کا راستہ دکھایا اور مشہور یہ کروایا کے یہ عدالت ٹرائل کورٹ نہیں تھی لھذا سزا نہیں دے سکتی تھی اور عدلیہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ ، ہتک عزت ، جعلی دستاویز اور منی ٹریل نہ دینے کے باوجود "جبر " کا مظاہرہ کر کے عوام کے صبر اور قانون کا مذاق اڑوا رہی ہے
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے نہ اہلی کا فیصلہ پھر کس عدالت نے کیا تھا اگر وہ عدالت سزا دینے کی مجاز نہیں تھی ؟
جسٹس رفیق تارڑ سے لے کر جسٹس قیوم جیسے پنجابی ججوں نے نواز شریف کو تحفظ فراہم کر کے اپنی قوم کا مذاق اڑایا اور ایک کالی تاریخ رقم کی . جب جسٹس سجاد شاہ نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا تو اس پر حملہ کروا دیا گیا اور اس حملے کے بعد بھی نواز شریف پاکستان میں محترم رہا اور وزیراعظم بنے . الیکشن رگنگ کی انکوائری میں شامل جج بھی جمہوریت بچا گئے . پاکستان کے نشان حیدر خاندان کے جنرل راحیل بھی اپنے ادارے کی بے توقیری پر شریف خاندان کو بچا گئے
سوشل میڈیا پر پہلے شکریہ جنرل راحیل کا پروپوگنڈا بہت کامیابی سے چلا اور اب پاکستان کے ٥ ججوں کا "نسل انسانی "پر احسان کا پروپوگنڈا بہت کامیابی سے چل رہا ہے
پاکستان کے نظام نے ایک خاندان کو بچانے کے لئے وفاق کو جسقدر کمزور کیا ہے ، اسکی تاریخ لکھی جا چکی ہے اور یہ تاریخ پاکستان کو مزید کمزور کرے گی اور مزید خوں خرابہ ہو گا . اس تحریر کو پڑھنے والے باقی تحریر اور حقائق کو ایک طرف رکھ کر عصبیت کا الزام دھریں گے مگر اپ سندھی ، بلوچی اور پٹھان بن کر سوچیں . میرے لکھنے سے کیا فرق پڑتا ہے ؟
کیا ہم اپنی تاریخ سے منکر ہو سکتے ہیں ، یہ کوئی درسی کتاب تو ہے نہیں کے اپ اپنی مرضی کے مطابق نصاب رائج کر دیں . یہ تو لکھی جا چکی ہے
موجودہ عدلیہ اگر اتنی ہی عظیم ہے تو کوئی تو فیصلہ ایسا کر دے جسے تاریخی کہا جا سکے ،عشروں یاد رکھا جا سکے اور قانون میں اسکے حوالے دے جائیں . اگر موجودہ عدلیہ اتنی ہی عظیم ہے تو ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں اور دوسرے مقتولوں کو انصاف ہی دے دے . کچھ تو اپنے طور پر ایسا کرے جس میرے جیسا انسان بھی کہ سکے ، ہم ہم تبدیل ہو رہیں ہیں
صرف چاپلوسی اور ریت میں سر دے کر حقائق سے مونہ نہیں موڑ سکتے . وقت ہی کتنا رہ گیا ہے ، معاشی کساد بازاری کی آمد ہے ، پھر کس کے پاس رنگ بازوں کی رنگ بازی دیکھنے کا وقت ہو گا
سلام ہے جے ای ٹی کے مجاہدین کو جنہوں نے قانون کی رکھوالی کرتے ھوے شریف خاندان کو بھری دنیا میں ننگا کیا ، ادھر تو ننگ وطن اور ننگ دین تو پردہ اور ضمیر ہاتھوں میں لئے پھرتے ہیں بس کوئی تو خریدار ہو اور پھر انکے مونہ سے جھاگ نکلتے دیکھیں . میری چند لائن تو آجکل لوگوں کو بہت گراں گزرتی ہیں
- Featured Thumbs
- https://s3.postimg.org/5740l627n/image.png
Last edited:





