- Joined
- Jan 24, 2013
- Posts
- 3,667
- Reaction score
- 9,004
- Points
- 113
ن لیگ والے تحریک انصاف کو طعنے دیتے ہیں کہ وہ عدالتوں کے فیصلے نہیں مانتے جبکہ حقیقت میں ن لیگ نے کبھی عدالت کے فیصلوں کو نہیں مانا۔ ویسے عدالتیں ن لیگ کے خلاف فیصلے کم ہی کرتی ہیں لیکن اگر غلطی سے کردیں تو وہ ن لیگ عدالتوں پر چڑھائی کردیتی ہے۔ ماضی میں سپریم کورٹ نے شریف برادران کے خلاف فیصلہ دینے کی کوشش کی تو شریف برادران نے سپریم کورٹ پر حملہ کروادیا اور اپنے کارکنوں کے ذریعے ججوں کو جوتیاں مروائیں اور جج جان بچاکر بھاگنا شروع ہوگئے۔
این اے 128 کا ملک افضل کھوکھر کے خلاف جج نے فیصلہ دینے کی کوشش کی تو ملک افضل کھوکھر نے عدم اعتماد کا اظہار کردیا اور اپنا کیس فیصل آباد ٹریبونل میں شفٹ کروادیا۔
این اے 118 کی ہئیرنگ کے دوران ن لیگی ایم این اے ملک ریاض نے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا
این اے 125 کی ہئیرنگ کے دوران خواجہ سعد رفیق نے جسٹس کاظم علی ملک پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور اپنا کیس فیصل آباد ٹریبونل میں شفٹ کروالیا مگر فیصل آباد ٹریبونل نے بھی فیصلہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف دیدیا۔ خواجہ سعد رفیق نے فیصلہ ماننے سے انکار کردیا اور جج کو گالیاں دینا شروع کردیں۔ حالانکہ خواجہ سعد رفیق فیصلے سے پہلے کہتے رہے کہ عدالت جو فیصلہ دے گی وہ قبول کریں گے مگر فیصلہ اپنے خلاف آنے پر یوٹرن لے لیا۔
این اے 122 پر سردار ایاز صادق نے ڈیڑھ سال سٹے آرڈر لئے رکھا۔ جب سٹے آرڈر ختم ہوا اور تھیلے کھلے تو پرویز رشید نے کہنا شروع کردیا کہ ہماری برتری بڑھنا شروع ہوگئی ہے اور ہم جیت رہے ہیں۔ مگر جیسے جیسے کیس آگے گیا اور نادرا کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق ہوئی تو چئیرمین نادرا کے ڈنڈی مارنے کے باوجود دھاندلی ثابت ہوگئی اور ایاز صادق اپنی سیٹ سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ جس دن فیصلہ آنا تھا، سردار ایاز صادق کہتا رہا کہ اگر اسکے خلاف فیصلہ آیا تو وہ خاموشی سے چلا جائے گا۔ لیکن جب فیصلہ ایاز صادق کے خلاف آیا تو ایاز صادق نے بھی جج پر تنقید شروع کردی اور فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔
پرویز رشید جو عمران خان کو روز طعنے دیتا تھا کہ اگر فیصلہ عمران خان کے خلاف آئے تو وہ نہیں مانیں گے مگر جیسے ہی فیصلہ ایاز صادق کے خلاف آیا تو پرویز رشید نے جج کو برا بھلا کہنا شروع کردیا اور فیصلہ ماننے سے ہی انکار کردیا۔
اسی طرح عدالتوں نے ن لیگ کے خلاف کرپشن اور دیگر مقدمات میں فیصلے دئیے لیکن شریف برادران نے ماننے کی بجائے سٹے آرڈر لینے شروع کردیا اور ججوں کو گالم گلوچ شروع کردی۔
اب آپ لوگ ہی فیصلہ کریں کہ عدالتوں کے فیصلے کون نہیں مانتا؟ عمران خان یا نوازشریف؟
عمران خان کے خلاف جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آیا لیکن عمران خان نے فورا مان لیا اور بجائے عدالت کو برا بھلا کہنے کے چیف جسٹس کی تعریف کی اور دوسری طرف ساری ن لیگ ایک فیصلہ خلاف آنے پر جسٹس کاظم علی ملک کی ماں بہن ایک کررہی ہے ۔