عبدالستار ایدھی اااااااااااااااااااااااااااا تحریر::: علامہ اشفاق مدنی اااااااااااااااااااااااااااااااااااااا قابلِ تاویل جملوں پر فتوی اخباری تراشوں کی گواہی پر نہیں لگایا جاتا فتوی دینے والے كو قائل سے ملاقات اور پھر مراد جان لینے کے بعد کفر و شرک یا گمراھی کا فتوی دینا ہوتا ہے آج کل غیرِمفتی کسی بھی شخص پر فتوی اخباری تراشوں کو گواہ بنا کر لگا دیتے ہیں ایسی روِش سے گریز کیا جائے اس سے فتنہ پھیلتا ہے جب تک تحقیق مکمل نا ہو تو کسی معین شخص کے ایمان و کفر پرکلام میں احتیاط کا دامن تھاما جائے اسی بات کا درس سیدی امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ اور دیگر تمام اکابرین نے دیا میں چند دن سے سوشل میڈیا پر ایدھی صاحب کی وفات کے بعد ملاحظہ کر رہا ہوں کہ کوئی ان کو ملحد ثابت کرنے پر تٌلا ہوا ہے تو کوئی کافر قرار دینے پر زور لگا رہا اگر کسی سے پوچھا جائے کہ عبدالستار ایدھی صاحب ایک نامی گرامی شخصیت کے مالک پاکستان میں ایک عام سے ماحول میں رہنے والے کیا کبھی کسی بھی شخص (سوشل میڈیا پر فتوی دینےوالے)نے ان کے پاس جا کر ان کے ذومعنی گفتگو کی مراد جاننے کی کوشش کی تو تمام احباب آئیں بائیں شائیں کرنا شروع کر دیں گے تو محترم دوستوں اگر ہم ان سے ملے نہیں ان کی مراد جانی نہیں صراحتاً انہوں نے اللہ و رسول کی گستاخی و کفر کیا نہیں اور شرعی گواہی اس بارے ہمارے پاس موجود نہیں تو کیوں ان کو زیرِبحث لا کر کفر و الحاد کا فتوی دے کر اپنی آخرت کی بربادی کو جمع کر رہے ہو آپ ان کے متنازع جملے جو پرنٹ میڈیا یا الیکٹرانک میڈیاکے ذریعے ہم تک پہنچیےان سے برات کا اظہار کریں نا کہ انہیں واصل جھنم قرار دینے پر زور لگاتےپھریں اورجو فتنہ پروری سے بچنے کا کہے اسے لبرل و سکولر کا طعنہ دے کر خوش ہوتے پھریں اگر آپ اس بارے حقیقت میں سچے ہیں تو اپنے بڑے بڑے دارالافتاء کے تحریری فتاوی جات پاکستان کی تینوں افواج کے سربراہان کے ہیڈ کواٹر بھجوائیں کہ وہ تجدید ایمان ونکاح کریں کیوں کہ انہوں نے ایدھی صاحب کا جنازہ پڑھا اور سلامی بھی دی اگر اتنی جرات نہیں تو قبر میں پڑے شخص سے لڑائی کوئی مردانگی نہیں اسلام کی خدمت ضرور کریں مگر فتنہ پروری سے بچ کر جو صریح کفر بولے اس کو کافر ضرور کہیں مگر بلاتحقیق کسی کو خارج از اسلام نا کہیں
یہ اسلام کی خدمت نہیں بلکہ الحاد کو تقویت دینے کے مترادف ہے
good n bad r in each n every domain of society.
we shd refrain from giving sweeping statements.
and bash all the religious people...
Eidhi saab ws grt man.
chaand per thooknay ka mutlab subko pata hai.
thanks in advance
اب بوگندی مولوی جنہوں نے حسب روایت بزرگان قائد اعظم کو کافر اعظم اور پلیدستان وغیرہ کے القابات دیے تھے فوجی جرنیلوں کے پاس جائیں اور فتوے دیں کہ آپ نکاح کی تجدید کروائیں ، امید ہے کہ اکثر جرنیلوں کی بیویاں کافی پرانی ہو چکی ہونگی اسلئے ایسے بوگندی مولوی اپنے گھر سے انکے لئے مناسب انتظام بھی کردیں ، شکریہ
Giving a fitwa against Eidhi is, as a matter of fact belittling the institution of fitwa. In the battle between Moulvi's theoretical Fitwa versus Eidhi's practical service to humanity, the latter would be approved by 90 percent of Pakistan's population. Mullahs should refrain from tarnishing the image of Islam by presenting it as a 'humanity unfriendly' religion.
It's not about conspiracy theories, it's just that we have given Islam into the hands of mufad parast people who are fully utilizing it to their advantage!
These mullahs have brought islam to a stage where wrong things like lying, cheating, tax evasion are halal and all other things to help humanity is haram eg giving your eyes to a blind after death, or using your ambulance to help poor christians and hindus.
these muullah are specially Nnaeem are frogs living in a netshel, the knowlge they have is not maching with the current values, for their survival they have to sell what they have, after some time every thing is ecceptable to them when they need it for their self, the tv, watch, radio,computer all the other necceceties of life are used and even abused by these , bur the noble persons, like EDDI they only have "hatred. donationg organs after death is a "great donation" and is purely for the humanity, the argument by MN that why did't he donate his organs in his life, is only very sick one and only an isolated,crazy, person can say something like this. ABDUL SITAR EDDI, was dreat he was using his BRAIN and his ORGANS for a great purpose, where as the MULLAH like MN are use less and a burdon on the society.
پچھلے دنوں عالمی شہرت کے حامل معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی صاحب کا انتقال ہوگیا۔اپنے انتقال سے قبل وہ اپنے
اعضاء عطیہ کرنے کی وصیت کرگئے تھے۔ چنانچہ ان کے انتقال کے بعد ان کی آنکھوں کا قرنیہ دوضرورت مندوں کو لگادیا گیا اور ان کی بینائی بحال ہوگئی۔ تاہم ان کے اس عمل سے ہمارے ہاں ایک پرانی بحث پھر زندہ ہوگئی۔یعنی کیا اعضاء کو عطیہ کرنا جائز ہے۔ ہمارے ہاں اس معاملے میں اہل علم کی دو آراء ہیں۔ ایک وہ ہیں جو اسے ناجائز کہتے ہیں اور دوسرے اس کے جواز کے قائل ہیں۔ آج کے اس مضمون میں ہمارے پیش نظر یہ ہے کہ ہم اس معاملے میں دونوں طرف کے دلائل قارئین کے سامنے رکھ دیں۔فیصلہ کرنا خود قارئین کا کام ہے کہ کون سا نقطہ نظردرست ہے۔ ایک اخلاقی مسئلہ تاہم علمی دلائل سے قطع نظر اس معاملے میں دو چیزیں ایسی ہیں جن کا سمجھنا لوگوں کے لیے ضروری ہے۔ ایک یہ کہ اعضا کی پیوندکاری کا معاملہ قرآن و سنت میں زیر بحث نہیں آیا۔ آبھی نہیں سکتاتھا۔ اس لیے کہ یہ عمل دور جدید میں میڈیکل سائنس کے شعبے میں زبردست ترقی کے بعد ہی ممکن ہوا ہے۔اس لیے قرآن و حدیث میں اس حوالے سے براہ راست کوئی نص موجود نہیں ہے۔چنانچہ یہ ایک اجتہادی مسئلہ ہے۔ دوسری حقیقت جس کا سمجھنا زیادہ ضروری ہے وہ یہ ہے کہ اس طرح کے اجتہادی مسائل حق و باطل کا معاملہ نہیں ہوا کرتے۔ اہل علم سائل کے جواب میں دیانت داری سے تحقیق کرکے اپنی آراء بیان کردیتے ہیں۔ اس کے بعد متعلقہ لوگوں کا مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ کس عالم کی رائے سے مطمئن ہیں۔وہ دلائل کی بنا پر جس رائے کو چاہیں اختیار کرلیں۔ یہ ان کا اور ان کے پروردگار کا معاملہ ہے۔انھوں نے کسی نقطہ نظر کو غلط سمجھنے کے باوجود صرف اس لیے اختیار کیا کہ وہ ان کی خواہش کے مطابق تھا تو وہ اللہ کے ہاں جوابدہ ہوں گے۔ لیکن وہ دیانت داری سے مطمئن ہونے کے بعد کسی رائے کو اختیار کرتے ہیں تو ان کو کسی وعید کا مستحق نہیں قرار دیا جاسکتا ہے۔ یہ چیز بیان کرنا اس لیے ضروری ہے کہ ہمارے ہاں یہ عا م رویہ ہے کہ اجتہادی مسائل میں فتویٰ دینے کے بعد بعض اہل علم اس سے اختلاف کرنے والوں کی نہ صرف نیت پر شک کرتے ہیں بلکہ ان کو مغرب سے مرعوب ،اسلام سے منحرف اور انھی جیسے دیگر خطابات سے نوازتے ہیں۔ اسی پیوندکاری کے معاملے میں معلوم ہے کہ مختلف رائے رکھنے والوں کو حیات بعد از ممات کا منکر قرار دیا گیا۔ یہ ایک سنگین اخلاقی مسئلہ ہے۔ قران مجید اس طرح کی وعیدیں صرف انھی لوگوں کو سناتا ہے جو ایمان کے منکر یا کسی اخلاقی جرم کے مسلسل مرتکب ہوں۔ اجتہادی معاملات میں مختلف آراء رکھنے والوں کے بار ے میں اس طرح کی رائے رکھنے والے خود اللہ کے ہاں جواب دہی کے مقام پر آجاتے ہیں۔ ہمارے نزدیک ایسے اجتہادی معاملات کو نہ دعوت کا موضوع بننا چاہیے نہ نزاع کا۔ دونوں طرف کے دلائل لوگوں کے سامنے رکھ کر فیصلہ ان پر چھوڑدینا چاہیے۔ لوگ پوچھیں تو اپنی رائے بھی بیا ن کردینا چاہیے۔لیکن ہر رائے کا حترام کرنا چاہیے اور لوگوں کو حق دینا چاہیے کہ جس رائے کو چاہیں اختیار کرلیں۔ جواز کے قائلین اور مخالفین اس اصولی بحث کے بعد یہ دیکھتے ہیں کہ اس معاملے میں اہل علم کی آراء کیا ہیں۔ جو لوگ اعضاء کی پیوندکاری کے قائل ہیں ، ان کے استدلال کی بنیاددو چیزیں ہیں۔ ایک یہ کہ ایک شخص اپنی مو ت کے بعد اپنے اعضاء کسی ضرورت مند کو لگادینے کی وصیت کرتا ہے تو اس کے خلاف دین کی کسی نص میں حرمت کا کوئی پہلو نہیں ہے۔دوسرا یہ کہ یہ عمل اپنی ذات میں انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔بہت سے حالات میں تو یہ دوسروں کی زندگی بچانے کا سبب بن جاتا ہے۔چنانچہ یہ ایک جائز عمل ہے اور کوئی دینی یا اخلاقی پہلو اس میں مانع نہیں۔ اس رائے کے مخالفین دوسری بات سے تو اختلاف نہیں کرتے اور نہ کرسکتے ہیں کہ یہ عمل دوسروں کے لیے ایک نفع بخش عمل ہے، مگرجہاں تک دینی نصوص کا تعلق ہے تو ان کے نزدیک دین کے کئی نصوص اس کے جواز کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور ان سے بالواسطہ طور پر اعضاء کی پیوندکاری کی ممانعت ثابت ہوتی ہے۔ یہ درج ذیل ہیں۔ مخالفین کے دلائل اعضاء کی پیوندکاری کا ایک سبب یہ ہے کہ یہ مرنے والے کی بے حرمتی کے مترادف ہے ۔یہ بات معلوم ہے کہ ہمارے دین میں مرنے والوں کا مُثلہ کرنا یعنی لاش کی بے حرمتی کرنا جیسے ہند نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد ان کے جسم کی بے حرمتی کی تھی، ایک فعل حرام ہے۔اعضاء کی پیوندکاری میں بھی مرنے والے کے جسم کا مثلہ کیا جاتا ہے۔ اس کے جسم کو کاٹ پیٹ کر اعضاء کو نکالا جاتا ہے۔ اس عمل کے بغیر دوسروں کو اعضا نہیں لگائے جاسکتے۔ چنانچہ اعضاء کی پیوندکاری بغیر مثلہ کیے ممکن نہیں جو کہ فعل حرام ہے۔ اس لیے یہ ناجائز ہے۔ دوسری دلیل جو اسی سے پھوٹتی ہے کہ اگر اسی طرح لوگوں کے اعضاء کاٹ کر نکالے جاتے رہے تو مرنے کے بعد دفن کرنے کے لیے بھی کچھ نہیں بچے گا۔ تیسری دلیل یہ ہے کہ ہمارے اعضاء ہماری ملکیت ہی نہیں ہیں۔ہمیں یہ حق حاصل نہیں ہے کہ ہم ان میں کسی قسم کا تصرف کریں۔ خود کشی کرنا اسی لیے حرام ہے۔ اپنے ہاتھ اور پاؤں کاٹنا یا جسم کو کسی اور طرح کا نقصان پہنچان اسی اصول پر ناجائز ہے۔ ایک فعل جب زندگی میں حرام ہے تو مرنے کے بعد بھی حرام ہے۔چنانچہ اسی اصول پر مرنے کے بعد اعضاء عطیہ کرنے کی وصیت نہیں کی جاسکتی ہے ۔ چوتھی دلیل یہ ہے کہ مرنے والے کے جسم کو کسی بھی قسم کی اذیت دینا اسے زندگی میں اذیت دینے کے مترادف ہے۔مرنے والے کے جسم کے ساتھ چیرپھاڑ کرنا اور اعضا کو کاٹ کر نکالنا ایسا ہی ہے جیسے زندہ کے جسم سے اعضا کو کاٹ کر نکالا جائے۔ پانچویں دلیل یہ ہے کہ انسان موت کے ساتھ مرتے نہیں ہیں بلکہ روز قیامت دوبارہ زندہ کیے جائیں گے۔ ایسے میں اگر کسی نے اپنے اعضا عطیہ کردیے ہوں گے مثال کے طور پر آنکھیں تو روز قیامت اس کی اپنی آنکھیں موجو دنہیں ہوں گی اور نتیجے کے طور پر وہ اندھا رہ جائے گا اور آخرت کی زندگی میں ہمیشہ اندھا رہے گا۔ چھٹی دلیل جو اسی سے نکلتی ہے وہ یہ ہے کہ پھر عذاب وثواب میں قیامت کے دن بڑا مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔ مثال کے طور پر ایک شخص کی آنکھیں اگر دوسرے کو لگادی گئیں تو عطیہ دینے والے نے اپنے آنکھوں سے جتنے گناہ کیے ہوں گے جیسے بدنگاہی وغیرہ تواس کا نتیجہ عطیہ قبول کرنے والے کو بھگتنا ہوگا۔ ساتویں دلیل یہ ہے کہ اعضا کے پپوندکاری کے حق میں کوئی نص موجود نہیں۔ جتنے دلائل ہیں وہ عقلی ہیں۔ عقل کو حاکم سمجھنا معتزلہ جیسے گمراہ فرقوں کا کام ہے۔ جوابی دلائل یہ اس فقیر کی ناقص معلومات کی حد تک ان دلائل کا خلاصہ ہے جو اس عمل کے مخالفین پیش کرتے ہیں۔تاہم جواز کے قائلین ان تمام دلائل کا جواب دیتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔ پہلی دلیل یعنی مُثلہ یا لاش کی بے حرمتی کے جواب میں وہ کہتے ہیں کہ اس کا تعلق انسان کی نیت سے ہے۔جو لوگ مثلہ کرتے ہیں وہ نفرت اور انتقام کی آگ سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں اور ان کا اصل مقصد اپنے غصے کو ٹھنڈا کرنا اور لاش کی توہین کرنا ہی ہوتا ہے۔ظاہر ہے کہ اعضاء کی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹر کا نظریہ بالکل جدا ہوتاہے۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے ڈاکٹر کسی انسان کی زندگی میں آپریشن کرتا ہے تو اس کے پیش نظر مریض کو اذیت دینا نہیں ہوتا۔ گرچہ بظاہر اس میں اذیت کا پہلو ہوتا ہے۔ ٹھیک اسی طرح مرنے والے کے اعضا کو کسی کی زندگی بچانے کے لیے نکالنا مُثلہ نہیں بلکہ ایک خدمت ہے۔ یہی تمام متعلقہ لوگوں کی نیت ہوتی ہے۔ اس میں بے حرمتی کاکوئی سوال نہیں۔ اور دین میں اعمال کا دارومدار نیت پر ہوتا ہے۔ دوسری دلیل یعنی مرنے کے بعد دفن کرنے کے لیے کچھ نہیں بچے گا کا سوال ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم اپنے مردے کو دفنانے کے پابند ہیں، لازمی پورا جسم دفنایا جائے اس کی پابندی دین نے نہیں لگائی۔ جنگ میں جب ایک فوجی اللہ کے لیے لڑنے جاتاہے تو بارہا اس کے کئی اعضاء تلف ہوجاتے ہیں اور کبھی جسم کا بیشتر حصہ گولہ بار ی کی نذر ہوجاتا ہے۔شہاد ت کے بعد جو کچھ بچتا ہے وہ دفنادیا جاتا ہے۔اسی اصول پر اس معاملہ کو دیکھنا چاہیے۔ تیسری دلیل یعنی اعضا ء ملکِ رب ہیں اور ان میں تصرف جائز نہیں کا جواب یہ ہے کہ انسان کی جان بے شک اللہ کی ملک ہے، مگر میدان جنگ میں ایک مجاہد اسی جان کااور اپنے اعضا کا نقصان اللہ کی رضا کے لیے گوارا کرلیتا ہے۔یہ دین میں سب سے بڑی نیکی سمجھی جاتی ہے۔ اسی طرح کسی کی جان بچانے کے لیے غیور اور بہادر لوگ اپنی جان قربان کردیتے ہیں۔ کوئی نہیں کہتا ہے کہ انھوں نے غلط کیا بلکہ اس عمل کو عظیم ایثار اور قربانی سمجھا جاتا ہے۔ اسی پر اعضا کو بعد از مرگ عطیہ کرنے کو قیاس کرنا چاہیے۔ مرنے والے بلاوجہ اپنے اعضا ضائع نہیں کرتے نہ خوکوکوئی نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ ان کے سامنے بھی ایک برتر مقصد ہوتا ہے۔ ا س لیے یہ اللہ کی ملک میں تصرف نہیں بلکہ خدمت کا وہ عمل ہے جو محمود ہے۔ چوتھی دلیل یہ کہ یہ مرنے والے کو اذیت دینے کے مترادف ہے تو یہ استدلال بعض روایات کے سوئے فہم سے پیدا ہوا ہے۔ ان روایات میں اصل حکم میت اور قبر کے احترام کا ہے۔جن لوگوں نے زندگی میں کبھی کسی مردہ جسم کو غسل اور تدفین کے وقت سنبھالا ہے وہ جانتے ہیں کہ ذرا سی بے احتیاطی سے مردہ جسم زمین پر آگرتاہے۔اس سے مردہ کے لواحقین کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ چنانچہ اسی معاملے میں لوگوں کو حساس بنانے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردہ کو زندہ سے تشبیہ دے کر سمجھایا ہے کہ مردے کو اذیت دینا گویا کہ زندہ کو اذیت دینے کے مترادف ہے۔ ورنہ معلوم بات ہے کہ موت کے ایک دو دن کے اندر خود فطرت کا قانون جو کچھ مردہ جسم کے ساتھ کرتا ہے وہ اگر کسی زندگی کے ساتھ ہو تو وہ اذیت کی آخری انتہا ہے۔ مگر ہم سب جانتے ہیں کہ اصل وجود رخصت ہوچکا ہے اور اب معاملہ صرف جسم کے ساتھ ہورہا ہوتا ہے۔ یہی اصول پیوندکاری کے لیے نکالے گئے اعضا پر منطبق ہوتا ہے۔ اصل ہستی کو تو فرشتے موت کے وقت ساتھ لے جاتے ہیں۔ پیچھے جسم بچتا ہے جس نے بہرحال گلنا سڑنا ہی ہے۔ پانچویں دلیل یہ ہے کہ مرنے والا اگر اپنے اعضا عطیہ کرگیا تو روز قیامت وہ ان اعضاء سے محروم ہوگا۔اس کا جواب یہ ہے کہ یہ تصور آخرت کی زندگی کے غلط فہم پر مبنی ہے۔آخرت کے احوال تفصیل کے ساتھ قرآن و حدیث میں بیان ہوئے ہیں۔ ان بیانات سے صاف واضح ہے کہ انسان کی شخصیت تو یہی ہوگی جو اس دنیا میں ہے، مگر اس کے جسم کی نوعیت بالکل مختلف ہوگی۔ سب کو معلوم ہے کہ وہاں کا جسم مرنے کے لیے نہیں بنا ہوگا۔اس جسم میں انحطاط بھی نہیں ہوگا۔ اہل جنت کے جسم کی تفصیل تو ویسے بھی جو کچھ بیان ہوتی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس نوعیت کا حیوانی جسم نہیں ہوگا جیسا کہ خون اور دیگر غلاظتوں پر مشتمل آج ہمارا جسم ہوتا ہے۔ بلکہ انسان کو ایک نیا قالب دیا جائے گا جو کہ انسان کے اعمال کے حساب سے تیار کیا جائے گا۔ مزید براں یہ کہ ایک شخص راہ خدا میں جنگ کرتے ہوئے اپنا ہاتھ پیر یا آنکھ گنوابیٹھے تو کیا وہ بھی لنگڑا لولا اوراندھا اٹھایا جائے گا ؟اس سے بھی کہا جائے گا کہ تم تو اپنے اعضا ضائع کرکے آگئے اس لیے تمھیں کچھ نہیں ملے گا؟نہیں ایسا نہیں ہوگا۔ اس کا عمل دیکھا جائے گا۔ نیت دیکھی جائے گی۔ اس کے مطابق اللہ تعالیٰ ایک نیا اور مکمل قالب اسے عطا کریں گے ۔ یہی آخرت کی زندگی کا اصول ہے۔ چھٹا مسئلہ عذاب و ثواب کا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ نیکی و بدی کاارتکاب انسان کی شخصیت کرتی ہے۔ اعضا و جوارح صرف ذریعہ ہوتے ہیں۔جس وقت کوئی شخص مرتا ہے تو اس کا نامہ اعمال اس کی شخصیت کے ساتھ بھیج دیا جاتا ہے اور اکاؤنٹ بند ہوجاتا ہے۔اب فرض کیجیے کہ اس کی آنکھ کسی اورکو لگ گئی ہے تو وہی اس کا ذمہ دار ہے۔ رہا عذاب و ثواب تو جیسا کہ اوپر بیان ہوا کہ یہ تصور ہی درست نہیں ہے کہ ٹھیک یہی والی آنکھ آخرت میں لگادی جائے گی۔قیامت کے دن دیے جانے والے اجسام اپنے ساخت اور صلاحیت دونوں کے لحاظ سے بالکل مختلف ہوں گے۔مزید براں یہ کہ خود موجود دنیا کا جسم بھی ساری عمر ایک ہی نہیں رہتا۔ ہر لمحے انسانی جسم میں نئے خلیات پیدا ہوتے رہتے ہیں اور کم و بیش دس برس میں پورا جسم بدل جاتا ہے۔ گویا ساٹھ برس کی عمر تک پہنچتے پہنچتے ہماری آنکھیں چھ دفعہ بدل چکی ہوتی ہیں۔ تو کیا قیامت کے دن چھ مختلف آنکھیں لگاکر لوگوں کو سزا وجزا دی جائے گی۔ بات بالکل سادہ ہے کہ نیکی و گناہ انسانی شخصیت کرتی ہے۔ قیامت کے دن اس شخصیت کو نیا قالب دیا جائے گا۔ اسی قالب پر سزا وجزا ہوگی۔جرم آنکھ نہیں کرتی انسان کرتا ہے۔پاکدامنی آنکھ نہیں اختیار کرتی ۔ انسان کرتا ہے۔ سزا و جزا اسی انسان کو ملے گی۔ اور اس سزا و جزا کے لیے روز قیامت اسے ایک نیا قالب دیا جائے گا۔ اس قالب کا تعلق انسان کے اعمال سے ہوگا۔ چنانچہ ایک کافر اور مجرم اِس دنیا میں بینا ہونے کے باوجود وہاں اندھا اٹھایا جائے گا اور راہ حق میں اپنے پاؤں گنوانے والا مکمل جسم کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ ساتویں اور آخری دلیل کے یہ کہ عقل کو حاکم سمجھنا گمراہی ہے تو بلاشبہ وحی پر عقل کو حکم سمجھنا گمراہی ہے۔ یہ بات ٹھیک ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہ کام تو کوئی نہیں کررہا؟ اگر وحی صراحت سے یہ کہہ دے کہ یہ فعل حرام ہے تو بات ختم ہوگئی۔مگر حقیقت یہ ہے کہ یہاں وحی خاموش ہے۔ جب خاموش ہے تو لوگ عقل استعمال کرکے اجتہاد کرتے ہیں۔ جنھوں نے مخالفت کی ہے انھوں نے بھی عقلی استنباط کرکے اجتہاد ہی کیا ہے۔ چنانچہ اتنے معتزلہ تو وہ بھی ہو ہی گئے۔ایسے میں وحی کی روشنی میں عقلی استنباط کرکے حمایت کرنے والے کو معتزلہ قرار دینا کیسے درست ہے؟ حرف آخر میرے نزدیک اس معاملے میں اہم ترین بات قرآن مجید کے اپنے بیانات ہیں جن کا تعلق انسانی زندگی کی حرمت ،تحفظ اور اہمیت سے ہے۔ قرآن مجید بالکل واضح ہے کہ کسی کی جان بچانا پوری انسانیت کو زندگی دینے کے مترادف ہے۔ قرآن مجید جان کو بچانے کے لیے کلمہ کفر کہنے اور حرام تک کھانے کی جب اجازت دیتا ہے۔جب جان بچانے کی یہ اہمیت ہے تو اس کے بعد اس مقصد کے لیے کچھ کرنا اور اسی ذیل میں کسی کی معذوری دوری کرنا اعلیٰ ترین دینی اور اخلاقی عمل ہے۔ کسی کی جان بچانے کے جس مقصد کے لیے کلمہ کفر کہنے اور حرام کھانے کی اجازت ہے، اس کو حرام قرار دینے کے لیے کوئی استنباطی دلیل کافی نہیں۔ اس کے لیے صریح اور واضح نص درکار ہے جو بتاتی ہو کہ بعد از مرگ اعضا عطیہ نہیں کیے جاسکتے۔ ایسی کوئی دلیل ہمارے علم کی حد تک موجود نہیں ہے۔ تاہم اس کے باجود ہم یہ رائے رکھتے ہیں کہ ہر شخص وہ نقطہ نظر رکھنے کا حق رکھتاہے جسے وہ درست سمجھتا ہے۔ یہی اجتہادی معاملات میں درست طریقہ ہے
اب بوگندی مولوی جنہوں نے حسب روایت بزرگان قائد اعظم کو کافر اعظم اور پلیدستان وغیرہ کے القابات دیے تھے فوجی جرنیلوں کے پاس جائیں اور فتوے دیں کہ آپ نکاح کی تجدید کروائیں ، امید ہے کہ اکثر جرنیلوں کی بیویاں کافی پرانی ہو چکی ہونگی اسلئے ایسے بوگندی مولوی اپنے گھر سے انکے لئے مناسب انتظام بھی کردیں ، شکریہ
مرزا کی باقیات تم تو پکوڑا ناک سرخ پوش کمیونسٹ کی پیرو ہو جس کو دو گز زمیں بھی نا ملی کوئے یار میں تم آج سب سے بڑے پاکستان کےہمدرد ہو؟ تمہارا مرزا کا پورا خاندان پاکستان کا دشمن، تمہارا پیر سرخ پوش خان پاکستان کا دشمن اور تمہارا سسرالی خاندان ایرانی ملا پاکستان کا دشمن مگر تم سے سب سے بڑے پاکستان کے ہمدرد؟ واہ کیا بات ہے تم جیسے منافق کی۔