بھلے وقتوں میں سیاسی جماعت کے خرچے پر سفر کرنا شرم کا مقام ہوتا تھا،عامر متین
سینئر صحافی و اینکر پرسن عامر متین نے کہا ہے کہ اس وقت نواز شریف کے ساتھ دبئی سےپاکستان آنے کیلئے صحافیوں میں لڑائی چل رہی ہے، بھلے وقتوں میں کسی سیاسی جماعت کے خرچےپرسفر کرنے کو شرم کا مقام سمجھا جاتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عامر متین نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق اپنے پروگرام میں کی گئی گفتگو کا ایک کلپ شیئر کرتےہوئے کہا کہ نواز شریف ڈھول ڈھمکے کے ساتھ دبئی سے پاکستان روانہ ہونے کی تیاریاں کررہے ہیں، جس خصوصی طیارے پر وہ پاکستان روانہ ہوں گے اس کا نام امید پاکستان رکھا گیا ہے، ان کے ہمراہ چیدہ چیدہ کارکنان اور صحافیوں کا ایک بہت بڑا جتھا بھی پاکستان آئے گا۔
Loading X post…
Open original post on Xعامر متین نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اس وقت صحافیوں میں لڑائی ہورہی ہے کہ کون میاں نواز شریف کے ساتھ دبئی سے جہاز میں بیٹھ کر پاکستان آئے گا، کون بزنس کلاس میں بیٹھے گا، کسے اکانومی میں جگہ ملے گی، اور کون خوش نصیب میاں صاحب کے قریب نشست پائے گا، یہ ایک صحافتی موقع، سعادت یا اعزاز کی بات ہے مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس سفر کا خرچ کون اٹھارہا ہے؟
عامر متین نے کہا کہ کیا کوئی چینل صحافیوں کی ٹکٹس کروارہے ہیں؟یا صحافی خود یہ خرچہ کررہے ہیں، اگر ایسا نہیں ہے تو کیا انہیں میڈیا پر ن لیگ کا بیانیہ پیش کرنا ہوگا، اس وقت صحافی اس موقع کو ایک اعزاز سمجھ رہے ہیں مگر بھلے وقتوں میں ایسا کرنا شرم کا مقام سمجھتا جاتا تھا،اب کیا وقت آگیا ہے ایک صحافی ہونے پر شرم آتی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xسینئر صحافی نے مزید کہا کہ صحافی ایک سیاسی جماعت کا ٹکٹ لے کر اس کا پراپیگنڈہ کرنے کو فخر سمجھتے ہیں ،اب تو کسی قیدی انٹرویو کو بغیر تناظر دکھانے پربھی فخر کیا جاتا ہے اور اس کے بل بوتے پر صحافت اور معاشرے میں عزت بھی چاہتا ہے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہ دن بھی دیکھوں گا، بڑے بڑے صحافی و ادارےراکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں، اپنے سے بڑے لوگوں اور اداروں کو اتنا چھوٹا دیکھتے ہوئے اپنی شرم کم محسوس ہوتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3amirmamtsaganwjahaz.png
Advertisement





