Advertisement

صحافیوں میں لڑائی چل رہی ہے،نواز کے ساتھ کون جہاز میں آئےگا،متین

3amirmamtsaganwjahaz.png

بھلے وقتوں میں سیاسی جماعت کے خرچے پر سفر کرنا شرم کا مقام ہوتا تھا،عامر متین

سینئر صحافی و اینکر پرسن عامر متین نے کہا ہے کہ اس وقت نواز شریف کے ساتھ دبئی سےپاکستان آنے کیلئے صحافیوں میں لڑائی چل رہی ہے، بھلے وقتوں میں کسی سیاسی جماعت کے خرچےپرسفر کرنے کو شرم کا مقام سمجھا جاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عامر متین نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق اپنے پروگرام میں کی گئی گفتگو کا ایک کلپ شیئر کرتےہوئے کہا کہ نواز شریف ڈھول ڈھمکے کے ساتھ دبئی سے پاکستان روانہ ہونے کی تیاریاں کررہے ہیں، جس خصوصی طیارے پر وہ پاکستان روانہ ہوں گے اس کا نام امید پاکستان رکھا گیا ہے، ان کے ہمراہ چیدہ چیدہ کارکنان اور صحافیوں کا ایک بہت بڑا جتھا بھی پاکستان آئے گا۔

Loading X post…
Open original post on X

عامر متین نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اس وقت صحافیوں میں لڑائی ہورہی ہے کہ کون میاں نواز شریف کے ساتھ دبئی سے جہاز میں بیٹھ کر پاکستان آئے گا، کون بزنس کلاس میں بیٹھے گا، کسے اکانومی میں جگہ ملے گی، اور کون خوش نصیب میاں صاحب کے قریب نشست پائے گا، یہ ایک صحافتی موقع، سعادت یا اعزاز کی بات ہے مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس سفر کا خرچ کون اٹھارہا ہے؟

عامر متین نے کہا کہ کیا کوئی چینل صحافیوں کی ٹکٹس کروارہے ہیں؟یا صحافی خود یہ خرچہ کررہے ہیں، اگر ایسا نہیں ہے تو کیا انہیں میڈیا پر ن لیگ کا بیانیہ پیش کرنا ہوگا، اس وقت صحافی اس موقع کو ایک اعزاز سمجھ رہے ہیں مگر بھلے وقتوں میں ایسا کرنا شرم کا مقام سمجھتا جاتا تھا،اب کیا وقت آگیا ہے ایک صحافی ہونے پر شرم آتی ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

سینئر صحافی نے مزید کہا کہ صحافی ایک سیاسی جماعت کا ٹکٹ لے کر اس کا پراپیگنڈہ کرنے کو فخر سمجھتے ہیں ،اب تو کسی قیدی انٹرویو کو بغیر تناظر دکھانے پربھی فخر کیا جاتا ہے اور اس کے بل بوتے پر صحافت اور معاشرے میں عزت بھی چاہتا ہے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہ دن بھی دیکھوں گا، بڑے بڑے صحافی و ادارےراکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں، اپنے سے بڑے لوگوں اور اداروں کو اتنا چھوٹا دیکھتے ہوئے اپنی شرم کم محسوس ہوتی ہے۔
 
guys like Mateen made a career earning big fat salaries spitting BS like this.
 

Many years ago during Musharaf Regime —- RAUF KHUSRA accompanied NOORA from LONDON and he became his FAN 😉 aur yeh 🤑 muhabat abhi tak jari hai —- Dekho ab ki bar kis ko Yeh honor naseeb hota hai 😜😂😂​