شہباز گِل کو ریلیف مل گیا، کراچی میں درج 3 مقدمات ختم

gill-shehbaz-rlf-3-casees.jpg


تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو ریلیف مل گیا،شہباز گل کے خلاف کے خلاف کراچی کے تھانوں میں درج 3 مقدمات ختم کردیے گئے ہیں،سندھ ہائیکورٹ میں شہباز گل کے خلاف قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے کیس کی سماعت پر پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔


پولیس رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے خلاف تھانہ بریگیڈ،رضویہ اور سرجانی میں مقدمات درج کیے تھے،پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں مقدمات سی کلاس کرنے سے متعلق رپورٹ مجسٹریٹ کے پاس جمع کرائی جائے گی،

عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد شہباز گل کی درخواست نمٹا دی، تحریک انصاف کے رہنما نے شہباز گل نے کہا میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹاؤن، بریگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیے گئے،بیان سے متعلق مقدمہ لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں درج ہوچکا ہے،درخواست گزار شہباز گل نے کہا کہ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے۔
 
Last edited by a moderator: