سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی روک کر احتجاج کرنے والے 95 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز پہلے شہباز شریف نے اپنے حلقے کاہنے کا دورہ کیا تھا۔ جب وہ پانڈو نامی گاوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرکے پرانا کاہنہ پہنچے تو روہی نالہ بحالی تحریک کے عہدے داران نے انہیں روک لیا۔
شہباز شریف کی گاڑی روکنے والوں میں اہل علاقہ بھی شامل تھے جنہوں نے فیروز پور روڈ کو بلاک کرکے سابق وزیراعظم کی گاڑی کو روکا اور شدیدنعرے بازی کی جبکہ بعض افراد نے نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا۔
ذرائع کے مطابق احتجاج کرنے والے 4 نامزد اور 90 معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xخیال رہے کہ کچھ روز پہلے شہبازشریف نے احتجاج کرنیوالوں کو مدعو بھی کیا تھا اور انکے نہ صرف مسائل سنے بلکہ انہیں چائے بھی پلائی۔اس حوالے سے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے میری گاڑی روک کر اپنے مسائل بیان کیے، آج انکے نمائندوں کو مدعو کیا، مسائل کو سنا اور حل کی یقین دہانی کرائی
Loading X post…
Open original post on Xمریم اورنگزیب کے مطابق کے لوگ اپنے مسائل کیلئے درخواست دینا چاہتے تھے۔ مقامی افراد سے درخواست لے لی گئی ہے، علاقے کے لوگوں کی شہباز شریف سے ملاقات بھی ہو گئی ہے اور وہ مطمئن ہو کر چلے گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahi11b11h.jpg
Last edited:
Advertisement





