شہباز شریف کی پشت کمزور ہے اس لیے ابھی تک آرمی چیف کی سمری نہیں منگوا سکے. عمران خان کی پشت مضبوط تھی اس لیے اپنی مرضی اور وقت پر ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کی تھی۔عاصمہ شیرازی
بی بی سی میں شائع عاصمہ شیرازی نے اپنے کالم میں لکھا کہ سویلین بالادستی اور ’ووٹ کو عزت‘ دلوانے کا خواب دکھانے والی سینیئر قیادت اپنے حقوق بچانے کی کوشش میں ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعظم کی مشکل دیکھ کر لگتا ہے کہ اس ایک دن کے لیے مسند اقتدار پر بیٹھنے والے شہباز پرواز کے پَر اُتار بیٹھے ہیں۔ شُتر مرغ کی مانند ریت میں سر دبائے سیاسی قیادت سورج سے آنکھیں چار کرنے سے کترا رہی ہے اور وزیراعظم یوں خاموش ہیں جیسے کسی قیامت کا انتظار ہے، گزرے گی تو حساب کتاب کا وقت آئے گا۔
Loading X post…
Open original post on Xعاصمہ شیرازی نے لکھا کہ جس ملک میں وزیراعظم کا اختیار سمری منگوانے تک بھی نہ ہو اُس ملک میں سویلین بالادستی دیوانے کا خواب ہی ہو سکتی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق انہوں نے لکھا کہ گذشتہ برس اکتوبر میں عمران خان نے بطور وزیراعظم ناں ناں کرتے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی مگر اپنی پسند اور اپنے وقت پر، یہاں تک کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو استعفے کی دھمکی دینا پڑی مگر چونکہ عمران خان کی پشت مضبوط تھی لہذا انھوں نے پورا اختیار استعمال کیا مگر یہ اختیار شہباز شریف استعمال کیسے کریں اس کے لیے پشت اور حوصلہ دونوں درکار ہیں، جو فی الحال دستیاب نہیں۔
آخر میں انہوں نے لکھا کہ طاقت کے جو اصول گذشتہ چند برسوں میں متعارف ہوئے ہیں اُن پر عملدرآمد کرنا اور تخلیق کردہ ’ہائبرڈ رجیم‘ کو چیلنج کرنا کم از کم روایتی سیاست دانوں کے بس کی بات نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asmahii.jpg
Last edited by a moderator:
Advertisement





