Advertisement

شہبازشریف کی پشت کمزور،عمران خان کی پشت مضبوط تھی،عاصمہ شیرازی

asmahii.jpg

شہباز شریف کی پشت کمزور ہے اس لیے ابھی تک آرمی چیف کی سمری نہیں منگوا سکے. عمران خان کی پشت مضبوط تھی اس لیے اپنی مرضی اور وقت پر ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کی تھی۔عاصمہ شیرازی

بی بی سی میں شائع عاصمہ شیرازی نے اپنے کالم میں لکھا کہ سویلین بالادستی اور ’ووٹ کو عزت‘ دلوانے کا خواب دکھانے والی سینیئر قیادت اپنے حقوق بچانے کی کوشش میں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعظم کی مشکل دیکھ کر لگتا ہے کہ اس ایک دن کے لیے مسند اقتدار پر بیٹھنے والے شہباز پرواز کے پَر اُتار بیٹھے ہیں۔ شُتر مرغ کی مانند ریت میں سر دبائے سیاسی قیادت سورج سے آنکھیں چار کرنے سے کترا رہی ہے اور وزیراعظم یوں خاموش ہیں جیسے کسی قیامت کا انتظار ہے، گزرے گی تو حساب کتاب کا وقت آئے گا۔
Loading X post…
Open original post on X

عاصمہ شیرازی نے لکھا کہ جس ملک میں وزیراعظم کا اختیار سمری منگوانے تک بھی نہ ہو اُس ملک میں سویلین بالادستی دیوانے کا خواب ہی ہو سکتی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق انہوں نے لکھا کہ گذشتہ برس اکتوبر میں عمران خان نے بطور وزیراعظم ناں ناں کرتے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی مگر اپنی پسند اور اپنے وقت پر، یہاں تک کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو استعفے کی دھمکی دینا پڑی مگر چونکہ عمران خان کی پشت مضبوط تھی لہذا انھوں نے پورا اختیار استعمال کیا مگر یہ اختیار شہباز شریف استعمال کیسے کریں اس کے لیے پشت اور حوصلہ دونوں درکار ہیں، جو فی الحال دستیاب نہیں۔

آخر میں انہوں نے لکھا کہ طاقت کے جو اصول گذشتہ چند برسوں میں متعارف ہوئے ہیں اُن پر عملدرآمد کرنا اور تخلیق کردہ ’ہائبرڈ رجیم‘ کو چیلنج کرنا کم از کم روایتی سیاست دانوں کے بس کی بات نہیں۔
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
asmahii.jpg

شہباز شریف کی پشت کمزور ہے اس لیے ابھی تک آرمی چیف کی سمری نہیں منگوا سکے. عمران خان کی پشت مضبوط تھی اس لیے اپنی مرضی اور وقت پر ڈی جی آئی ایس آئی کی طعنیاتی کی تھی۔عاصمہ شیرازی

بی بی سی میں شائع عاصمہ شیرازی نے اپنے کالم میں لکھا کہ سویلین بالادستی اور ’ووٹ کو عزت‘ دلوانے کا خواب دکھانے والی سینیئر قیادت اپنے حقوق بچانے کی کوشش میں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعظم کی مشکل دیکھ کر لگتا ہے کہ اس ایک دن کے لیے مسند اقتدار پر بیٹھنے والے شہباز پرواز کے پَر اُتار بیٹھے ہیں۔ شُتر مرغ کی مانند ریت میں سر دبائے سیاسی قیادت سورج سے آنکھیں چار کرنے سے کترا رہی ہے اور وزیراعظم یوں خاموش ہیں جیسے کسی قیامت کا انتظار ہے، گزرے گی تو حساب کتاب کا وقت آئے گا۔
Loading X post…
Open original post on X

عاصمہ شیرازی نے لکھا کہ جس ملک میں وزیراعظم کا اختیار سمری منگوانے تک بھی نہ ہو اُس ملک میں سویلین بالادستی دیوانے کا خواب ہی ہو سکتی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق انہوں نے لکھا کہ گذشتہ برس اکتوبر میں عمران خان نے بطور وزیراعظم ناں ناں کرتے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی مگر اپنی پسند اور اپنے وقت پر، یہاں تک کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو استعفے کی دھمکی دینا پڑی مگر چونکہ عمران خان کی پشت مضبوط تھی لہذا انھوں نے پورا اختیار استعمال کیا مگر یہ اختیار شہباز شریف استعمال کیسے کریں اس کے لیے پشت اور حوصلہ دونوں درکار ہیں، جو فی الحال دستیاب نہیں۔

آخر میں انہوں نے لکھا کہ طاقت کے جو اصول گذشتہ چند برسوں میں متعارف ہوئے ہیں اُن پر عملدرآمد کرنا اور تخلیق کردہ ’ہائبرڈ رجیم‘ کو چیلنج کرنا کم از کم روایتی سیاست دانوں کے بس کی بات نہیں۔
yea gashti aur is ka clan sab leak hona shuro hogai hai