Advertisement

شہادت فاروق رضی اللہ تعالی عنہ

Status
Not open for further replies.
انسانیت موت کےدروازےپر

مولاناابوالکلام آزاد

دنیامیں آنادرحقیقت آخرت کی طرف رخت سفرباندھنےکی تمہیدہے۔اس عالم رنگ وبومیں آنےوالےہرنفس نےبالآخرت موت کےجام کوپینااورقبرکےدروازہ سےداخل ہوناہے۔یہ

ایک ایسااٹل قانون قدرت ہےجس سےکسی کواختلاف نہیں۔




شہادت فاروق رضی اللہ تعالی عنہ​


بارخلافت:۔
حضرت محمد (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی وفات پاک کےبعددین توحیداورامت مسلمہ کی پاسبانی کاکام ایک پہاڑ تھابلکہ اس سےبھی زیادہ بوجھل۔یہ ناقابل برداشت بوجھ اسلام کےدومخلص ترین فرزندوں نےمتحد ہوکراپنےکندھوں پراٹھالیا۔ان میں پہلی شخصیت حضرت صدیق اکبررضی اللہ تعالی عنہ کی تھی اوردوسری حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی۔حضرت صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی کیفیت یہ تھی کہ انہیں ایک طرف فراق رسول (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کاغم کھائےجارہاتھااوردوسری طرف اسلام اورامت کےافکاران کےدل ودماغ کوپگھلاتےتھے۔نتیجہ یہ ہواکہ وفات نبوی کےبعدآپ صرف سوادوسال جی سکے۔اس کےبعدیہ پورابوجھ حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالی عنہ کےکندھوں پرآگیا۔موصوف نےکس مشقت اورجان کنی سےاپنےفرائض خلافت اداکئے،اس کااندازہ ذیل کےواقعات سےکیجئے۔

ہرمزان بڑی شان وشوکت کاسپہ سالارتھا۔یزدگردشنہشاہ ایران نےاسےاہواز اورفارس،دوصوبوں کی گورنری دےکرمسلمانوں کےمقابلےمیں بھیجاتھا۔جنگ ہوئي توہرمزان نےاس شرط پرہتھیارڈالےکہ اسےمدینہ میں صحیح وسلامت پہنچادیاجائے۔حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ جوکچھ فیصلہ کریں گے،اسےمنظورہوگا۔ہرمزان بڑی شان وشوکت سےروانہ ہوئے۔بڑےبڑےایرانی رئیس اس کےہمرکاب تھے۔جب یہ مدینہ کےقریب پہنچاتواس نےتاج مرصع سرپررکھا۔دیباکی قبازیب بدن کی ،کمرسےمرصع تلوارلگائی اورشاہانہ جاہ وجلال کےساتھ مدینہ میں داخل ہوا۔مسجدنبوی کےقریب پہنچ کرپوچھا،امیرالمومنین کہاں ملیں گے؟

ایرانیوں کاخیال تھاکہ جس شخص کےدبدبےنےتمام دنیامیں غلغلہ ڈال رکھاہے،اس کادرباربھی سازوسامان کاہوگا۔ایک بدوی نےاشارہ سےبتایاوہ ہیں امیرالمومنین۔ حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ اس وقت صحن مسجدمیں فرش خاک پرلیٹےہوئےتھے۔
جب یرموک میں 30 ہزاررومی اپنےپاؤں میں بیڑیاں پہن کرمسلمانوں کےساتھ لڑےتوحضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ کاحال کیاتھا؟صحیح روایت ہےکہ جب تک یہ لڑائي ہوتی رہی،حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ رات کےوقت چین سےنہیں سوئے۔پھرجب فتح کی خبرپہنچی توبےاختیارسجدےمیں گرگئےاورآنسوبہانےلگے۔

جنگ قادسیہ میں شنہشاہ ایران نےملک کی آخری طاقتیں میدان جنگ میں جھونک دی تھیں۔جنگ کی بلاخیزی کااندازہ کیجئےکہ صرف ایک دن کےاندرمعرکہ اغوات میں 10ہزارایرانی اور2ہزارمسلمان مقتول ومجروح ہوئےتھے۔دوران جنگ میں حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ کاحال یہ تھاکہ جب سےقادسیہ کامعرکہ شروع تھا۔آپ ہرروزطلوع آفتاب کےساتھ مدینہ سےنکل جاتےتھےاورکسی درخت کےنیچےاکیلےکھڑےقاصدکی راہ تکتےرہتےتھےجب قاصدفتح کی خبرلاياتوآپ اس وقت بھی باہرکھڑےانتظارکررہےتھےجب معلوم ہواکہ حضرت سعدرضی اللہ تعالی عنہ کاقاصدہےتوآپ نےحالات پوچھنےشروع کردیئے۔قاصداونٹ بھگائےجاتاتھا،حالات بیان کرتاجاتاتھاحضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ رکاب کےساتھ دوڑےجاتےتھےجب شہرکےاندرمسلمانوں نےانہیں امیرالمومنین کہہ کرپکارناشروع کیاتوقاصدحیرت زدہ رہ گیاکہ آپ ہی رسول اللہ کےجانشین ہیں۔اب قاصدکہتاتھاامیرالمومنین!آپ نےاپنانام کیوں نہ بتایاکہ میں اس گستاخی کامرتکب نہ ہوتامگرآپ فرماتےتھے،یہ نہ کہو،اپنی بات جاری رکھو۔قاصدبیان کرتاگیااورآپ اسی طرح رکاب کےساتھ ساتھ۔

جب خلافت کی ذمہ قبول فرماچکےتومسلمانوں کومسجدنبوی میں جمع کرکےارشادفرمایا:مسلمانو!مجھےتمہارےمال میں اس قدرحق ہےجس قدریتیم کےسرپرست کویتیم کےمال میں ہوتاہے۔اگرمیں دولت مندہواتوکچھ معاوضہ نہیں لوں گا۔اگرتہی دست ہوگیا،صرف کھانےکاخرچ لوں گا۔پھربھی مجھ سےبرابرباز پرس کرتےرہناکہ میں نہ توبےجاطورپرجمع کروں اورنہ بےجاطورپرخرچ کرسکوں۔بیماری میں شہدکی ضرورت ہوئی تومسجدنبوی میں سب کوجمع کرکےدرخواست کی کہ اگرآپ لوگ اجازت دیں توبیت المال سےتھوڑاساشہدلےلوں۔لوگوں نےمنظورکیاتوشہدلیا۔

رات بھرنمازیں پڑھتےتھےاوراس قدرروتےتھےکہ روتےروتےہچکی بندھ جاتی تھی۔آنسوؤں کی روانی سےچہرہ اقدس پردوسیاہ لکیریں پڑ گئیں تھیں۔حضرت عبداللہ بن شدادرضی اللہ تعالی عنہ فرماتےہیں کہ ایک دفعہ حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ نمازپڑھ رہےتھےجب قرات کرتےہوئےآیہ پاک۔انمااشکوابئی وحزبی الی اللہ۔پرپہنچےتواس زورسےروئےکہ لوگ مضطرب ہوگئے۔

حضرت ا مام حسن رضی اللہ تعالی عنہ سےروایت ہےکہ حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ نمازپڑھ رہےتھےجب اس آیت پرپہنچے۔ان عذابک لواقع مالہ من دافع۔تواس قدرروئےکہ روتےروتےآنکھیں سوج گئیں۔بعض دفعہ لوگوں کوشبہ ہوتاکہ فرط غم سےآپ کادل چھوٹ جائےگااوراب آپ بچیں گےنہیں۔کئی دفعہ حالت اس قدررقیق ہوجاتی کہ کئی کئی دن تک لوگ بیمارپرسی کرنےآتےتھے۔

ایک صحابی ان اعمال حسنہ کاذکرکررہےتھےجوانہوں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےساتھ مل کرانجام دئيےتھے۔حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ بےقرارہوگئےاورارشادفرمایا:مجھےاس ذات پا ک کی قسم!جس کےہاتھ میں میری جان ہے،میں اسی کوغنیمت سمجھتاہوں کہ اگراجرنہ ملےتوعذاب ہی سےبچ جاؤں۔

ایک راستےسےگزررہےتھےکہ کچھ خیال آیا۔وہیں آپ زمین کی طرف جھکےاورایک تنکااٹھالیا،پھرارشادفرمایا:اےکاش!میں اس تنکےکی طرح خس وخاشاک ہوتا۔اےکاش!میں پیداہی نہ کیاجاتا۔اےکاش!میری ماں مجھےنہ جنتی۔ایک دوسرےموقع پرفرمایا:اگرآسمان سےنداآئےکہ ایک آدمی کےسوادنیاکےتمام لوگ بخش دئیےگئےہیں،تب بھی میراخوف زائل نہ ہوگا۔میں سمجھوں گاشایدوہ اکی بدقسمت انسان میں ہوں گا۔

ان خیالات نےآپ کی معاشی زندگی میں بڑی تکلیف پیداکردی تھی۔آپ روم اورایران کےشہنشاہ بن چکےتھے،پھربھی آپ سےفقروفاقہ کی زندگی نہ چھٹی۔لوگ اس کومحسوس کرتےتھے،مگرآپ راضی برضاتھے۔ایک دن آپ کی صاحبزادی ام المومنین حضرت حفضہ رضی اللہ تعالی عنہانےجرات کرکےیہ کہہ ہی دیا:والدمحترم!خدانےآپ کوبڑادرجہ دیاہے،آپ کواچھےلباس اوراچھی غذاسےپرہیزنہ کرناچاہیے۔ارشادفرمایا:اےجان پدر!معلوم ہوتاہےکہ تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم)کےفقروفاقہ کوبھول گئ ہو۔خداکی قسم!میں انہیں کےنقش قدم پرچلوں گاتاآنکہ آخرت کی مسرت حاصل کروں۔

اس کےبعدآپ نےرسول اللہ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی تنگدستی کاذکرچھیڑدیا،یہاں تک کہ حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہابےقرارہوکررونےلگیں۔

ایک دفعہ یزیدبن سفیان نےآپ کی دعوت کی جب دسترخوان پربعض اچھےکھانےآئےتوآپ نےہاتھ کھنیچ لیااورفرمایا:اس ذات کی قسم،جس کےہاتھ میں میری جان ہے۔اگر تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کاطریقہ چھوڑدوگےتوضروربھٹک جاؤگے۔
حضرت احوض رضی اللہ تعالی عنہ سےروایت ہےکہ حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ کےسامنےگوشت پیش کیاگیاجس میں گھی پڑاہواتھا۔آپ نےکھانےسےانکارکردیااورفرمایا:یہ ایک سالن نہیں ہے،یہ دوسالن ہیں۔گھی ایک سالن ہےاورگوشت الگ سالن ہے۔پھراس تکلف کی کیاضرورت ہےکہ دونوں سالنوں کوجمع کرکےکھایاجائے۔


صحابہ رضوان اللہ علیہم نےآپ کےجسم مبارک پرکبھی نرم کپڑانہیں دیکھاتھا۔آپ کےکرتےمیں بارہ بارےپیوندہوتےتھے۔سرپرپھٹاعمامہ ہوتاتھااورپاؤں میں پھٹی جوتی ہوتی تھی۔پھرجب اسی حال میں قیصروکسری کےسفیروں سےملتےتھےتومسلمان شرماجاتےتھےمگرآپ پرکوئي اثرنہ ہوتاتھا۔یہاں تک حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہااورحضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہادونوں نےمل کرکہا:امیرالمومنین ! خدانےآپ کومرتبہ دیا۔

شہنشاہوں کےسفیرآپ کےپاس آتےہیں۔،اب آپ کواپنی معاشرت بدل دینی چاہیے۔فرمایا!افسوس ہےتم دونوں پررسول اللہ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی ازواج ہوکرمجھےدنیا طلبی کی ترغیب دیتی ہو؟اےعائشہ رضی اللہ تعالی عنہا!تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی حالت کوبھول گئیں جبکہ گھرمیں صرف ایک ہی کپڑاہوتاتھا،اسی کوآپ دن کےوقت بچھاتےاوراسی کورات اوڑھتےتھے۔اےحفصہ رضی اللہ تعالی عنہا!کیاتمہیں یادنہیں کہ جب ایک رات تم نےرسول اللہ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کےبسترکودہراکرکےبچھادیاتوآپ رات بھرسوئےرہے۔پھرصبح اٹھتےہی حضور(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) نےارشادفرمایا:"حفصہ رضی اللہ تعالی عنہا!یہ تم نےمیرےبسترکودہراکردیااورصبح تک سوتارہا۔مجھےدنیاوی آسائشوں سےکیاتعلق؟تم نےفرش کی نرمی سےمجھےکیوں غافل کردیا؟"


ایک دفعہ کرتہ پھٹ گیاتوآپ نےپیوندپرپیوندلگاتےتھے۔حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہانےروکاتوفرمایا:اےحفصہ رضی اللہ تعالی عنہا!میں مسلمانوں کےمال میں اس زیادہ تصرف نہیں کرسکتا۔

جب آپ منڈی کی تنبیہہ وہدایت کےلئےبازارمیں گشت فرماتےتھےتوکوئی پرانی رسی یاکھجورکی گٹھلی جوسامنےآجاتی،آپ اٹھالیتےتھےاورلوگوں کےگھروں میں پھینک دیتےتھےتاکہ لوگ پھران سےنفع اٹھائیں۔


ایک دفعہ عتبہ بن فرقدآپ پاس آئے،دیکھاکہ ابلاہواگوشت اورسوکھی روٹی کےٹکڑےسامنےرکھےہیں اورانہیں زبردستی حلق کےنیچےاتاررہےہیں۔ان سےرہانہیں گیاکہنےلگے:"امیرالمومنین!اگرآپ کھانےپینےمیں کچھ زیادہ صرف کریں تواس سےامت کےمال میں کمی نہیں آسکتی۔"فرمایا:افسوس!کیاتم مجھےعیش وعشرت کی ترغیب دیتےہو؟ربیع بن زیادنےکہا:امیرالمومنین آپ اپنےخدادادمرتبہ کی وجہ سےعیش وآرام کےزیادہ مستحق ہیں۔اب آپ خفاہوگئےاورفرمایا:میں قوم کاامین ہوں ۔ کیاامانت میں خیانت جائزہے؟"

اپنےوسیع کنبہ کےلئےبیت المال سےصرف دودرہم روزانہ لیتےتھے۔ایک سفرحج میں کل اسی درہم خرچ آگئے۔اس پرباربارافسوس کرتےتھےکہ مجھ سےفضول خرچی ہوگئی ہے،اس خیال سےکہ بیت المال پربوجھ نہ پڑے،آپ اپنےپھٹےہوئےکپڑوں پربرابرپیوندلگاتےجاتےتھے۔ایک مرتبہ جمعہ کےدن منبرپرخطبہ کےلئےکھڑےہوئےتوامام حسن رضی اللہ تعالی عنہ نےآپ کےکرتہ کےپیوندگنے،بارہ شمارمیں آئے۔ابوعثمان کہتےہیں کہ میں نےآپ کاپاجامہ دیکھا،اس میں چمڑےکاپیوندلگاہواتھا۔

ایک دفعہ بحرین سےمال غنیمت میں مشک اورعنبرآیااوراسےتقسم کرنےکےلئےآپ کوایسےشخص کی تلاش ہوئی جونہایت احتیاط کےساتھ وزن کرسکے۔آپ کی بیوی نےکہا:میں نہایت ہی خوشی اسلوبی سےاس خدمت کوانجام دےسکتی ہوں۔فرمایا:عاقلہ!میں تجھ سےیہ کام نہیں لوں گا۔مجھےڈرہےکہ مشک تمہاری انگلیوں میں لگ جائےگا،پھرتم اپنےجسم پرملوگی اورجوابدہ اس کامیں ہوگا۔
ایک دفعہ سرپرچادرڈال کردوپہرمیں گشت کےلئےنکلے۔اسی وقت ایک غلام گدھےپرسوارجارہاتھا،چونکہ تھک گئےتھے،اس لئےسواری کی خواہش ظاہرکی۔غلام فورااترپڑااورگدھاپیش کیا،فرمایا:میں تمہیں اس قدرتکلیف نہیں دےسکتا۔تم بدستورسواررہو،میں پیچھےبیٹھ جاتاہوں۔اسی حالت میں مدینہ منورہ کےاندرداخل ہوئے،لوگ حیران ہوتےتھےکہ غلام آگےبیٹھاہےاورامیرالمومنین اس کےپیچھےسوارہیں۔

انتظام سلطنت کےسلسلےمیں کئی دفعہ سفرپرگئےمگرکبھی خیمہ ساتھ نہ لیا۔ہمیشہ درخت کےسائےمیں ٹھہرتےتھےاورفرش خاک پراپنابسترجمالیتےتھے۔کبھی کسی درخت پراپناکمبل تان لیتےتھےاوردوپہرکاٹ لیتےتھے۔
18ھــ میں قحط پڑا۔اس وقت حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ کی بےقراری قابل دیدی تھی۔گوشت،گھی اورتمام دوسری مرغوب غذائیں ترک فرمادیں۔ایک دن اپنےبیٹےکےہاتھ میں خربوزہ دیکھاتوسخت خفاہوئے۔کہنےلگے:مسلمان بھوکےمررہےہیں اور تم میوےکھاتےہو۔

چونکہ گھی کی بجائےروغن زیتون کھاناشروع کردیاتھا،اس واسطےایک روزشکم مبارک میں قراقرہوا۔آپ نےپیٹ میں انگلی چبھوکرفرمایاجب تک ملک میں قحط ہے،تمہیں یہی کچھ ملےگا۔

عکرمہ بن خالدکہتےہیں کہ مسلمانوں کےایک وفدنےمل کرعرض کیاکہ اگرآنجناب ذرابہترکھاناکھایاکریں تواللہ تعالی کےکام میں اورزیادہ قوی ہوجائيں۔آپ نےپوچھا:کیایہ تمہاری ذاتی رائےہےیاسب مسلمان اس کاتقاضاکرتےہیں؟عرض کیاگیایہ سب مسلمانوں کی متفقہ رائےہےفرمایا:میں تمہاری خیرخواہی کامشکورہوں،مگرمیں اپنےدوپیش روؤں کی شاہراہ ترک نہیں کرسکتا۔مجھےان کی ہم نشینی یہاں کی لذتوں سےزیادہ مرغوب ہے۔"

جولوگ محاذ جنگ پرہوتے،ان کےگھروں پرجاتےاورعورتوں سےپوچھ کرانہیں بازارسےسوداسلف لادیتے۔اہل فوج کےخطوط آتےتوخودگھروں میں پھرکرپہنچاتے۔جس گھرمیں کوئي پڑھالکھانہ ہوتاواں خودہی چوکھٹ پربیٹھ جاتےاورگھروالےجوکچھ لکھاتےلکھ دیتے۔

حضرت طلحہ رضی اللہ تعالی عنہ سےروایت ہےکہ ایک روزصبح سویرےمجھےشک ہواکہ سامنےکےجھونپڑےمیں حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ تشریف فرماہیں۔پھرخیال آیاکہ امیرالمومنین کایہاں کیاکام؟دریافت کرنےسےمعلوم ہواکہ یہاں ایک نابیناضعیفہ رہتی ہیں اورحضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ روزانہ اس کی خبرگیری کےلئےآتےہیں۔

یہ تھی حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی روزانہ زندگی۔اللہ کابےپناہ خوف،مسلمانوں کی بےپناہ خدمت،شب وروزمصروفتیں،ان سب پرمستزادیہ کہ ایک رات بھی پاؤں پھیلاکرنہ سوتےتھےاورایک وقت بھی سیرہوکرنہ کھاتےتھے۔نتیجہ یہ ہواکہ جسم پاک روزبروزتحلیل ہوتاگیا۔قوت گھٹ گئی،جسم مبارک سوکھ گیااوربڑھاپےسےبہت پہلےبڑھاپامحسوس کرنےلگے۔ان ایام میں اکثرفرمایاکرتے:اگرکوئی دوسرا شخص بارخلافت اٹھاسکتاتوخلیفہ بننےکی بجائےمجھےیہ بہت زیادہ پسندتھاکہ میری گردن اڑادی جائے۔"

23ھ
ــ میں کرمان،سجستان،مکران اوراصفہان کےعلاقےفتح ہوئے۔گویاسلطنت اسلامی کی حدودمصرسےبلوچستان تک وسیع ہوگئیں۔اسی سال آپ نےآخری حج فرمایا۔حج سےواپس تشریف لارہےتھے،راہ میں ایک مقام پرٹھہرگئےاوربہت سی کنکریاں جمع کرکےان پرچادربچھائی۔پھرچت لیٹ کرآسمان کی طرف ہاتھ اٹھائےاوردعاکرنےلگے۔

"خداوندا!اب میری عمرزیادہ ہوگئی ہے۔میری قوی کمزورپڑگئےہیں اورمیری رعایاہرجگہ پھیل گئي ہے۔اب تومجھےاس حالت میں اٹھالےکہ میرےاعمال بربادنہ ہوں اورمیری عمرکاپیمانہ اعتدال سےمتجاوزنہ ہو۔"


​
سامان شہادت:۔​
​

کعب بن احباررضی اللہ تعالی عنہ نےکہا:میں تورات میں یہ دیکھتاہوں کہ آپ شہیدہوں گے۔آپ نےفرمایا:یہ کیسےممکن ہےکہ عرب میں رہتےہوئےشہیدہوجاؤں؟پھردعافرمائی:اےخداوندا!مجھےاپنےراستےمیں شہادت عطاکراوراپنےمحبوب کےمدینہ کی حدودکی اندرپیغام اجل ارزانی فرما۔

ایک دن خطبہ جمعہ میں ارشادفرمایا: میں نےخواب میں دیکھاہےکہ ایک مرغ آیاہےاورمجھ پرٹھونگیں ماررہاہے۔اس کی یہی تعبیرہےہوسکتی ہےکہ اب میری وفات کازمانہ قریب آگیا۔میری قوم مجھ سےمطالبہ کررہی کہ میں اپناولی عہدمقررکروں۔
یادرکھومیں موت کامالک ہوں نہ دین اورخلافت کا۔اللہ تعالی اپنےدین اورخلافت کاخودمحافظ ہےوہ انہیں کبھی ضائع نہیں کرےگا۔


زہری رحمۃ اللہ علیہ کہتےہیں کہ حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ نےحکم دیاکہ کوئی مشرک جوبالغ ہو،مدینہ منورہ میں داخل نہیں ہوسکتا۔اس سلسلہ میں حضرت مغیرہ رضی اللہ تعالی عنہ بن شعبہ گورنرکوفہ نےآپ کولکھاکہ یہاں کوفہ میں فیروزنامی ایک بہت ہوشیارنوجوان ہےاوروہ نقاشی نجاری اورآہن گری میں بڑی مہارت رکھتاہے۔اگرآپ اسےمدینہ میں داخلےکی اجازت عطاکریں تووہ مسلمانوں کےبہت کام آئےگا۔حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ نےحکم دیاکہ اس کوبھیج دیاجائے۔فیروزنےمدینہ پہنچ کرشکایت کی کہ مغیرہ رضی اللہ تعالی عنہ نےمجھ پربہت ٹیکس لگارکھاہے،آپ کم کرادیجئے۔

حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ:کتناٹیکس ہے؟
فیروز:دودرہم روانہ(سات آنے)
حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ:تمہاراپیشہ کیاہے؟
فیروز:نجاری،نقاشی اورآہن گری۔
حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ:ان صنعتوں کےمقابلہ میں یہ رقم کچھ بہت نہیں ہے۔

فیروزکےلئےیہ جواب ناقابل برداشت تھا۔وہ عنادسےلبریزہوگیااوردانت پیستاہواباہرچلاگیا۔وہ کہہ رہاتھاکہ امیرالمومنین میرےسواہرایک کاانصاف کرتےکرتےہیں۔چندروزکےبعدحضرت موصوف نےاسےپھریادفرمایااورپوچھا:میں نےسناتم ایک چکی تیارکرسکتےہوجوہوا سےچلے؟فیروزنےترش روئی سےجواب دیاکہ میں تمہارےلئےایک ایسی چکی تیارکروں گاجسےیہاں کےلوگ کبھی نہیں بھولیں گے۔فیروزرخصت ہوگیاتوآپ نےفرمایا:یہ نوجوان مجھےقتل کی دھمکی دےگیاہے۔

دوسرےروزایک دودھاراخنجرجس کاقبضہ وسط میں تھا،آستین میں چھپایااورصبح سویرےمسجدکےگوشےمیں آبیٹھا۔مسجدمیں کچھ لوگ صفیں سیدھی کرنےپرمقررتھےجب وہ صفیں سیدھی کرلیتےتھےتوحضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ تشریف لاتےاورامامت کراتےتھے۔اس روزبھی اسی طرح ہواجب صفیں سیدھی ہوچکیں توحضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ امامت کےلئےآگےبڑھےاورجونہی نمازشروع کی ،فیروزنےدفعۃ گھات میں سےنکل کرچھ وارکئےجن میں ایک ناف کےنیچےپڑا۔دنیانےاس دردناک ترین حالت میں خداپرستی کاایک عجیب نظارہ دیکھا۔

اس وقت جبکہ حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ اپنےقدموں پرگررہےتھے۔آپ نےحضرت عبدالرحمن رضی اللہ تعالی عنہ بن عوف کاہاتھ پکڑکراپنی جگہ پرکھڑاکردیااورخودوہیں زخموں کےصدمہ سےزمین پرگرپڑے۔حضرت عبدالرحمن رضی اللہ تعالی عنہ بن عوف نےاس حالت میں نمازپڑھائی کہ امیرالمومنین حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ سامنےتڑپ رہےتھے۔فیروزنےاورلوگوں کوبھی زخمی کیالیکن آخروہ پکڑاگیااوراسی وقت اس نےخودکشی کرلی۔

حضرت فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کواٹھاکرگھرلایاگیا۔آپ نےسب سےپہلےیہ دریافت فرمایاکہ کہ میراقاتل کون تھا؟لوگوں نےعرض کیافیروز۔اس جواب سےچہرہ انورپرپشاشت ظاہرہوئی اورزبان مبارک سےفرمایا:الحمداللہ!میں کسی مسلمان کےہاتھ سےقتل نہیں ہوا۔لوگوں کاخیال تھاکہ زخم چنداں کاری نہیں،اس لئےشفاہوجائےگي چنانچہ ایک طبیب بلایاگیا،اس نےنبیذاوردودھ پلایا،مگریہ دونوں زخم کی راہ سےباہرآگئیں۔اس سےتمام مسلمانوں پرافسردگی طاری ہوگئی اوروہ سمجھےکہ اب حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ جانبرنہ ہوسکیں گے۔


حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ تنہازخمی نہیں ہوئے،ایسامعلوم ہوتاکہ پورامدینہ زخمی ہوگیاہے۔خلافت اسلامیہ زخمی ہوگئی ہے۔اس سےبھی زیادہ یہ کہ خوداسلام پاک زخمی ہوگياہے۔غم میں ڈوبےہوئےلوگ آپ کی عیادت کےلئےآتےتھےاوربےاختیارآپ کی تعریفیں کرتےتھے۔حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ آئےاوربےاختیارآپ کےفضائل واوصاف بیان کرنےلگےمگرارشادفرمایا:اگرآج میرےپاس دنیاکاسونابھی موجودہوتاتومیں اسےخوف قیامت سےرستگاری حاصل کرنےکےلئےقربان کردیتا۔

​
انتخاب خلافت کی مہم:۔​
​

جب تک حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ مسلمانوں کی آنکھوں کےسامنےتھے،
انہیں نئےانتخاب کاتصورتک نہیں ہوا۔وہ یوں سمجھتےتھےکہ شایداسلام کایہ سب سےبڑاخادم یوں ہی عرصہ درازتک امت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حفاظت کرتارہےگاجب عمرفاروق رضی اللہ تعالی عنہ ناگہاں بسترپرگرپڑےتومسلمانوں کواب پہلی دفعہ اپنی بےبسی اوراسلام کی تنہائی کااحساس ہوا۔اب ہرمسلمان کوسب سےپہلافکریہی تھاکہ اب حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ کےبعداس امت کامحافظ کون ہوگا؟جتنےبھی لوگ خبرگیری کےلئےآتےتھے،یہی عرض کرتے۔


"امیرالمومنین!آپ اپناجانشین مقررکرتےجائیے۔"آپ مسلمانوں کایہ تقاضاسنتےتھےاورچپ ہوجاتےتھے۔آخرارشادفرمایا:کیاتم چاہتےہوکہ موت کےبعدبھی یہ بوجھ میرےہی کندھوں پررہے؟یہ نہیں ہوسکتا۔میری آرزوصرف یہی ہےکہ میں اس مسئلہ سےاس طرح الگ ہوجاؤں کہ میرےعذاب وثواب کےدونوں پلڑےبرابررہ جائيں۔


حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی نےانتخاب خلافت کےمسئلہ پرمدتوں غورفرمایااوروہ اکثراسی کوسوچاکرتےتھے۔لوگوں نےمتعددمرتبہ ان کواس حالت میں دیکھاتھاکہ سب سےالگ متفکربیٹھےہوئےہیں اورکچھ سوچ رہےہیں۔دریافت کیاجاتاتوارشادفرماتے۔میں خلافت کےمعاملےمیں حیران ہوں،کچھ نہیں سوجھتا۔بارہاکےغوروفکرکےبعدبھی ان کی نظرکسی ایک شخص پرجمتی نہیں تھی۔بارہاان کےمنہ سےایک بےساختہ آہ نکل جاتی ،افسوس،مجھےاس بارکاکوئی اٹھانےوالانظرنہیں آتا۔
ایک شخص نےکہا:آپ عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالی عنہ کوخلیفہ کیوں نہیں مقررکردیتے؟فرمایا"اےشخص!خداتجھےغارت کرے،واللہ!میں نےخداسےکبھی یہ استدعانہیں کی۔کیامیں ایسےشخص کوخلیفہ بنادوں،جس میں اپنی بیوی کوطلاق دینےکی بھی صحیح قابلیت موجودنہیں ہے۔


اسی سلسلہ میں فرمایا:میں اپنےساتھیوں کوخلافت کی حرص میں مبتلادیکھ رہاہوں۔ہاں اگرآج سالم رضی اللہ تعالی اورابوحذیفہ رضی اللہ تعالی یاابوعبیدہ رضی اللہ تعالی عنہ بن جراح زندہ ہوتےتومیں ان کےمتعلق کہہ سکتاتھا۔اس ارشادمبارک سےیوں معلوم ہوتاہےکہ آپ کویہ بہت زیادہ پسندتھاکہ انتخاب خلافت کےمسئلہ کوچھوئےبغیراس دنیاکوعبورکرجائیں لیکن مسلمانوں کااصرارروزبروزبڑھتاچلاگیا۔آخرآپ نےفرمایاکہ میرےانتقال کےبعدعثمان رضی اللہ تعالی عنہ ،علی رضی اللہ تعالی عنہ،طلحہ رضی اللہ تعالی عنہ،زبیررضی اللہ تعالی عنہ،عبدالرحمن رضی اللہ تعالی عنہ بن عوف اورسعدبن وقاص رضی اللہ تعالی عنہ تین دن کےاندرجس شخص کومنتخب کرلیں،اسی کوخلیفہ مقررکیاجائے۔

​
سفرآخرت کی تیاری:۔​
​

آخری گھڑیوں میں اپنےصاحبزادےعبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ کوطلب فرمایا،وہ حاضر ہوگئےتوارشادفرمایا:عبداللہ حساب کرومجھ پرقرض کتناہے؟حساب لگاکربتایاگیاکہ 86ہزاردرہم۔فرمایایہ قرض آل عمررضی اللہ تعالی عنہ کےحساب سےاداکیاجائے۔اگران میں استطاعت نہ ہوتوخاندان عدی سےامدادلی جائے۔اگرپھربھی ادانہ ہو،کل قریش سےلیاجائےلیکن قریش کےعلاوہ دوسروں کوتکلیف نہ دی جائے۔


حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ کےغلام نافع رضی اللہ تعالی سےروایت ہےکہ حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ پرقرض کیونکررہ سکتاتھاجبکہ ان کےایک وارث نےاپناحصہ وراثت ایک لاکھ میں بیچا۔دوسری روایت یہ ہےکہ حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ کامسکونہ مکان بیچ ڈالاگیاجس کوامیرمعاویہ رضی اللہ تعالی عنہ نےخریدااورقرض اداہوگیا۔تصفیہ قرض کےبعدبیٹےسےفرمایا:تم ابھی ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہ کےپاس جاؤاوران سےالتماس کروعمررضی اللہ تعالی عنہ چاہتاہےکہ اسےاپنےدورفیقوں کےپاس دفن ہونےکی اجازت دی جائے۔عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالی عنہ نےآپ یہ پیغام حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہاکوپہنچایاتووہ بےحددردمندہوئیں اورفرمایا:میں نےیہ جگہ اپنےلیےمحفوظ کررکھی تھی مگرآج میں عمررضی اللہ تعالی عنہ کواپنی ذات پرترجیح دیتی ہوں جب بیٹےنےآپ کوحضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کی منظوری کی اطلاع دی توبےحدخوش ہوئےاوراس آرزوکی قبولیت پربہ صدخلوص ونیازشکراداکرنےلگے۔

اب کرب وتکلیف کی حالت شروع ہوچکی تھی۔اسی حالت میں لوگوں سےمخاطب ہوکرارشادفرمایا:جوشخص خلیفہ منتخب ہو،وہ پانچ جماعتوں کےحقوق کالحاظ رکھے۔مہاجرین کا،انصارکا،اعراب کا،ان اہل عرب کاجودوسرےشہروں میں جاکرآبادہوئےاوراہل ذمہ کا۔پھرہرجماعت کےحقوق کی تشریح فرمائی اوراہل ذمہ کےمتعلق ارشادفرمایامیں خلیفہ وقت کووصیت کرتاہوں کہ وہ اللہ تعالی اورمحمدمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذمہ داری کالحاظ رکھےاوراہل ذمہ کےتمام معاہدات پورےکئےجائیں۔ان کےدشمنوں سےلڑاجائےاورانہیں طاقت سےزیادہ تکلیف نہ دی جائے۔


انتقال سےتھوڑاعرصہ پہلےاپنےبیٹےعبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سےارشادفرمایا:میرےکفن میں بیجاصرف نہ کرنا۔اگرمیں اللہ کےہاں بہترہوں تومجھےازخودبہترلباس مل جائےگا۔اگربہترنہیں ہوں توبہترکفن بےفائدہ ہے۔


پھرفرمایا:میرےلئےلمبی چوڑی قبرنہ کھدوائي جائے۔اگرمیں اللہ تعالی کےہاں مستحق رحمت ہوں توخودازخودمیری قبرحدنگاہ تک وسیع ہوجائےگی۔اگرمستحق رحمت نہیں ہوں توقبرکی وسعت میرےعذاب کی تنگی کودورنہیں کرسکتی۔پھرفرمایا:میرےجنازہ کےساتھ کوئی عورت نہ چلے۔مجھےمصنوعی صفات سےیادنہ کیاجائے۔جب میراجنازہ تیارہوجائےتومجھےجلدسےجلدقبرمیں پہنچادیاجائے۔اگرمیں مستحق رحمت ہوں تومجھےرحمت ایزدی تک پہنچانےمیں جلدی کرنی چاہیے۔

اگرمستحق عذاب ہوں توایک برےآدمی کابوجھ جس قدرجلدسےجلدکندھوں سےاتارپھینکاجائے،اسی قدربہترہوگا۔ان دردانگیزوصایاکےتھوڑاعرصہ بعدفرشتہ اجل سامنےآگیااورآپ جان بحق تسلیم ہوگئے۔یہ ہفتہ کادن تھا۔23ھــ۔ اس وقت عمر 63 برس کی تھی۔حضرت صہیب رضی اللہ تعالی عنہ نےنمازجنازہ پڑھائی۔حضرت عبدالرحمن،حضرت علی ،حضرت عثمان،حضرت طلحہ ،حضرت سعدبن وقاص اورحضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالی عنہم نےقبرمیں اتارااوردنیائےاسلام کےاس درخشندہ ترین آفتاب کوآقائےانسانیت کےپہلومیں ہمیشہ کےلئےسلادیاگیا۔
اناللہ واناالیہ راجعون۔


مسلمانوں کوحضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت سےجوصدمہ ہوا،الفاظ سےبیان نہیں کیاجاسکتا۔ہرمسلمان نےاپنی عقل کےمطابق انتہائی غم واندوہ کااظہارکیا۔حضرت ایم ایمن رضی اللہ تعالی عنہ نےکہاجس روزحضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ شہیدہوئے،اسی روزاسلام کمزورپڑگیا۔

حضرت ابواسامہ رضی اللہ تعالی عنہ نےکہا:حضرت صدیق اکبررضی اللہ تعالی عنہ اورحضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالی عنہ اسلام کےمائی باپ تھے،وہ گزرگئےتواسلام یتیم ہوگیا۔خداکہتاہےکہ وہ گزرےنہیں بلکہ زندہ ہیں اورہمیشہ تک زندہ رہیں گے۔ ​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
حضرت علی کا تھریڈ برداشت نہی ہوا ، فورا حضرت عمر کا تھریڈ لگا دیا
یہ ہے ہمارے آج کے مسلمانوں کی ذہنی حالت


حالانکہ حضرت عمر اور علی میں کوئی فرق نہی تھا
لیکن یہ فرق ہم لوگوں نے ڈال لئے ہیں اور لڑنے کا بہانہ بنا لیا ہے
اس جرم میں سنی اور شیعہ دونوں برابر کے شامل ہیں
تم لوگ مسلمان کم اور فسادی زیادہ ہو
 
شیر کرنے کا شکریہ معلومات میں اضافہ ہوا
ابن خلدون میں درج واقعیات کے مطابق
حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کا واقعہ کچھ اس طرح سے ہے
کے بادشاہ ایران کو دعوت پی بلا کر قید کر لیا گیا
اور ابو لولو فیروز ملوں نے جھوٹ موٹ کا اسلام قبول کر لیا
اور اسے آزاد کر دیا گیا
لیکن اس کے سامنے اس کے بادشاہ پی تشدد کر کے
ایران پر حملہ کر کے فتح کرنے کے راستے دریافت کئے جاتے تھے
بادشاہ ایران بتاتا گیا
اور ایران فتح ہو گیا
اس دوران وو بادشاہ مر گیا
اور پھر ایک دن موقع ملنے پر لعنتی ابو لولو فیروز نے
حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کو شہید کر دیا
مجھے حیرت ہوتی ہے مسلمانوں پی جو اپنے بچوں کا نام اس لعنتی فیروز کے نام پر رکھتے ہیں
​
 
Last edited:
Advertisement
اہل بیت کے نزدیک فقر کی اہمیت ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اللّه اگر ہمیں غربت دے تو ہم راضی اگر ہمیں عطا کرے تو ہم راضی ، اگر بھوکا رکھے تو ہم راضی اگر سیر کرے تو ہم راضی
 
1452227_10152519980588029_1369959617_n.jpg



حضرت سیدنا عمر وبن میمون رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:''جس دن حضرت سیدنا عمرفاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر حملہ کیا گیا اس دن میں وہیں موجود تھا ۔ حضرت سیدنا عمرفاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نمازِ فجر کے لئے صفیں درست کرو ارہے تھے۔ میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بالکل قریب کھڑا تھا، ہمارے درمیان صرف حضرت سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما حائل تھے۔ حضرت سیدنا عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ صفوں کے درمیان سے گزرتے اور فرماتے :اپنی صفیں درست کرلو۔جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دیکھاکہ صفیں بالکل سیدھی ہوچکی ہیں، نمازیوں کے درمیان بالکل خلا نہیں رہااورسب کے کندھے ملے ہوئے ہیں تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ آگے بڑھے ا ور تکبیرتحریمہ کہی۔

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عادتِ کریمہ تھی کہ صبح کی نماز میں اکثر سورہ یوسف اور سورہ نحل میں سے قراء َت فرماتے، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پہلی رکعت میں کچھ زیادہ تلاوت فرماتے تاکہ بعدمیں آنے وا لے بھی جماعت میں شامل ہو سکیں، ابھی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نمازشروع ہی کی تھی کہ ایک مجوسی غلام جو پہلی صف میں چھپ کر کھڑا تھااس نے موقع پاتے ہی ایک دودھاری تيز خنجرسے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر حملہ کردیا۔ حضرت سیدناعمررضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آواز سنائی دی کہ مجھے کسی کُتےّ نے قتل کردیا یا کاٹ لیا ہے وہ مجوسی غلام حملہ کرنے کے بعد پیچھے پلٹا اور بھاگتے ہوئے تیرہ نماز یوں پر حملہ کیا جن میں سے سات شہید ہوگئے ،ایک نمازی نے آگے بڑھ کر اس پر کپڑا ڈالا اور اسے پکڑ لیا، جب اس بدبخت غلام نے دیکھا کہ اب میں پکڑا جاچکاہوں ،تو اپنے ہی خنجرسے خودکشی کر لی، جب حضرت سیدناعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر حملہ ہوا تو صفوں میں دور دور کھڑے اکثر نمازی اس حملہ سے بے خبر تھے جب انہوں نے حضر ت سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قراء َت نہ سنی توسبحان اللہ ، سبحان اللہ کہنا شروع کردیا۔ حضرت سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آگے بڑھ کر نماز فجر پڑھائی ، اکثر لوگو ں کونماز کے بعد واقعہ کا علم ہوا۔

حضرت سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ شدید زخمی ہوچکے تھے، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت سیدناابن عباس رضی اللہ تعا لیٰ عنہما سے فرمایا:''اے ابن عباس رضی اللہ تعا لیٰ عنہما!معلوم کرو کہ مجھے کس نے زخمی کیا ہے؟ ''آپ رضی اللہ تعا لیٰ عنہ باہر گئے ،کچھ دیر بعد واپس آکربتایا: ''مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے غلام(ابولؤلؤہ فیروز) نے آپ رضی اللہ تعا لیٰ عنہ پر حملہ کیا ہے ۔''
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:''وہی غلام جو لوہار تھا ؟'' حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے جواب دیا:''جی ہاں ۔ ' ' حضرت سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا : ''اللہ عزوجل اسے غارت کرے !میری اس سے کوئی دشمنی نہیں تھی ،بلکہ میں نے تو اسے نیکی کی دعوت دی تھی ، میں تو اس کے ساتھ بھلائی کا خواہاں تھا ۔ اللہ عزوجل کا شکر ہے کہ میں کسی مسلمان کے ہاتھوں زخمی نہ ہوا۔

'' پھر آپ رضی
اللہ تعالیٰ عنہ کو گھرلے جایا گیا۔ حضرت سیدناعمر وبن میمون رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:'' ہم لوگ بھی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر کی طر ف چل دیئے ۔ لوگو ں پر مصیبتوں کاپہاڑ ٹوٹ پڑا تھا۔گویا اس سے پہلے کبھی ایسی پریشانی اور مصیبت سے دو چار نہ ہوئے تھے۔ لوگ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تسلی دینے لگے:حضور! آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر یشان نہ ہوں،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زخم جلد ہی ٹھیک ہوجائیں گے، پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوکھجور کی نبیزپلائی گئی لیکن وہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیٹ سے زخموں کے ذریعے باہر آگئی۔ پھر دودھ پلایا گیا تو وہ بھی زخموں کے راستے پیٹ سے باہر نکل آیا ، لوگ سمجھ گئے کہ اب ہم آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صحبت سے زیادہ دیر تک فیضیاب نہ ہو سکیں گے۔پھر لوگو ں نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعریف کرنا شروع کردی، ایک نوجوان آکرکہنے لگا: ''اے امیر المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ! آپ کو مبارک ہو کہ عنقریب اللہ عزوجل آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پہلے رِحلت فرمانے والے دیگر صحابہ کرام علیہم الرضوان سے ملا دے گا ۔اے امیر المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ! آپ کو خلافت کا منصب عطا کیا گیا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عدل وانصاف سے کام لیا، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک اچھے خلیفہ اور لوگوں کے خیر خواہ و محسن ہیں۔'' حضرت سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ سن کر ارشاد فرمایا: ''میں تو اس بات کو پسند کرتا تھا کہ مجھے بقدرِ کفایت رزق ملے، نہ کوئی میرا مقروض ہو، نہ ہی میں کسی کا مقروض ہوؤں۔'' پھر وہ نوجوان واپس جانے لگا تو اس کا تہبند ٹخنوں سے نیچے تھا اور زمین پرلگ رہا تھا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لوگو ں سے فرمایا:'' اس نوجوان کو میرے پاس بلاؤ۔'' جب وہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بارگاہ میں حاضر ہوا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بڑی ہی شفقت سے فرمایا:'' اے بھتیجے !اپنا کپڑا ٹخنوں سے اونچا کر لے، بیشک اس میں تیرے کپڑوں کی پاکیزگی اور تیرے رب عزوجل کی بارگاہ میں تیرا یہ عمل تقوی اور پر ہیز گاری کے زیادہ قریب ہے۔( سبحان اللہ عزوجل! قربان جائیے ان پاکیزہ ہستیوں کے جذبہ تبلیغ پرکہ آخری لمحات میں بھی نیکی کی دعوت دینا ترک نہ کی اورا س حالت میں بھی خلافِ شرع کام برداشت نہ ہوسکا۔ اللہ عزوجل ان کے صدقے ہمیں بھی جذبہ تبلیغ عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الا مین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم)

پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے صاحبزادے حضرت سیدناعبداللہ بن عمر رضی اللہ تعا لیٰ عنہما سے فرمایا:''حساب لگا کر بتا ؤ، ہم پر کتناقرض ہے ؟'' انہوں نے حساب لگا کر بتایا:'' تقریباً چھیاسی ہزار(86,000) درہم ۔''آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ''اگر یہ قرض میرے مال سے ادا ہوجائے تو ادا کردینااوراگر میرا مال کافی نہ ہو توبنی عدی بن کعب کے مال سے ادا کرنا اگر پھر بھی ناکافی ہو توقریش سے سوال کرنا،ان کے علاوہ اور کسی سے سوال نہ کرنا، پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے صاحبزادے سے فرمایا: '' تم اُم المؤمنین حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی بارگاہ میں چلے جاؤ اور ان سے عرض کر و کہ عمر بن خطاب اس بات کی اجازت چاہتا ہے کہ اسے اس کے ساتھیوں کے ساتھ دفن کیا جائے اور حضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے قرب میں جگہ عطا فرمائی جائے

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے یہ سن کر ارشاد فرمایا:'' یہ جگہ تومیں نے اپنے لئے رکھی تھی لیکن اب میں یہ جگہ عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایثار کر تی ہوں، انہیں جاکر یہ خوشخبری سنا دو۔''چنانچہ حضرت سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما اجازت لے کر واپس تشریف لائے۔​
 
Last edited:
امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ سیِّدُنا عُمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰعنہ نے ایک مرتبہ عِید کے دِن اپنے شہزادے کو پُرانی قمیص پہنے دیکھا تو رَو پڑے ،بیٹے نے عَر ض کی،پیارے ابّاجان ! کیوں رو رہے ہیں؟ فرمایا:میرے لال ! مجھے اَنْدیشہ ہے کہ آج عِید کے دِن جب لڑکے تجھے اِس پرانی قمیص میں دیکھیں گے تو تیرا دِل ٹوٹ جائے گا۔ بیٹے نے جواباً عَرْض کی ،دِل تو اُس کا ٹُوٹے جو رِضائے اِلہٰی عَزَّوَجَلَّ کے کام میں ناکام رہا ہو یا جس نے ماں یا باپ کی نافرمانی کی ہو۔ مجھے اُمِّید ہے کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہُ کی رِضا مندی کے طُفیل اللہ عَزَّوَجَلَّ بھی مجھ سے راضی ہو جائے گا۔یہ سُن کر حضرتِ عُمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہُ نے شہزادے کو گلے لگایا اور اُس کیلئے دُعا فرمائی ۔

(مُلَخَّصاًمُکاشَفَۃُ الْقُلُوب ص ۳۰۸)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔

امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدُناعُمَربن عبدُ الْعَزيز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں عِید سے ایک دِن قَبل آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہُ کی شہزادیاں حاضِر ہوئیں اور بولیں،''بابا جان! کل عِید کے دِن ہم کون سے کپڑے پہنیں گی؟ ''فرمایا ، ''یِہی کپڑے جو تم نے پہن رکھّے ہیں،اِنہیں دھو لو، کَل پہن لینا!۔'' ،''نہیں !بابا جان ! آپ ہمیں نَئے کپڑے بنوادیجئے ،''بچّیوں نے ضِد کرتے ہوئے کہا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہُ نے فرمایا، ''میری بچّیو!عِید کا دِن اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی عِبادت کرنے ،اُ سکا شُکر بجالانے کا دِن ہے ،نئے کپڑے پہننا ضَروری تو نہیں ۔ ''! ''بابا جان ! آپ کا فرمانا بیشک دُرُست ہے لیکن ہماری سَہَیلیاں ہمیں طَعنے دیں گی کہ تم امیرُ المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لڑکیاں ہو اور عید کے روز بھی وُہی پُرانے کپڑے پَہن رکھے ہیں! ''یہ کہتے ہوئے بچّیوں کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے ۔ بچّيوں کی باتیں سُن کر امیرُالْمُؤمِنِین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دِل بھی بھر آیا۔آپ رضی اللہ تعالیٰعنہ نے خازِن (وزیر مالیات)کو بُلا کر فرمایا: ''مجھے میری ایک ماہ کی تنخواہ پیشگی لادو۔'' خازِن نے عَرض کی ،''حُضُور! کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ ایک ماہ تک زندہ رہيں گے؟''آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہُ نے فرمایا:''جَزَاکَ اللہ!تُونے بیشک عُمدہ اور صحيح بات کہی ۔ '' خازِن چلا گیا۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ُنے بچّیوں سے فرمایا،''پیاری بیٹیو! اللہ و رسولعَزَّوَجَلَّ وَ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی رِضا پر اپنی خواہِشات کو قُربان کردو ۔
(مَعْدَنِ اَخلاق حصہ اوّل ص ۲۵۷ تا ۲۵۸)

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
​
 
10917831_864966876880557_890338276612088288_n.jpg



حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ امیرالمؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰعنہ ارشاد فرماتے ہیں

''حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے مجھے بارہ ایسے کلمات ارشاد فرمائے کہ اگر لوگ ان پر عمل کریں تو کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہوجائیں اورکبھی بھی غلط حرکات نہ کریں۔''
لوگوں نے عرض کی:''اے امیر المؤمنین! وہ کون سے کلمات ہیں؟''آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا :'' وہ نصیحت آموز کلمات یہ ہیں :۔

(۱)۔۔۔۔۔۔تو اپنے مسلمان بھائی کی پسند کا خیال رکھ ، اس کے ساتھ بھلائی کر ۔ پھر تجھے بھی اس کی طرف سے تیری پسندیدہ چیز ہی ملے گی۔

(۲)۔۔۔۔۔۔کبھی بھی کسی مسلمان بھائی کے کلام میں بدگمانی نہ کر (یعنی ہمیشہ اچھا پہلو تلاش کر )تجھے ضروراس کے کلام میں کوئی اچھی بات مل جائے گی۔

(۳)۔۔۔۔۔۔جب تیرے سامنے دو کام ہوں تو اس کام میں ہرگز نہ پڑ جس میں نفس کی پیروی کرنا پڑے کیونکہ نفس کی پیروی میں سرَاسر نقصان ہے ۔

(۴)۔۔۔۔۔۔جب کبھی تو اللہ عزوجل سے اپنی کسی حاجت میں حاجت برآری چاہتاہو تو دعا سے پہلے اس کے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر کثرت سے درود پاک پڑھ۔ بے شک اللہ عزوجل اس شخص پر بہت لطف وکرم فرماتاہے جو اس سے اپنی حاجتیں طلب کرے۔ پھر اگر کوئی شخص اللہ ربُّ العزَّت سے دو چیزیں مانگتاہے تو اللہ عزوجل اسے وہ چیز عطافرماتاہے جو اس کے حق میں بہتر ہوتی ہے اور جو نقصان دہ ہواسے بندے سے روک لیتاہے ۔

(۵)۔۔۔۔۔۔جو شخص یہ چاہے کہ ہر وقت اللہ عزوجل کے ذکر میں مشغول رہے تو اسے چاہئےکہ صبر کو اپنا شِعار بنالے اورہر مصیبت پر صبر کرے ۔

(۶)۔۔۔۔۔۔اورجو شخص دنیوی زندگی (میں طوالت) کا خواہش مند ہو توا سے چاہے کہ مصائب کے لئے تیار ہوجائے۔

(۷)۔۔۔۔۔۔جو شخص یہ چاہے کہ اس کا وقار وعزت برقرار رہے تو اسے چاہے کہ رِیاکاری سے بچے۔

(۸)۔۔۔۔۔۔جو شخص قائد ورہنما(یعنی سردار)بنناچاہے تو اسے چاہے کہ ہر حال میں اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ چاہے اسے کتنی ہی دشواری کاسامنا کرنا پڑے (یعنی سرداری کے لئے ذمہ داریوں کو پورا
کر-نے کی مشقت برداشت کرناضروری ہے۔ بغیرمشقت کے انسان کو بلند رتبہ حاصل نہیں ہوتا)۔

(۹)۔۔۔۔۔۔جس بات سے تیرا تعلق نہ ہو خواہ مخواہ اس کے بارے میں سوال نہ کر۔

(۱۰)۔۔۔۔۔۔بیماری سے پہلے صحت کو غنیمت جان اورفرصت کے لمحات سے بھرپور فائدہ اٹھا ، ورنہ غم وپریشانی کا سامنا ہو گا ۔

(۱۱)۔۔۔۔۔۔استقامت آدھی کامیابی ہے، جیسا کہ غم آدھا بڑھا پا ۔

(۱۲)۔۔۔۔۔۔جو چیز تیرے دل میں کھٹکے اسے چھوڑ دے کیونکہ اس کو چھوڑ دینے ہی میں تیری سلامتی ہے ۔

(عیون الحکایات جلد 1 صفحہ 289 ازامام ابوالفرج عبدالرحمن بن علی الجوزی علیہ رحمۃ اللہ القوی
​

 
Advertisement
حضرت علی کا تھریڈ برداشت نہی ہوا ، فورا حضرت عمر کا تھریڈ لگا دیا
یہ ہے ہمارے آج کے مسلمانوں کی ذہنی حالت


حالانکہ حضرت عمر اور علی میں کوئی فرق نہی تھا
لیکن یہ فرق ہم لوگوں نے ڈال لئے ہیں اور لڑنے کا بہانہ بنا لیا ہے
اس جرم میں سنی اور شیعہ دونوں برابر کے شامل ہیں
تم لوگ مسلمان کم اور فسادی زیادہ ہو

آپ شکل سے گدھے اور نام سے ڈنگر معلوم ہوتے ہو۔

اس سے پہلے

رحلت نبوی(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)​

اور

وفات صدیق رضی اللہ تعالی عنہ​

کے نام سے میرے
تھریڈ آ چکے ہیں
 
کوئی شرم حیا ہے تم لوگوں کو
پتا ہوتا نہی ہے آ جاتے ہو بکواسیات کرنے
گیٹ ا لائف
کس کا مقابلہ کس سے کر رہے ہو؟
اسی لئے الله کے بندے نے کھا تھا کے تم نے مجھے اتنا گرا دیا ہے کے تم اس کا مقابلہ مجھ سے کر رہے ہو ؟؟؟
جاہل
(buribaat)
بھائی صاحب کنٹرول
​
 


@ALMAHDI



آپ کی توجہ کا طلبگار ہے یہ تھریڈ جہاں بلاجواز اشتعال دلوایا جارہا ہے، وہ بھی بغیر کسی کتابی ریفرنس کے
;)۔​
 


@ALMAHDI



آپ کی توجہ کا طلبگار ہے یہ تھریڈ جہاں بلاجواز اشتعال دلوایا جارہا ہے، وہ بھی بغیر کسی کتابی ریفرنس کے
;)۔​

عاطف بھائی آپ اتنے ہلکان کیوں ہو رہے ہیں
فحاشی ، بد زبانی اور جھوٹ ہی ان کا اصلی روب ہے
آپ کا مزاج ان کی اصلیت کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہے
​
 
Advertisement
درِ مصطفی کے غلام امیر المومنین سیّدنا فاروقِ اعظمرضی اللہ تعالی عنہ کے دورِ خلافت میں مصر کا دریائے نیل خشک ہوگیا۔ مصری رعایا مصر کے گورنر صحابی رسول حضرت عمر بن العاص رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں فریاد لے کر حاضر ہوئی اور عرض کی کہ اے ...امیر! ہمارا یہ دستور تھا کہ جب دریائے نیل خشک ہوجاتا تھا تو ہم لوگ ایک خوبصورت کنواری لڑکی کو دریا میں زندہ درگور کرکے دریا کی بھینٹ چڑھایا کرتے تھے اس کے بعد دریا پھر جاری ہوا کرتا تھا اب ہم کیا کریں؟

گورنر نے فرمایا کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ اور اسکے رحمت والے رسول کا رحمت بھرا دینِ اسلام ہرگز ہرگز ایسے ظالمانہ اور جاہلانہ فعل کی اجازت نہیں دیتا تم لوگ انتظار کرو میں امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کو خط لکھتا ہوں وہاں سے جو حکم ملے گا اس پر عمل کیا جائے گا۔

چنانچہ گورنر کاقاصد مدینہ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم آیا اور دریائے نیل خشک ہونے کا حال سُنایا۔ امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ یہ خبر سُن کر نہ گھبرائے نہ پریشان ہوئے۔ حضرت عمر قاصد کو یہ کہہ کر بھی روانہ کرسکتے تھے کہ تم لوگ قرآن مجید کی تلاوت کرو، نوافل پڑھو اور اﷲ تعالیٰ سے دُعا کرو کہ اﷲ تعالیٰ دریائے نیل کو دوبارہ جاری فرمادے میں تو تمہاری طرح کا ایک انسان ہوں میرے پاس کیوں آئے ہو بس دُعا کرو عبادت کرو اﷲ تعالیٰ تمہارے حال پر رحم فرما کر دریائے نیل دوبارہ جاری فرمادیگا۔ حضرت عمر نے قاصد سے یہ نہ کہا بلکہ نہایت ہی سکون اور اطمینان کے ساتھ ایک ایسا تاریخی خط لکھا جیسے کوئی انسان دوسرے انسان کو خط لکھ کر اُس سے مُخاطب ہوتا ہے ایسا تاریخی خط دریائے نیل کے نام لکھا جو تاریخ ِ عالم میں بے مثل و بے مثال ہے ۔


الیٰ نیل مصر من عبداﷲ عمر بن الخطاب: ام بعد فان کنت تجری بنفسک فلا حاجۃ لنا الیک وان کنت تجری باﷲ فانجر علی اسم اﷲ۔

اے دریائے نیل ! اگر تو خود بخود جاری ہوا کرتا تھا تو ہم کو تیری کوئی ضرورت نہیں ہے اور اگر تو اﷲ تعالیٰ کے حکم سے جاری ہوتا تھا (تو میں امیرالمومنین ہو کر تجھ کو حکم دیتا ہوں) کہ تو پھر اﷲ تعالیٰ کے نام پر جاری ہوجا۔ (بحوالہ ، کتاب: ازالۃ الخفاء جلد دوئم صفحہ نمبر 166)


امیر المومنین حضرت عمر فاروق نے اس خط کو لفا فے میں بند کرکے قاصد کو دیا اور فرمایااس کو دریائے نیل میں ڈال دیا جائے چنانچہ جوں ہی آپ کا خط دریائے نیل میں ڈالا گیا تو دریا فوراً جاری ہوگیا
اور ایسا جاری ہوا کہ آج تک خشک نہیں ہوا۔


چاہیں تو اشاروں سے اپنی کا یا ہی پلٹ دیں دنیا کی
یہ شان ہے ان کے غلاموں کی سردار کا عالم کیا ہوگ

​
 
خلیفہ دوم سیدناحضرت فاروق اعظم رضی الله عنھا نے اسلام کی جو عظیم آبیاری کی وہ تاریخ اسلام کا ایک سنہری باب ہے ۔

زمانہ قدیم سے اقوام عالم کا یہ اعتراف رہاہے کہ عدل فاروقی تمام حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے-


حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہا کا دور عہد خلافت، عدل و انصاف اورعظیم فتوحات سے عبارت ہے ۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے دور خلافت کو اسلامی فلاحی ریاست کا مثالی نمونہ قرار دیا جاتا ہے۔

ان ہی کے دور میں حضرت علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی تجویز اورمشورے سے سن ہجری کا قیام عمل میں لایا گیا۔

آپ نے اپنے دور خلافت میں تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی اور مختلف اسلامی شہروں میں مدارس اور تعلیمی ادارے قائم کئے۔

امیر المومنین خلیفہ ثانی عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا دور عدل و انصاف کا ایک مثالی دور تھا جس میں آپ نے انصاف کے تقاضوں کوپور اکرنے کیلئے خود کوبھی عدالت کے کٹہرے میں پیش ہوئے۔
خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہا مسجد نبوی میں نماز فجر کی ادا ئیگی کےدوران ابو لولوفیروز نےخنجر کے چھ وار کئے اورآپ نے زخمی ہونے کے باوجود نماز اشاروں میں ادا کی۔
شہادت کے بعد حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیغمبر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پہلو میں مدفن ہے


(الله تعالی اس ملعون مجوسی قاتل کو اپنی رحمت سے محروم رکھنا اور اس کی قبر کو جہنم کی آگ سے بھر دے )​
 
Status
Not open for further replies.