- Joined
- Dec 8, 2013
- Posts
- 31
- Reaction score
- 76
- Points
- 0
شاہینوںpti ,شاہی غلاموں,کنفیوزڈ تبلچیوں
شاہی غلاموں, کنفیوزڈ تبلچیوں اور آزادی مارچ کے شاہینوں کے نام
تحریر : توفیق خان
پاکستان ایک ایسی دوکان کا نام ہے جو سیاسی و مذہبی کباڑیوں کے ہتھے چڑھ گیی ہے اور کباڑی بھی ایسے جو چالاکیوں, عیاشیوں و مکاریوں میں یدطول رکھتے ہیں. اس کو کباڑ خانہ بنانے میں فوجی آمروں نے بھی بقدر جثہ اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالا ہے
لوٹ مار کی اس گنگا میں ہماری عوام بھی جہاں جگہ ملی ہاتھ دھوتی رہی. معاشرہ سماجی و اخلاقی پستیوں کو چھو رہا ہے. ریاست نام کی چیز محض آئینی دستاویزات میں ہی لکھی رہ گیی ہے. ہم زیادہ دور نہیں جاتے محض پچھلے ڈیڑھ برس میں وطن عزیز میں رونما ہونے والے حالات و واقعات پہ نظر دوڑائیں تو اس ملک کی حکمران اشرافیہ کی کارکردگی اور ان کی ترجیحات واضح نظر آنے لگتی ہیں
ذرا سوچیں عوام کی بنیادی ضروریات کیا ہیں اور عوام کے مبینہ منتخب کردہ نام نہاد نمایندوں کی ان ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ترجیحات کیا ہیں. فرض کریں آپ اپنے خاندان کے سربراہ ہیں. خاندان کے افراد کی کفالت آپ کے ذمہ ہے. آپ کی ترجیحات کیا ہوں گی, اسے سمجھنے کے لئے کوئی راکٹ سائنس درکار نہیں
آپ کے بچے بیمار ہیں آپ انہیں صحت کی بہترین سہولت فراہم کرنے کی کوشش کریں گے یا کسی ایک بیمار بچے کا انتخاب کر کے اس کے ساتھ تصویر کھچوا کر گھر میں ٹانک کر باقی ماندہ افراد کا منہ چرائیں گے ?, آپ کے بچوں کو بہتر تعلیم کی ضرورت ہے آپ ان سب کے لئے بہتر تعلیمی نظام کا انتظام کریں گے یا اپنے بچوں میں سے کچھ کو سیمپل کے طور پر منتخب کر کے ان کے لئے ایک الگ اسکول بنا کر تصویر ڈرائنگ روم میں ٹانک دیں گے? آپ کے کنبہ کو خوراک کی ضرورت ہے آپ ان کے لئے خوراک کے زرائے کا بندوبست کریں گے یا میٹرو بس بنا کر تصویر ان کے منہ پہ دے ماریں گے? آپ کے بچے گھر سے در بدر ٹھوکریں کھانے پہ مجبور ہو گئے ہیں. آپ ان کے لئے گھر خوراک پانی تعلیم کا بندوبست کریں گے یا لوٹا و جا نماز لئے جنگل کو نکل پڑیں گے یا کچھ دن عمرے کے نام پہ گزار کر آنکھیں بند کر دیں گے? آپ کے گھر کے مکین اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں . آپ بجلی کا دور رس اور سستا و معیاری انتظام کرنے کی کوشش کریں گے یا نندی پور پاور پروجیکٹ کی طرح کے کسی پروجیکٹ میں گھر کا آدھا بجٹ بغیر سوچے سمجھے محض تصویر کھچائی کیلئے دھونس دیں گے تا کہ گھر والوں کو یہ جھوٹا تاثر جائے کہ کوشش کی جا رہی ہے. اور دوسرے دن ہی یہ پلانٹ بند. آپ کے پڑوسی آپ کے گھر کی عزت کے درپے ہیں اور آئے دن دشنام طرازی کا وطیرہ اپنائے ہوے ہیں. آپ پڑوس نہیں بدل سکتے. آپ چاہیں گے کہ آپ کے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات دو طرفہ برابری اور عزت پہ مبنی ہوں. تو کیا آپ ان تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کوئی مدبرانہ اور باوقار حکمت عملی اختیار کریں گے یا مسخرہ پن و بے حمیتی کا مظاہرہ کرتے ہوے جامہ تن سے اتار کر زیب سر کیے گھونگھٹ اوڑھ لیں گے? آپ تو پھر بھی بحیثیت سربراہ گھر کے مکینوں کی بہتری کے لئے مخلص کوشش کریں گے. باہر سے کما کر گھر لائیں گے
اب ذرا ایک اور گھر جس کا نام پاکستان ہے اس کے نام نہاد سربراہوں کی کارکردگی پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہو گا کہ ان میں اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ کر گزرنے کا مادہ ازل سے موجود ہی نہیں. الٹا گھر کا سامان بیچ کر بیرون ملک اثاثے بناے جا رہے ہیں. ان کی جائدادیں , بینک بیلنس ملک سے باہر پڑے ہیں
افسوس تو گھر کے مکینوں پہ ہوتا ہے جو ظلم تو سہتے ہیں مگر بولتے کچھ نہیں. باقی ذہنی غلاموں کی تو بات ہی الگ. انہوں نے تو شاید سدا یونہی ان شاہی خاندانوں کی غلامی میں اپنی اور اپنی آنے ولی نسلوں کی ذندگی گروی رکھنے کا عہد کر رکھا ہے . غلام ابن غلام و ابن غلام! اس قوم اور خاص طور پر ان خاندانوں کے جو عرصہ دراز سے ہم پہ حکومت کرتے چلے آ رہے ہیں کے جایز و ناجایز کے دفاع پہ مامور تبلچیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا. یہ غلامی کا طوق گلے میں ڈالے اگلی نسلوں تک منتقل کر دیں گے. مگر یہ آنا کے اسیر ان خاندانی سیاست کے بیوپاریوں سے بیوفائی گوارا نہیں کریں گے. کہ کہیں کوئی بیوفائی کا تانا نہ دے دے. بقول میر
میر کیا سادہ ہیں, بیمار ہوئے جس کے سبب
اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں
ملک کے ان نام نہاد عقل کل رکھنے والے لکھاریوں , دانشوروں اور چمچوں جو اس بات کا ورد کرتے نہیں تھکتے کہ عمران خان لانگ مارچ کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور شاہ و شہزادوں کو چھیڑ کر غیر جمہوری قوتوں کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں تو اس کے جواب میں ہم ٨٠ فیصد سے زاید پاکستان کے نوجوان بمع ہمارے بزرگ و خواتین عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان بڑھتے جاؤ اب. ہمارا ہر قدم آپ کے ساتھ ہے. اس فرسودہ نظام سے آزادی اور اک نیے پاکستان کی بنیاد رکھنے کے لئے ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. ملک کے مایا ناز لکھاریوں و تجزیہ کاروں کو اپنے تیں افلاطون بننے دو . یہ نہ آگے سے تمھیں گزرنے دیں گے اور نہ پیچھے سے. ملک و جمہوریت کے ساتھ مزاق کو آئینی تحفظ دے کر سر خم تسلیم کر لینا اور ان شاہی خاندانوں کو آئیں کی چھتری تلے وقت دینا کہ اگلی بار یہ پھر عوام کی نبض پہ ہاتھ رکھ کر چونا لگائیں? ہر گز نامنظور !
وہ وقت آن پہنچا ہے جس کا انتظار تھا. حکمرانوں کے محلات میں دراڑیں پڑ چکی ہیں. حکمران اشرافیہ کے ایوان لرز رہے ہیں. چور و لٹیرے ھو کے عالم میں ہیں. اک طوفان کی آمد ہے. اک نیے دور کی آمد ہے. اس کے بعد اجالا ہے. وقت ثابت کر رہا ہے کہ اک نیا پاکستان بننے کو ہے. انشاللہ
سنو کہ بجے ہیں شادیانے آزادی کے
چل پڑا ہے قافلہ خاک نشینوں کا
شدت آرزوے آزادی بڑھا لو مجاہدو
کہ سجا ہے مقتل عصر کے فرعونوں کا

Last edited: