Advertisement

شام میں اسرائیل اور ایران کی ’جنگ‘ بھڑک اٹھی

Status
Not open for further replies.

_101247889_bfbfb715-a2b5-4c8b-9418-2d55fb7dc12a.jpg

شام میں اسرائیل اور ایران کی ’جنگ‘ بھڑک اٹھی

اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ بدھ کی شب فائر کیے جانے والے راکٹ ایرانی فوج 'پاسدارانِ انقلاب' کی القدس فورس نے فائر کیے جو بیرونِ ملک آپریشنز کی ذمہ دار ہے۔

شام میں موجود ایرانی فورسز نے گولان ہائیٹس کے علاقے میں واقع اسرائیلی چوکیوں پر راکٹ فائر کیے ہیں جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے شام میں کئی فوجی تنصیبات پر بمباری کی ہے۔
اسرائیل کے مطابق شام میں تعینات ایرانی فورسز نے سرحدی علاقے گولان ہائیٹس میں قائم اسرائیلی چوکیوں پر بدھ کی نصف شب کے بعد 20 سے زائد 'گرد' اور 'فجر' راکٹ فائر کیے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق کئی راکٹوں کو اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام نے راستے میں ہی تباہ کردیا جب کہ دیگر اپنے اہداف سے پہلے ہی گر کر تباہ ہوگئے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ شام میں تعینات ایرانی فوج نے اسرائیل پر کوئی حملہ کیا ہے۔ البتہ اسرائیل گزشتہ سات سال سے جاری شام کی خانہ جنگی کے دوران درجنوں بار شام میں ایرانی فوج یا اس کی اتحادی ملیشیاؤں کے زیرِ استعمال تنصیبات، چوکیوں اور ان کے قافلوں کو نشانہ بناچکا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کی حامی لبنانی ملیشیا 'حزب اللہ' شام کو ایران کے لیے ایک نئے محاذ میں تبدیل کرنے میں مصروف ہیں اور اس کے شام میں حملوں کا مقصد ایسا ہونے سے روکنا ہے۔
اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ بدھ کی شب فائر کیے جانے والے راکٹ ایرانی فوج 'پاسدارانِ انقلاب' کی القدس فورس نے فائر کیے جو بیرونِ ملک آپریشنز کی ذمہ دار ہے۔
اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان لیفٹننٹ کرنل جوناتھن کون ریکس نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ راکٹ حملے قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہدایت پر فائر کیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ راکٹ حملوں کے فوری بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں ایک درجن سے زائد ان فوجی تنصیبات پر میزائل برسائے جو ایران کے زیرِ استعمال ہیں۔
_101249860_e5d2dbb7-ee31-4163-a44f-c7a3a69a60c3.jpg

ترجمان نے بتایا کہ حملے کے دوران شام کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹس نے اسرائیلی طیاروں کو مار گرانے کی کوشش بھی کی جس میں وہ ناکام رہے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ حملوں میں ایران کا کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔ لیکن ترجمان کے بقول حملوں کا مقصد جانی نقصان پہنچانے سے زیادہ شام میں تعینات ایرانی فوج کی حملوں کی صلاحیت اور جنگی سامان کو دیرپا نقصان پہنچانا تھا جو حاصل کرلیا گیا ہے۔
شامی حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فائر کیے جانے والے درجنوں میزائلوں نے ایک راڈار اسٹیشن، شامی فوج کی فضائی دفاعی تنصیبات اور اسلحے کے ایک گودام کو نشانہ بنایا ہے۔
شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے میزائل دفاعی نظام نے دمشق، حمص اور السویدہ کی حدود میں کئی اسرائیلی میزائلوں کو فضا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
حملوں کے بعد جمعرات کی صبح گولان ہائیٹس کے علاقے میں موجود اسرائیلی آبادیوں میں اسکول معمول کے مطابق کھلے ہیں جب کہ اسرائیل کے وزیرِ دفاع ایوڈگور لائبر مین نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ حملوں کا یہ باب بند ہوگیا ہے اور ہر ایک کو پیغام مل گیا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد کئی حلقوں کو خدشہ ہے کہ شام، ایران اور اسرائیل کے درمیان کسی بڑی محاذ آرائی یا جنگ کا میدان بن سکتا ہے۔
منگل کو صدر ٹرمپ کی جانب سے معاہدہ ختم کرنے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی اسرائیل نے دمشق کے نزدیک ایک شامی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا تھا جن میں غیر سرکاری ذرائع کے مطابق آٹھ ایرانیوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اسرائیل نے اس حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
https://www.urduvoa.com/a/israel-attacks-iranian-targets-inside-syria-10may2018/4387701.html

​
 
Advertisement
اسی لئے ٹرمپ نے ایران پر کل ہی ساری پابندیاں لگا دی ہے
ٹائمنگ دیکھو

اور سعودیہ اپنے **** پن میں مصروف ہیں
 
اسی لئے ٹرمپ نے ایران پر کل ہی ساری پابندیاں لگا دی ہے
ٹائمنگ دیکھو

اور سعودیہ اپنے **** پن میں مصروف ہیں
عراق میں امریکا اور ایران اتحادی ہیں

ٹائمنگ دیکھیں
تو یہ مظاہرہ ایران کی طرف سے اپنے لئے ہمدردی سمیٹنے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے
 
First of all, Golan heights belongs to Syria. Israel is occupying it, period.

Second, I am not believing anything coming out of the mouth of colonizing Zionist squatters hell bent on hurrying along the biblical armageddon along with the support of Evangelical Christians.
 
Advertisement
عراق میں امریکا اور ایران اتحادی ہیں

ٹائمنگ دیکھیں
تو یہ مظاہرہ ایران کی طرف سے اپنے لئے ہمدردی سمیٹنے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے

Did you just erase the history where Amrikkka sided with Iraq when it came to Iran-Iraq war?
 
عراق میں امریکا اور ایران اتحادی ہیں

ٹائمنگ دیکھیں
تو یہ مظاہرہ ایران کی طرف سے اپنے لئے ہمدردی سمیٹنے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے
K5uNnN1.png


براے مہربانی یہ کام آپ تمام بارودی حضرت کر لیں
 
Advertisement
باوردی آپ کی مقامی جنگ میں مصروف ہیں

تم انتہائی بغذی اور نہ معقول ہو کوئی شرم نہیں تم کو ادھر بھی تم فرقہ پرستی پر لگے ہوے ہو کچھ شرم نہیں آتی تم لوگوں کو
 
تم انتہائی بغذی اور نہ معقول ہو کوئی شرم نہیں تم کو ادھر بھی تم فرقہ پرستی پر لگے ہوے ہو کچھ شرم نہیں آتی تم لوگوں کو
سترہ سال بعد فرقہ پرستی یاد آ گئی
 
Advertisement
سترہ سال بعد فرقہ پرستی یاد آ گئی

تماری ان چولوں کی سمجھ تم کو ہی آ سکتی ہے کھل کر بولو تماری بنیاد ہی بدنام جگہ سے شروع ہوئی ہے چولوں سے پرہیز کرو اسرئیل اور امریکہ کو ڈیفنڈ کرو تو کھل کر کرو
 
تماری ان چولوں کی سمجھ تم کو ہی آ سکتی ہے کھل کر بولو تماری بنیاد ہی بدنام جگہ سے شروع ہوئی ہے چولوں سے پرہیز کرو اسرئیل اور امریکہ کو ڈیفنڈ کرو تو کھل کر کرو
سمجھ تمہیں سب آ رہی ہےادھر ادھر کی ہانک کر سمجھ چھپانا تمہارا عقیدہ ہے
 
سمجھ تمہیں سب آ رہی ہےادھر ادھر کی ہانک کر سمجھ چھپانا تمہارا عقیدہ ہے


میرا عقیدہ تو ہے کم از کم بد عقیدہ نہیں جا جا کے کوئی کم کر تیری طرح ہر بندہ ویلا نہیں ہوتا
 
امت رسول کا آپس میں لڑنا عذاب الہی کا ایک مظہر ہے. اور یہی دشمنان دین کی اصل طاقت ہے.....عذاب الہی میں مبتلا امت کے لوگ اس تھریڈ پر بھی اس چیز کو ثابت کر رہی ہے. ویسے اسرائیل خامخواہ بدنامی مول لے رہا ہے........ایک دوسرے کے گلے کاٹ کر پہلے ہی یہ اس کا مقصد پورا کر رہے ہیں

11736.jpg
​
 
Status
Not open for further replies.