- Joined
- Feb 12, 2011
- Posts
- 15,802
- Reaction score
- 5,372
- Points
- 0
ساہیوال سے دو بار تحصیل کونسلر منتخب ہونے والی خالدہ چودھری نے اپنی ای میل میں پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھاتے ہوئے بہت سے خدشات کا بھی اظہار کیا ہے ۔ ای میل پڑھ کر یوں احساس ہوتا ہے، جیسے محترمہ نے مجھے پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان سمجھ لیا ہے ، حالانکہ مَیں نے اس سے پہلے کبھی پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کچھ لکھنے کا اعزاز حاصل نہیں کیا ۔اب تک جن جماعتوں کے بارے میں لکھ چکا ہوں، میرے وہ کالم اس بات کے گواہ ہےں کہ میرا کسی سےاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ۔ ہمیشہ اپنی سوچ کی بات کی ہے ، کیونکہ آج سے 35 سال پہلے جب صحافت کا آغاز کیا تھا تو میرے استاد محترم مجیب رحمان شامی کے کردار سے جو سبق حاصل کیا تھا، وہ یہی تھا کہ سچ کا دامن کبھی مت چھوڑو۔ آج بھی خود کو سچ کے لئے ہر قیمت ادا کرنے کے لئے تیار رکھتا ہوں ۔ جب آصف علی زرداری کے ایماءپر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن اور نیب کے دانش ور ملک نے سوئٹزر لینڈ سے آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات کی اصل فائلیں غائب کرنے کی کوشش کی تو اس کی خبر بریک کرنے پر مَیں نے جن نتائج کا سامنا کیا اور جن پیش کشوں کو جوتے کی نوک پر رکھا ....ان کی کہانی کبھی پھر بیان کروں گا۔
بات ہو رہی تھی ساہیوال سے سابق تحصیل کونسلر خالدہ چودھری کی طرف سے آمدہ ای میل کی تو عرض ہے کہ محترمہ آپ کے بہت سے سوالات کے جوابات تو تحریک انصاف ہی دے سکتی ہے ۔ جو سوال مجھ سے متعلق ہے.... ملک کی دوسری سےاسی جماعتوں اور پاکستان تحرےک انصاف میں کیا فرق ہے اور عوام عمران خان پر کیوں اعتماد کریں ؟....اس پر مَیں اپنی بے لاگ بات کر سکتا ہوں ۔ محترمہ ! کسی پر اعتماد کرنے کے لئے اس کا ماضی دیکھا جاتا ہے ۔ آپ نے اسلام کی تاریخ یقینا مجھ سے زیادہ پڑھی ہو گی ۔رسول کریم نے جب تبلیغ اسلام کا آغاز کیا تو ایک پہاڑ پر کھڑے ہو کر آپ نے قریش کے سرداروں کو جمع کیا اور فرمایا: اگر مَیں یہ کہوں کہ اس پہاڑ کے پیچھے سے دشمن آپ پر حملہ آور ہونے والا ہے تو آپ کیا کہیں گے ۔ تمام لوگ اس پہاڑ کے دوسری طرف دیکھ سکتے تھے، لیکن انہوں نے یک زبان کہا کہ ہمیں آپ کی اس بات پر مکمل یقین ہو گا، کیونکہ آپ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا ۔ اس واقعہ سے ےہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کسی کی بات پر یقین کرنے سے پہلے اس کے ماضی کو دیکھا جاتا ہے ۔ماضی کو چھوڑ کر ہم کسی کی بات یا دعوے پر یقین کرلیں تو یہ ہماری ایک ایسی حماقت ہے جو ایک مومن کو زیب نہیں دیتی ۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کو کیش کرواتے ہوئے تین بار اقتدار کے مزے لوٹے ۔ روٹی کپڑے اور مکان کا نعرہ بس نعرہ ہی رہا اور آصف علی زرداری کے پانچ برسوں نے تو اسے سلوگن بھی نہیں رہنے دیا ۔ عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دےنے کی بجائے ان سے روٹی کپڑے اور مکان کے ساتھ ساتھ بجلی ، گیس ، ریلوے ، پی آئی اے اور پٹرول تک چھین لیا ۔ یہ سانحہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی نہیں، پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے اسلام کے نام پر عوام کی فلاح کا نعرہ لگا کر دو بار اقتدار کا جھولا مزے لے لے کر جھولا۔آصف علی زرداری کے پانچ برسوں میں بھی پاکستان مسلم لیگ ( ن ) ظاہری طور پر اور اندرونی طور پر اقتدار کا حصہ رہی ۔ آج پھر وہی چہرے، وہی منشور اور وہی نعرے لے کر ایک بار پھر وہ عوام کی عدالت میں عوام کو بے و قوف بنانے کے لئے موجود ہیں ۔ ساری زندگی نظریات کی سیاست کرنے والے خان عبد الغفار خان کے پوتے اور خان عبدالولی خان کے صاحبزادے اسفند یار ولی بھی اپنے دادا اور والد کے نظریات کو بھول کر یا ان پر سودے بازی کر کے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ پانچ سال اقتدار کے جھولے میں موجیں لیتے رہے۔
ایم ، کیو ، ایم واحد سےاسی جماعت ہے جو آمریت اور جمہوریت کی تمیز کئے بغیر ہر دور میں اقتدار کا حصہ رہی ۔ ہر حکمران کراچی میں امن قائم کرنے اور اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے ان کا محتاج ہو جاتا ہے ۔ جب تک کراچی میں قانون کی حکمرانی یقینی نہیں بنائی جاتی، اس وقت تک یہ حکمران ان کے محتاج ہی رہیں گے۔ خا لدہ چودھری صاحبہ! پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کبھی اقتدار کا حصہ نہیں رہے ،اس لئے ان کے دعوﺅں کو پرکھنے کے لئے ہمیں ان کے غیر حکومتی کردار کا جائزہ لینا ہو گا ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت میں بنیادی یونٹ سے لے کر ہائی کمان تک انتخابات ہوں گے .... اس سے قبل جماعت میں انتخابات کی روایت صرف جماعت اسلامی میں موجود ہے، جو کبھی بھی انتخابات میں وہ اکثریت حاصل نہیں کر سکی کہ خود حکومت بنائے یا کسی حکومت میں بنیادی کردار ادا کر سکے ، اس لئے تمام جماعتوں کو اس بات پر یقین تھا کہ عمران خان اپنی جماعت میں انتخابات نہیں کروائیں گے اور اگر کرواتے ہیں تو تحریک انصاف ایک بار پھر تانگے کی سواریوں والی جماعت بن جائے گی ۔
عمران خان نے سر پر موجود انتخابات کی پرواہ کئے بغیر گیارہ ماہ کی جدوجہد کے بعد جماعتی انتخابات کروا دئیے ۔ ان سے چند لوگ ناراض تو ہوئے، لیکن تحریک کی بنیادی طاقت کم ہونے کی بجائے اور مضبوط ہو گئی ، سےاسی مخالفین اپنا سا منہ لے کر رہ گئے ۔ جماعتی انتخابات اتنا بڑا رسک تھا، جسے کوئی بھی سیاسی جماعت افورڈ نہیں کر سکتی تھی، کیونکہ اس کے لئے جنون اور اپنی کہی بات کی لاج رکھنے کا حوصلہ ضروری تھا، جس کا مظاہرہ عمران خان نے کیا ۔ دوسرے سیاستدانوں کی طرح عمران خان نے کہا کہ زندگی اور موت خدا کے ہاتھ میں ہے اور موت مقررہ وقت سے نہیں ٹل سکتی، لیکن دوسرے سیاستدان کسی بھی جلسے میں بلٹ پروف شیشے کے بغیر خطاب کرنے کا حوصلہ نہیں کرتے، جبکہ عمران خان اللہ پر اپنے ایمان اور اپنے یقین کی پختگی کا اظہار اپنے عمل سے کرتے ہیں اور لاکھوں کے جلسے سے خطاب میں بھی بلٹ پروف شیشے کی کوئی پرواہ نہیں کرتے ۔ جب عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ پارٹی ٹکٹ نوجونوں کو دیں گے تو ایک بار پھر مخالف سیاسی جماعتوں نے اسے سیاسی سٹنٹ سمجھتے ہوئے ان کے اس دعوے کو عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ، لیکن جب عمران خان نے انتخابات کے لئے اپنی پارٹی ٹکٹ کا 35 فی صد ایسے نوجوانوں کو دیا جن کے بارے شاعر مشرق علامہ اقبال نے کہا تھا :
عقابی روح جب بےدار ہوتی ہے جوانوں میں
نظر آتی ہے، ان کو اپنی منزل آسمانوں میں
صرف یہی نہیں، بلکہ انہوں نے 80 فی صد ٹکٹ ایسے لوگوں کو دئیے جنہوں نے اس سے پہلے کبھی انتخابات میں حصہ نہیں لیا کبھی کسی اسمبلی کے رکن نہیں رہے ۔ یہ تمام پارٹی ٹکٹ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے بنیادی یونٹوں کی سفارش پر جاری کئے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بھٹو دور میں جو اہمیت پارٹی کے بنیادی یونٹ کو حاصل تھی، آج وہی اہمیت تحریک انصاف کے بنیادی یونٹ کو حاصل ہے ۔محترمہ خالدہ چودھری! پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، ایم کیو ایم ، نیشنل عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی تاریخ میں نے بتا دی ۔ اب آپ کے سوال کیا سونامی آئے گا؟ ....کا جواب انتخابات کے نتائج سے ہی مل سکتا ہے ۔ آپ انتظار کریں ، سےاسی طور پر متحرک ہوں یا نہ ہوں، لیکن اپنا ووٹ ضرور ڈالےں ۔یہ آپ کی قومی ذمہ داری ہے
Source

Last edited: