Advertisement

سوشل میڈیا پر شرمناک حرکتیں


سوشل میڈیا پر شرمناک حرکتیں

​


مداری نے چلا چلا کر آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا: "ایسا پرندہ جس کے سر پر پاؤں ہیں!"۔ بھیڑ تھی کہ بڑھتی جا رہی تھی۔ لوگ اکٹھے ہو گئے تو اس نے اپنا منجن بیچنا شروع کردیا۔ ایسے مجمعے آپ نے جگہ جگہ دیکھے ہوں گے۔ لاہور اردو بازار سے داتا دربار کی جانب جائیں تو سانڈوں کا تیل بیچنے والے ریچھ کی تصاویر کا تذکرہ کر کے لوگوں کو متوجہ کرتے پائے جاتے ہیں.

مداریوں کے ان گروں سے ہماری اکثریت آشنا ہے مگر پھر بھی وہ جو شاعر نے کہا تھا کہ

وہ تہی دست بھی کیا خوب کہانی گر تھا
باتوں باتوں میں مجھے چاند بھی لا دیتا تھا

ان کہانی گروں کی باتوں میں ایسی چاٹ ہوتی ہے کہ لوگ رک کر ٹھہر کر ان کی بات سنتے ہیں۔ لوگوں کو تجسس کی لاٹھی سے ہانک کر آپ کسی بھی مجمع کا حصہ بنا سکتے ہیں، لیکن کہانی گری اور مداری پن کا جو آغاز ویب جرنلزم کے آنے سے ہوا ہے، وہ اس درجہ بازاری ہے کہ پڑھنے لکھنے سے ذرا سا بھی تعلق رکھنے والے پریشان ہیں کہ ہمارا میڈیا ہمیں کیا دکھائے جا رہا ہے۔

صحافی، اخبار لکھنے والے، ادیب، اور شاعر کسی بھی قوم کے حساس ترین لوگ ہوتے ہیں، جو پھول کو بھی پتھر کی طرح محسوس کر سکتے ہیں۔ یہ لوگوں کو سوچ اور راستہ دیتے ہیں۔ جب قوم کسی گمراہی کی طرف گامزن ہو تو ان کی یہ آواز لوگوں کو آنے والے خطروں سے خبردار کرتی ہے۔ مگر سوشل میڈیا کے سونامی نے صحافتی اقدار کو ناقابلِ تلافی زک پہنچائی ہے۔ پاکستان کے بڑے اخباروں میں سے ایک نے چند دن قبل ایک سہاگ رات کی خبر کو بھی کوریج بخشی، جس میں دلہن نے دلہا میاں کی پسلیوں پر لاتیں برسائیں۔ اور جب یہی خبر چٹپٹے مصالحے دار اخباروں کے ہاتھ چڑھتی ہے تو ویب ٹریفک کے بہاؤ کو اپنی طرف لانے کے لیے اس خبر کا رنگ کچھ ایسا ہو جاتا ہے۔

دلہن نے پہلی رات دلہا کو ایسا کیا کردیا کہ دنیا کی تاریخ میں پہلے کبھی نہ ہوا:
تفصیلات لنک میں

یا پھر
سہاگ رات میں دلہا کی پسلیاں ٹوٹ گئی مگر کیسے؟ تفصیلات لنک میں
یا پھر
سہاگ رات میں کیا کیا ٹوٹ گیا، ایک سچی کہانی: تفصیلات لنک میں
پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک بڑی نیوز ویب سائٹ کے متعلق ایک لطیفہ مشہور ہوا تھا کہ "اس ویب سائٹ والوں کے ہاں بیٹا پیدا ہوا، نرس نے آ کر مبارکباد پیش کی اور کہا مبارک ہو آپ کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے،
دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔"

پڑھیے: میڈیا کے چٹخارے
عام سی خبروں میں ایک خاص قسم کی سنسنی پیدا کرنے کے لیے ایسے جملوں کا بکثرت استعمال ہوتا ہے۔

55d1e13df036e.jpg



55d1e10bd820b.jpg



ایسی خبر جس کو سن کر آپ کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی
ایسی خبر جو تاریخ میں پہلے نہ سنی ہو گی
ایسا کام جو کسی نہ کیا ہو گا

غیر ملکی اخبارات سے بھی یہ ظالم ایسی خبریں ہی اٹھاتے ہیں جن کا مقصد سوائے ڈگڈگی کے اور کچھ بھی نہیں ہوتا۔ ایسی خبریں جب یہ اردو ویب سائٹس اٹھاتی ہیں، تو ان کا حلیہ کچھ یوں ہوجاتا ہے:

قوانزھو میں شادی کے نام پر انسانیت سے گری حرکتیں
کاشی میں شراب نوشی کا مقابلہ، بیہودگی اپنی انتہاء پر
برازیل میں حیا باختہ عورتوں کا اجتماع، انسانیت شرمندہ
کینیڈا میں لباس سے عاری حوا کی بیٹیاں، سر شرم سے جھک گئے۔
ان تمام خبروں کے گرافکس پر جیسے ہی کلک کر کے ویب سائٹ تک پہنچا جاتا ہے، تو معلوم ہوتا ہے کہ اصل خبر کچھ اور تھی، جبکہ سوشل میڈیا پر کچھ اور، تاکہ

لوگ صرف تجسس کا شکار ہو کر کلک کرنے پر مجبور ہوجائیں۔

میرے بھائی جانتے ہو تم کیا ہو اور کیا کر رہے ہو؟ تم ایک ادبی دہشت گرد، صحافت کے نام پر تہمت، اور ادب کے نام پر ایک داغ ہو۔

باہر کی دنیا سے علمی، ثقافتی اور قابلِ تقلید عادات، واقعات اور حالات کا ذکر کرو۔ ان کے محاسن بتا کر عمل پیروی کی طرف رغبت دو، اور کسی اچھی سوچ کو پنپنے میں مدد کرو۔ یہ کیا بیہودگی اور لچر پن لکھ رہے ہو؟ یہ نہ ہی سنسنی ہے، نہ ہی خبر ہے، نہ ہی کوئی اچھوتی معلومات ہے اور نہ ہی کسی آگہی کی طرف پیش رفت۔ بلکہ

یہ صرف اور صرف تمہارے ذہن کا گند ہے جسے تم سوشل میڈیا اور صحافت میں پھیلا کر اس تالاب کے اجلے پانی کو گندا کر رہے ہو۔

اکثر آن لائن اخبارات جو رپورٹنگ اور صحافت کر رہے ہیں وہ جرنلزم کی کسی قسم میں بھی نہیں آتی۔ میرے خیال میں یہ ایک نئی قسم ہے جسے "اسٹوپڈ جرنلزم/رپورٹنگ" کا نام دیا جا سکتا ہے۔

ریپ کی شکار لڑکی کو اسقاطِ حمل کی اجازت نہ ملی، چنانچہ اسے زیادتی کے نتیجے میں ہونے والے بچے کو جنم دینا پڑا، لیکن سوشل میڈیا پر خبر ایسے چلائی گئی جیسے کہ یہ غیر اخلاقی حرکت 11 سالہ بچی نے برضا و رغبت کی ہو.



55d1e2d215dfb.jpg


انتہائی احتیاط سے منتخب الفاظ کی چاشنی کی بجائے بازاری مصالحوں کی کھٹاس سے سارا مزا کرکرا کرنے والوں سے کوئی پوچھنے والا بھی ہے کہ نہیں؟ ابھی چند روز
قبل وسیم اکرم صاحب کے ساتھ جو معاملہ پیش آیا، سوشل میڈیا پر پہلا تاثر یہ پھیلا کہ شاید یہ کوئی دہشت گردی کی کارروائی ہے، جب کہ ٹریفک میں کسی کا غصہ میں آجانا بیانات سے بالکل باہر کردیا گیا۔

حقائق سے کوسوں دور اس معاملے کو حقیقت بنا کر پیش کرنے میں ہمارے آن لائن اخبارات پیش پیش تھے، اور اس میں وسیم اکرم کے اپنے تردیدی بیانات کو بھی توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تاکہ خبر کو مزید سنسنی خیز بنا کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی ویب سائٹ تک لا کر پیسے کمائے جائیں۔


55d1e2fd61838.jpg


یہ بات بالکل قابلِ فہم ہے کہ آج کے دور میں جب ایک ویب سائٹ کی کمائی مکمل طور پر اس بات پر منحصر ہے کہ اس ویب سائٹ کو کتنے لوگ وزٹ کرتے ہیں، لہٰذا انوکھی و اچھوتی چیزیں اپنی ویب سائٹس پر شائع کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنا جائز ہے۔

لیکن ان اچھوتی اور انوکھی چیزوں کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے جس طرح کی سرخیوں اور الفاظ کا انتخاب کیا جاتا ہے، وہ کسی بھی طرح صحافتی اقدار کے مطابق نہیں، بلکہ قابلِ مذمت ہے۔

ایک خبر جو افریقی ملک برونڈی کے سابق آرمی چیف کے قتل کے متعلق تھی، اس میں شخصیت کے چہرے کو چھپا کر سرخی کچھ اس طرح دی گئی، کہ آپ نہ
چاہتے ہوئے بھی کلک کر بیٹھیں.
​


55d1e327e36df.jpg



آپ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کی ویب سائٹ تک آئیں، تو آپ اپنے مواد کو معیاری بنائیں، بازاری کیوں بناتے ہیں؟ یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ چٹپٹے سوشل میڈیا گرافکس اور مصالحے دار سرخیاں شاید دیکھنے میں بے ضرر لگتی ہوں، لیکن یہ چیزیں غیر محسوس انداز میں لوگوں کی ذہنیت پر نظرانداز ہوتی ہیں۔ صحافت کبھی رائے عامہ کی درستی اور عوام کو آگاہ کرنے کا نام ہوا کرتا تھا لیکن ان ویب سائٹس نے تو صحافتی اقدار کو دفن کر کے رکھ دیا ہے۔


مجھے امید ہے کہ ان اخبارات کے دفاتر میں کوئی تو سوچنے والے لوگ موجود ہوں گے، پاکستانی اسٹیج ڈرامہ جیسے اپنی موت مرا تھا، کیا ایسے ہی اخبارات دم توڑنے والے ہیں؟ کہیں تو کوئی حد مقرر کرنا ہوگی، غیرملکی خبروں میں سے ا
چھی خبروں کا انتخاب بھی تو کیا جا سکتا ہے، صرف سستی اور گھٹیا خبریں ہی کیوں؟

صرف اس لیے کہ زیادہ سے زیادہ کلکس ملیں، پھر بھلے ہی اس سے گندی ذہنیت کی آبیاری ہو، اور عوام میں مزید کوفت پھیلے؟ صحافت نے کئی دہائیوں کی آمریت، پابندیوں، اور سینسرشپ سے کیا اس دن کے لیے آزادی حاصل کی تھی؟

Source

​

 
Last edited:
Advertisement
Shami sb ka roznama pakistan Web main esi khabroun k hawaly sy phaly number pr hy
 
javed ch apnay face book page pr ye sab news share kar chuka hay,same words hotay hain us k b ,head line parh kr hi dil karta hay banda laa le chittar aur javed ch ko maray 1000 lekin ginay 1,,,
 
شامی کے اخبار میں ہی ایسی سنسنی خیز خبریں ہوتی ہیں - مجھے یاد ہے اس نے ایک دفعہ مرغی کو بھی نہیں چھوڑا تھا

نیروبی (نیوز ڈیسک) کینیا میں ایک نوجوان کی پالتو مرغی کی ہلاکت نے اس پر جنون طاری کردیا اور اس نے بدلہ لینے کے لئے درندگی کی انتہا کردی



http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/12-Mar-2015/202451
 
Shami is a nothing but greedy & hypocrate journalist. Yesterday he was praising CJ Iftikhar & today he is critisizing & praising new CJ. Although former CJ was corrupt but Shami has history of Lifafa Journalism.
SHAME ON THIS LIFAFA JOURNALIST.
 
Advertisement
تھریڈ کہ ٹائٹل بھی اب سنسنی خیز ہونے لگے ہیں. اب 'شرمناک حرکتوں 'کہ الفاظ سے ہی میرے جیسے کئی معصوم لوگ اس تھریڈ پر ضرور آئینگے

:lol:
 
this is basically spamming techniques to attract traffic... its not journalism at all..ppl should know what journalism and spamming...

sadly due to so many news channels (around 37 on my cable) spamming has become the norm to get ratings and earn money..always breaking news.. shouting female newscasters... dumb trying to be funny reporters with stupid indian music in the background...

n our ppl actually like this crap.. very few likes n follows serious journalism..
 
this is basically spamming techniques to attract traffic... its not journalism at all..ppl should know what journalism and spamming...

sadly due to so many news channels (around 37 on my cable) spamming has become the norm to get ratings and earn money..always breaking news.. shouting female newscasters... dumb trying to be funny reporters with stupid indian music in the background...

n our ppl actually like this crap.. very few likes n follows serious journalism..

See the thing is that initially I was inticed to click on Shami's junk but after a week or so I realized, they post nothing but Bull $hit. I blocked them reported as spam.

I don't know If Shami is running this newspaper but apparently his name is being used. I hope he will realize this sooner that later that someone is destroying his name.

Overall he seems like a reasonable guy though
 
Advertisement
جو باتیں آپ نے لکھی ہیں بالکل درست ہیں
لیکن یہ صرف سوشل میڈیا تک محدود نہیں بلکہ مین سٹریم میڈیا ان کی ویب سائیٹس بھی اسی کام پر لگے ہوئے ہیں
 
javed ch apnay face book page pr ye sab news share kar chuka hay,same words hotay hain us k b ,head line parh kr hi dil karta hay banda laa le chittar aur javed ch ko maray 1000 lekin ginay 1,,,

you r right brother and due to the same i have disliked the page of javed ch, since long
 
Main apna agla column bi isi topic pr likh raha hon... sahafat waqai heroon waly bazar ki ***** ban gai hay, jis ka jasy dil krta hay logo ki soch wesy morr leta hay.
 
مجیب الرحمان شامی کا روزنامہ پاکستان ایسی گھٹیا صحافت کے لیئے فیس بک پر مشہور ہے